14/08/2026
انا للہ و انا الیہ راجعون
انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اسلامی تحریک کے سرپرستِ اعلیٰ اور سابق صوبائی صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد عباس رضوی قضائے الٰہی سے اس دارِ فانی سے رخصت فرما گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ معصومینؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
شریک غم :
مرکزی و قدیمی دستہ ؛ دستہ عباسیہ عبّاس آباد نر سکردو