NYF Balghar

NYF Balghar NYF Balghar is a Religious Youth Organization in Balghar valley Ghanche Gilgit Baltistan.

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیرہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہنوربخشیہ یوتھ فیڈریشن پاکستان کے قیام کو آج 52 سال مک...
27/07/2026

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن پاکستان کے قیام کو آج 52 سال مکمل ہو گئے۔ اس پُرمسرت موقع پر مرکزی نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن بلغار ضلع گانچھے، ملت کے تمام بانیان، بزرگوں، جانثاروں اور کارکنان کو دلی مبارک باد اور زبردست خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ بانیانِ این وائی ایف پاکستان کی بے لوث قربانیوں، مخلصانہ خدمات، بلند حوصلے، استقامت، مستقل مزاجی، جہدِ مسلسل اور مثبت فکر کے نتیجے میں آج نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن ایک فعال، منظم اور متحرک تنظیم کی صورت میں ملت کی خدمت کر رہی ہے۔ یہ ادارہ دینِ حقہ صوفیہ نوربخشیہ کی ترویج، نوجوانوں کی مثبت کردار سازی، اتحادِ ملت اور وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
آئیے اس تاریخی موقع پر عہد کریں کہ ہم اپنے بزرگوں کے مشن، اخلاص، اتحاد اور خدمت کے جذبے کو مزید آگے بڑھائیں گے اور ملت و وطن کی سربلندی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کریں گے۔
52ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک بار پھر تمام بانیان، سابق و موجودہ ذمہ داران، کارکنان اور جانثاروں کو سلامِ عقیدت، خراجِ تحسین اور دلی مبارک باد۔

منجانب:
مرکزی نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن بلغار ضلع گانچھے

1974 to 2026



(official)
Www.nyfpak.org

*اِنَّمَا یَعۡمُرُ مَسَاجِدَ اللّٰہِ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَی الزَّکٰ...
29/12/2025

*اِنَّمَا یَعۡمُرُ مَسَاجِدَ اللّٰہِ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَی الزَّکٰوۃَ وَ لَمۡ یَخۡشَ اِلَّا اللّٰہَ فَعَسٰۤی اُولٰٓئِکَ اَنۡ یَّکُونُوۡا مِنَ الۡمُہۡتَدِیۡنَ*
(سورۃ التوبة، 9:18)
ترجمہ
_"اللہ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، نماز قائم کرتا ہے، زکوٰۃ دیتا ہے، اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔ پس یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں . (القرآن)
انجمن فلاح و بہبود صوفیہ نوربخشیہ " رجسٹرڈ " بلغار کا ایک اہم اجلاس بابت تعمیرات مرکزی خانقاہ معلیٰ صوفیہ نوربخشیہ بلغار زیر صدارت میرواعظ بلغار جناب سید محمد شاہ صاحب منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تعمیراتی کمیٹی ، خریدو فروخت کمیٹی ، چندہ کمیٹی ، اور علماء وینگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔ شرکاے اجلاس نے اب تک کے تعمیراتی کام کا مکمل جائزہ لینے کے بعد آئیندہ کےلیے لائحہ عمل طے کیے گیے ۔ اس سلسلے میں یہ طے پایا ۔ چونکہ سمینٹ ورکنگ سیزن ختم ہونے کی وجہ سے سمینٹ کا کام فی الحال مکمل روک دی ہوئی ہیں ۔ لیکن باقی کام جاری ہیں ۔ جن میں ضروری طور پر بجری ، ریت اور بلاک وغیرہ کو سٹاک کرنا ہے ۔ الحمدللہ آپ سب کی پرخلوص تعاون سے یہ سٹاک کی گئی ہیں ۔ لیکن ورکنگ سیزن کے شروع میں بقیہ کام کو جلدی مکمل کرنے کےلیے سمنٹ اور سریا کی اشد اور ضرورت ہے ۔ جس کےلیے ابھی جنوری میں ڈیمانڈ بھیجنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہوا ۔تاکہ بروقت کام شروع کیا جاسکے ۔
اس بابت بہت بڑی رقم درکار ہے ۔ اس لیے آپ تمام ملازمین اور مخئیرین سے پرزور التجاء ہے ۔کہ آپ سب اپنی اعلان کردہ چندہ وعطیات چندہ کمیٹی کے پاس جمع کریں ۔ اس سلسلے میں جنوری کے پہلے ہفتے ہیں مرکزی چندہ کمیٹی اورعلماے کرام ایک بار پھر آپ کے محلوں کا دورہ کر رہے ہیں ۔ لہذا پرزور اپیل ہے کہ پہلے کی طرح اس دفعہ بھی دل کھول کر ایک بار پھر چندہ کمیٹی کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں ۔ تاکہ بروقت سمینٹ سریا اور دیگر ضروری چیزوں کی ڈیمانڈ کرسکے ۔ اور سیزن میں کام کس باقاعدہ آغاز کرسکے ۔
شہروں میں مقیم حضرات بھی تعاون کو یقینی بنائیں ۔
اگر کوئی مخئیر اس عظیم الشان مرکزی بیت اللہ میں حصہ ڈالنا چاہیں تو انجمن صوفیہ نوربخشیہ بلغار کی اکاونٹ میں ڈال سکتے ہیں ۔ شکریہ
منجانب: انجمن صوفیہ نوربخشیہ بلغار
نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن بلغار

Address

NYF Sectrate Khankah Grong Balghar
Skardu
16400

Telephone

+923555757500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NYF Balghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share