Agha Baqir Hussaini

Agha Baqir Hussaini نائب امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو
و صدر انجمن امامیہ بلتستان

یکم مئی  یومِ مزدوراسلام ایک ایسا دین ہے جو محنت، دیانت اور رزقِ حلال کو عظیم مقام دیتا ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں مزدور کی ...
01/05/2026

یکم مئی یومِ مزدور
اسلام ایک ایسا دین ہے جو محنت، دیانت اور رزقِ حلال کو عظیم مقام دیتا ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں مزدور کی عزت و تکریم کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا:
"مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔"
امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے:
"محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہے۔"
اور امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
"جو شخص اپنے اہل و عیال کی روزی کے لیے محنت کرتا ہے، وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مانند ہے۔"
یہ تعلیمات ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ محنت کرنے والا ہاتھ قابلِ احترام ہے، اور ایک مزدور صرف اپنی روزی نہیں کماتا بلکہ معاشرے کی بنیادوں کو مضبوط کرتا ہے۔
آج کے دن ہم اُن تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی محنت، صبر اور استقامت سے زندگی کا پہیہ رواں رکھتے ہیں۔ آپ کی محنت ہی ترقی کی اصل روح ہے۔
آئیں عہد کریں کہ: ہم مزدوروں کے حقوق کا احترام کریں گے
ان کے ساتھ انصاف اور عزت کا برتاؤ کریں گے
اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں گے جہاں محنت کی قدر ہو
صدر انجمن امامیہ بلتستان
آغا سید باقر الحسینی

خواجہ شہریار اسلم کی شاندار کامیابی صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ پورے خاندان، علاقے اور نوجوان نسل کے لیے ایک روشن م...
30/04/2026

خواجہ شہریار اسلم کی شاندار کامیابی صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ پورے خاندان، علاقے اور نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مضبوط ارادے، مسلسل محنت اور خلوص نیت کے ساتھ کوئی بھی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں محترم خواجہ محمد اسلم صاحب کو، جن کی بہترین تربیت اور رہنمائی نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور سکردو کے علاقے سکمیدان سمیت پورے بلتستان کے عوام کو بھی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، جن کے لیے یہ لمحہ باعثِ فخر ہے۔
خواجہ شہریار اسلم کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے عہدے پر دیانتداری، اخلاص اور جذبۂ خدمت کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔
نوجوانوں کے لیے پیغام آج کے اس دور میں کامیابی انہی لوگوں کا مقدر بنتی ہے جو اپنے وقت کی قدر کرتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کرتے ہیں۔ خواب دیکھنا اچھی بات ہے، لیکن ان خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے محنت، صبر اور مستقل مزاجی بے حد ضروری ہے۔
ناکامیوں سے نہ گھبرائیں، بلکہ ان سے سیکھیں۔ اپنی تعلیم کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں اور اپنے کردار کو مضبوط کریں۔ یہی وہ راستہ ہے جو آپ کو عزت، کامیابی اور پہچان عطا کرتا ہے۔
یاد رکھیں: "محنت، یقین اور لگن یہی کامیابی کی اصل کنجیاں ہیں۔"
آئیں عہد کریں کہ ہم بھی خواجہ شہریار اسلم کی طرح اپنی محنت اور عزم سے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں گے

وسلام

#ایڈمن
#آغاسیدباقرالحسینی

29/04/2026

مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو ایک عظیم تاریخ
11 ذی القعدہ 1385ھ
بمطابق 25 مارچ 1964ء
وہ بابرکت دن جب بدست جناب الحاج آغا سید علی الحسینیؒ اس عظیم مرکز، مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو کی سنگِ بنیاد رکھی گئی۔
آج اس روحانی و دینی مرکز کو قائم ہوئے 62 سال مکمل ہو چکے ہیں ایک ایسی تاریخ جو ایمان، اخلاص اور خدمتِ خلق کی روشن مثال ہے۔
اس عظیم مسجد کو تعمیر کرنے کے لیے جس عظیم شخصیت نے زمین فراہم کی، وہ سکمیدان کے مرحوم خواجہ رحیم تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔

آغا سید علی الحسینی سبزواریؒ
ایک درویش صفت، باوقار اور نورانی شخصیت کے مالک تھے۔
آپ نے سکردو میں نمازِ باجماعت، خصوصاً نمازِ جمعہ کی بنیاد رکھ کر دینِ اسلام کی عملی خدمت کی۔
آپ کی زندگی سادگی، تقویٰ اور خلوص کا حسین امتزاج تھی۔
آپ نے نہ صرف ایک مسجد کی بنیاد رکھی بلکہ ایک ایسے روحانی مرکز کو جنم دیا جو آج بھی اتحاد، علم اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔
آپ کی شخصیت چراغِ راہ تھی
ایسا چراغ جو نسلوں کو روشنی دیتا رہے گا۔
آپ موجودہ صدر انجمن امامیہ بلتستان، آغا سید باقر الحسینی کے والد بزرگوار ہیں، اور آپ کی تربیت و فکر آج بھی اس خطے کی دینی و سماجی قیادت میں جھلکتی ہے۔

ہم اس عظیم ہستی کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی بے لوث خدمات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمولادتِ باسعادتِ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے پُرمسرت موقع پر،  تمام اہلِ ایمان ک...
28/04/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم
ولادتِ باسعادتِ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے پُرمسرت موقع پر، تمام اہلِ ایمان کو دل کی گہرائیوں سے ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔ یہ مبارک ساعت ہمیں صبر، علم، حلم اور انسان دوستی کے ان روشن اصولوں کی یاد دلاتی ہے جو امامِ ہشتمؑ کی سیرتِ طیبہ کا طرۂ امتیاز ہیں۔
امام رضا علیہ السلام:
"صَدِيقُ كُلِّ امْرِئٍ عَقْلُهُ، وَعَدُوُّهُ جَهْلُهُ"
(تحف العقول، ص 443)
ترجمہ:
ہر انسان کا سچا دوست اس کی عقل ہے اور اس کا دشمن اس کی جہالت ہے۔
مختصر پیغام برائے حالاتِ حاضرہ:
آج کے پُرآشوب دور میں، جب معاشرہ فکری انتشار، عدم برداشت اور اخلاقی زوال کا شکار ہے، امام رضا علیہ السلام کی یہ حکیمانہ تعلیم ہمیں علم، شعور اور دانائی کو اپنانے کی دعوت دیتی ہے۔ اگر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں عقل و بصیرت کو رہنما بنائیں تو نہ صرف اختلافات میں اعتدال پیدا ہوگا بلکہ ایک پرامن، مہذب اور باوقار معاشرہ بھی تشکیل پائے گا۔
دعائیہ کلمات:
بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ ہمیں سیرتِ امام رضا علیہ السلام پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے دلوں کو علم و حکمت کے نور سے منور کرے، اور ہمیں اتحاد، اخوت اور خدمتِ انسانیت کا حقیقی علمبردار بنائے۔
والسلام
آغا سید باقر الحسینی
صدر انجمن امامیہ بلتستان

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ص...
27/04/2026

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے صدر انجمن امامیہ بلتستان، علامہ آغا سید باقر الحسینی سے ان کی رہائشگاہ پر نہایت اہم اور بامقصد ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان، علامہ شیخ مرزا علی صاحب سمیت دیگر معزز تنظیمی رفقاء بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل نے حالیہ چہلمِ شہیدِ رہبر کے سلسلے میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماعات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور علامہ آغا باقر الحسینی کی بصیرت افروز تقریر کو ملی و قومی امور کی مؤثر ترجمانی قرار دیا۔
مزید برآں، گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی اور سنجیدہ گفتگو کی گئی، جس میں باہمی مشاورت کے ذریعے مثبت اور مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر 3 مئی کو کراچی میں منعقد ہونے والے عظیم اجتماع "شہیدِ رہبر پروگرام" میں بلتستان کی خصوصی نمائندگی کے لیے باقاعدہ دعوت بھی پیش کی گئی۔
آخر میں ملک و ملت کی سلامتی، اتحادِ امت، اور مجاہدینِ اسلام کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

#ایڈمن
#آغاسیدباقرالحسینی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِاِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنانتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ  محمد حسین...
27/04/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ محمد حسین گلتری کی معزز ساس، سربراہ گلتری کمیونٹی، صدر انجمن معصومین سکردو، حاجی عباس رمضان گلتری و حیدر رمضان گلتری کی والدہ ماجدہ مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز سکردو میں خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
نمازِ جنازہ صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا سید باقر حسین الحسینی کی اقتداء میں معصومین قبرستان شقتھنگ میں ادا کی گئی، جہاں سوگواران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔
ہم اس غم کی گھڑی میں تمام پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
خدایا! بحقِ محمد و آلِ محمدؐ، مرحومہ کے درجات بلند فرما، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرما۔
شریک غم

#ایڈمن
#آغاسیدباقرالحسینی

بسم اللہ الرحمن الرحیماَمَّنْ یُجِیبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکْشِفُ السُّوْءَانجمنِ امامیہ بلتستان کے معزز مرکزی...
26/04/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَمَّنْ یُجِیبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکْشِفُ السُّوْءَ
انجمنِ امامیہ بلتستان کے معزز مرکزی وفد کی امامِ جمعہ بشو، قبلہ شیخ شمشیر صاحب سے ملاقات محبت، خلوص اور دعاؤں سے بھرپور ایک خوبصورت لمحہ تھی۔ اس روحانی نشست میں اخلاص، قدردانی اور امت کی خدمت کے جذبے کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔
قبلہ شیخ شمشیر صاحب نے وفد کی آمد کو باعثِ افتخار قرار دیتے ہوئے رہبرِ معظم کے چہلم کے موقع پر سکردو میں عظیم الشان اجتماع کے کامیاب انعقاد پر انجمنِ امامیہ بلتستان کی کاوشوں کو سراہا اور دل سے دعائیں دیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قبلہ شیخ شمشیر صاحب کو کامل صحتِ عاجلہ، طولِ عمر اور مزید خدمتِ دین کی توفیق عطا فرمائے۔
پروردگار، انہیں ہر بیماری سے شفا کاملہ و عاجلہ نصیب فرما اور انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھ۔
یا رب! انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ ہمارے درمیان قائم و دائم رکھ۔
تمام مومنین و مومنات سے گزارش ہے کہ قبلہ شیخ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

#ایڈمن
#آغاسیدباقرالحسینی

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِآج سکردو مرکز میں ایک نہایت اہم اور بابرکت ملاقات کا انعقاد ہوا، جس میں شہیدِ ملت ...
21/04/2026

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آج سکردو مرکز میں ایک نہایت اہم اور بابرکت ملاقات کا انعقاد ہوا، جس میں شہیدِ ملت قائد، سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند، حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی حسین الحسینی نے داعی اتحاد بین المسلمین و وکیل المراجع علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ العالی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر انجمن امامیہ آغا سید باقر الحسینی سمیت دیگر معزز علمائے کرام بھی شریک تھے۔ ملاقات نہایت خوشگوار اور علمی و فکری ماحول میں ہوئی، جس میں ملتِ اسلامیہ کے درپیش مسائل، باہمی اتحاد، اور دینی و سماجی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ العالی نے شہید قائد سید عارف الحسینیؒ کی عظیم خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فکر، بصیرت اور جدوجہد آج بھی ملت کے لیے مشعلِ راہ ہے، اور ان کے نقشِ قدم پر چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں شہداء کے راستے پر چلنے اور دینِ اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

#ایڈمن
#آغاسیدباقرالحسینی

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِإِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَنہایت افسوس اور دلی رنج کے ساتھ یہ المن...
20/04/2026

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت افسوس اور دلی رنج کے ساتھ یہ المناک خبر موصول ہوئی کہ ہمارے محترم، مخلص اور علم و فکر کے چراغ، استادِ گرامی سید ھادی کاظمی صاحب اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔
مرحوم نہ صرف ایک باعلم اور صاحبِ بصیرت استاد تھے بلکہ دینِ اسلام کے لیے دردِ دل رکھنے والے، اخلاص، سنجیدگی اور اعلیٰ اخلاق کا حسین امتزاج تھے۔ آپ کی علمی خدمات، فکری رہنمائی اور شاگردوں کی تربیت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ آپ کی شخصیت علم و عمل کا ایسا پیکر تھی جس نے بے شمار دلوں کو روشنی بخشی۔
آپ کی جدائی یقیناً ایک ایسا خلا ہے جو مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور تمام پسماندگان و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

شریکِ غم
آغا سید باقر الحسینی

عظمتِ شہداء و عزمِ وفا کا لازوال منظر شاہی پولو گراؤنڈ گلگت میں چہلمِ رہبرِ معظم سید علی خامنہ ایؒ کے حوالے سے منعقدہ عظ...
20/04/2026

عظمتِ شہداء و عزمِ وفا کا لازوال منظر
شاہی پولو گراؤنڈ گلگت میں چہلمِ رہبرِ معظم سید علی خامنہ ایؒ کے حوالے سے منعقدہ عظیم الشان اجتماع نے عشقِ ولایت، اتحادِ امت اور شعورِ بیداری کی ایک نئی مثال قائم کر دی۔
امام جمعہ والجماعت استور آغا سید عاشق حسین الحسینی، صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی اور دیگر اضلاع کے قائدین کی موجودگی نے اجتماع کو مزید وقار بخشا، جبکہ دور دراز علاقوں سے آئے عوام کے پرجوش قافلوں نے اپنی عقیدت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔
مرکزی جامع مسجد گلگت امام جمعہ و الجماعت آغا سید راحت حسین الحسینی نے تمام علمائے کرام کو سٹیج پر خوش آمدید کہتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا۔
تمام مکاتبِ فکر کے عمائدین اور عوام کی کثیر شرکت اس بات کی واضح دلیل تھی کہ شہداء کا پیغام آج بھی زندہ ہے۔
مقررین نے اپنے خطابات میں وحدت، بصیرت اور استقامت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حق و صداقت کا پرچم ہمیشہ بلند رکھیں گے۔
شہداء کا لہو پکار رہا ہے
اتحاد ہی ہماری طاقت ہے
وحدت ہی ہماری پہچان ہے






#ایڈمن
#آغاسیدباقرالحسینی

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agha Baqir Hussaini posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share