صدقہ جاریہ

صدقہ جاریہ رَبِّ إِنِّى لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ

جمعہ کی نماز لازمی ادا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ  بلاعذر جمعہ چھوڑ دینا اللہ کی طرف سے دل پہ مہر کا باعث ہے
04/09/2026

جمعہ کی نماز لازمی ادا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ بلاعذر جمعہ چھوڑ دینا اللہ کی طرف سے دل پہ مہر کا باعث ہے

صدقہ جاریہ
22/08/2026

صدقہ جاریہ

✨ہمیں لگتا ہے کہ یہ درد، یہ بیماری، یہ پریشانی آخر کیوں ہے؟ مگر ممکن ہے جس تکلیف کو ہم صرف آزمائش سمجھ رہے ہوں، وہ ہمارے...
20/08/2026

✨ہمیں لگتا ہے کہ یہ درد، یہ بیماری، یہ پریشانی آخر کیوں ہے؟ مگر ممکن ہے جس تکلیف کو ہم صرف آزمائش سمجھ رہے ہوں، وہ ہمارے گناہوں کی معافی کا ذریعہ بن رہی ہو۔ 🤍

✨اللہ کے ہاں ایک کانٹے کی چبھن تک بھی ضائع نہیں ہوتی، تو پھر وہ آنسو کیسے ضائع کر دے گا جو اُس کے سامنے بہے ہوں؟ 🤲🏻 وہ درد کیسے بے اجر چھوڑ دے گا جو صبر کے ساتھ برداشت کیا گیا ہو؟ وہ راتیں کیسے بھول سکتا ہے جن میں دل بوجھل تھا مگر زبان پھر بھی اُس کا نام لیتی رہی؟ 🥀

✨اس لیے جب زندگی میں کوئی تکلیف آئے تو خود کو تنہا اور بے نصیب نہ سمجھیں۔ ہو سکتا ہے یہی درد اللہ کے قریب کر رہا ہو، یہی آزمائش گناہوں کا بوجھ ہلکا کر رہی ہو اور یہی آنسو آخرت کے لیے رحمت بن رہے ہوں۔ 🤲🏻🕊️

✨بس صبر رکھیے، اللہ کی طرف رجوع رکھیے اور یقین رکھیے مومن کی کوئی تکلیف اللہ کے ہاں رائیگاں نہیں جاتی۔

🪻کبھی زندگی ہمیں کسی جگہ ٹھہرا دیتی ہے اور کبھی اچانک کسی راستے سے جدا کر دیتی ہے۔ کبھی کچھ لوگ ہماری زندگی میں آتے ہیں ...
19/08/2026

🪻کبھی زندگی ہمیں کسی جگہ ٹھہرا دیتی ہے اور کبھی اچانک کسی راستے سے جدا کر دیتی ہے۔ کبھی کچھ لوگ ہماری زندگی میں آتے ہیں اور کبھی اُن سے جدائی مقدر بن جاتی ہے۔ 🥀

🌷 لیکن ہر حال میں یہ یقین دل کو تھامے رکھتا ہے کہ اللہ کے فیصلے بے مقصد نہیں ہوتے۔ وہ جانتا ہے جو ہم نہیں جانتے، اور وہ دیکھتا ہے جو ہماری نگاہوں سے اوجھل ہے۔ 🤲🏻

🌸 اس لیے اپنے حالات سے گھبرا کر ٹوٹ نہ جائیں۔ جو ملا، وہ بھی اُس کی عطا تھا؛ جو چلا گیا، اُس کے جانے کا علم بھی اُسی کو تھا؛ اور جو آنے والا ہے، وہ بھی اُس کے علم میں ہے۔ 🤍

⚡بس اپنے رب پر بھروسہ رکھیے، اُس کے فیصلوں کے سامنے سرِ تسلیم خم کیجیے اور دل کو یہ یقین دلاتے رہیے کہ جس رب نے پیدا کیا ہے، وہی سنبھالنے کے لیے بھی کافی ہے۔ 🤲🏻🕊️

🍁 کبھی کبھی انسان کو اپنی منزل نہیں، صرف اپنے رب پر یقین کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ بہتر جانتا ہے اور اُس کا علم ہمارے ہر سوال سے وسیع ہے۔

*رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ*🌸*جب تمہیں سمجھ نہیں آ رہی ہو کہ زندگی تمہیں کس رخ لے جا رہی ...
17/08/2026

*رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ*🌸

*جب تمہیں سمجھ نہیں آ رہی ہو کہ زندگی تمہیں کس رخ لے جا رہی ہے جب تم خالی ہاتھ، خالی ذہن لیے پھر رہے ہو تو اپنے رب سے اس دعا کو مانگو, تنہا موسیٰ علیہ السلام نے بھی خالی ہاتھ لے کر اپنے ربّ سے یہ دعا کی تھی اور رب نے پھر انہیں نوازا تھا، ہم بھی تو رب کی خیر کے محتاج ہیں جو موسی کا رب تھا وہی ہمارا بھی تو ہے*

صدقہ جاریہ

قرآن صرف پڑھنے یا سنانے کی کتاب نہیں، بلکہ یہ ان نادیدہ زخموں کی مرہم ہے جو کسی انسان کو نظر نہیں آتے۔ جب آپ بکھرے ہوئے ...
16/08/2026

قرآن صرف پڑھنے یا سنانے کی کتاب نہیں، بلکہ یہ ان نادیدہ زخموں کی مرہم

ہے جو کسی انسان کو نظر نہیں آتے۔ جب آپ بکھرے ہوئے وجود اور دکھتے

ہوئے دل کے ساتھ اس کلام کو کھولتے ہیں، تو اس کا ایک ایک لفظ روح کے

اندر جا کر مرہم کا کام کرتا ہے۔ یہ انسان کو تنہائی کے خ*ل سے نکال کر رب

کریم کی رحمت کی آغوش میں لے آتا ہے 🕯️✨۔

﴿وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ﴾

"اور ہم قرآن میں وہ چیز نازل کرتے ہیں جو ایمان والوں کے لیے شفا اور رحمت ہے۔"

`سورۃ الإسراء: 82`⚡

جب بھی دل گھبرائے، اندر کوئی الجھن تڑپائے یا روح تھکن سے نڈھال ہو، تو

دنیا کی بھیڑ سے کٹ کر کلامِ الٰہی کے پاس آ جائیں کیونکہ جو شفا اور سکون اس

میں ہے، وہ پوری کائنات میں کہیں نہیں 📖🤍✨

صدقہ جاریہ

ہم انسان اکثر راستے کی دشواریوں اور ناکامی کے خوف سے اتنے سہہم جاتے ہیں کہ قدم اٹھانے سے پہلے ہی ہمت ہار بیٹھتے ہیں 🥀۔ ا...
12/08/2026

ہم انسان اکثر راستے کی دشواریوں اور ناکامی کے خوف سے اتنے سہہم جاتے ہیں کہ قدم اٹھانے سے پہلے ہی ہمت ہار بیٹھتے ہیں 🥀۔

اپنے اندر کی ناامیدی اور بے بسی کو اپنا مقدر سمجھ لینا ہی ہماری سب سے بڑی بھول ہوتی ہے 💔۔

رب کریم نے ہمیں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کے لیے نہیں، بلکہ مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے اور آگے بڑھنے کا حکم دیا ہے 🌾۔

نبی کریم ﷺ کا یہ فرمانِ مبارک ہر تھکے ہوئے اور مایوس دل کے لیے ہمت، حوصلے اور ایک نئے عزائم کا سرچشمہ ہے ✨:

جب آپ اپنے حصے کی پوری محنت اور کوشش کر گزرتے ہیں اور معاملہ اپنے رب کے سپرد کر دیتے ہیں، تو بظاہر بند نظر آنے والے دروازے بھی کھلنے لگتے ہیں 🕯️۔

ہمت ہارنا اور عاجز ہو جانا مومن کی شان نہیں، کیونکہ جس کا سہارا خود ربِ کائنات ہو، اس کی کوششیں کبھی رابطۂ خیر سے خالی نہیں رہتیں 🤍✨

Address

Sialkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صدقہ جاریہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share