دین شناسی سیالکوٹ

دین شناسی سیالکوٹ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from دین شناسی سیالکوٹ, Syedanwali Magharbi, Sialkot.

سیالکوٹ واقعہ انتہائی قابل مذمت تمام عوامل کا جائزہ لےکر مستقل حل نکالا جائے قائد ملت جعفریہسانحہ سیالکوٹ سے ملک کا امیج...
04/12/2021

سیالکوٹ واقعہ انتہائی قابل مذمت تمام عوامل کا جائزہ لےکر مستقل حل نکالا جائے قائد ملت جعفریہ

سانحہ سیالکوٹ سے ملک کا امیج بین الاقوامی سطح پر متاثر، آئندہ نسلوں اور ملکی سلامتی کےلئے بھی مضراثرات مرتب ،
لوگوں کو اکسانے کےلئے مذہب کا استعمال سنگین جرم ،قائد ملت جعفریہ پاکستان کا ردعمل

راولپنڈی / اسلام آبا د 04دسمبر 2021 ء(جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سیالکوٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت، کہتے ہیں ان واقعات پر بیانات کے ساتھ عوامل کا جائزہ لے کر مستقل حل نکالا جائے، کیونکہ سانحہ سیالکوٹ سے جہاں ملک کا امیج بین الاقوامی سطح پر متاثر ہورہاہے وہاںآئندہ نسلوں اور ملک کی سلامتی پر بھی اس کے مضر اثرات مرتب ہونگے، لوگوں کو اکسانے کےلئے مذہب کا استعمال انتہائی قبیح فعل اور سنگین ترین جرم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کے بےہمانہ قتل کے واقعہ پر شدید غم و غصے اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ یہ پہلا واقعہ نہیں، جہاں ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا ، ملک کے تمام طبقات اس سے متاثر ہوئے ،اس نوعیت کے بہت سے واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہوئے اور ہر واقعہ کے بعد نیا رونما ہونے والا واقعہ اس سے زیادہ بد تر ہوا، سیالکوٹ واقعہ بھی ملک کی مجموعی صورتحال میں ایسے ہی واقعات کا تسلسل ہے ، معاشرے میں اس طرح کا انتہاءپسندانہ ر ویے کا بڑھتا رجحان نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ملک کا امیج متاثر کررہاہے بلکہ آئندہ نسلوں اور ملک کی سلامتی پر بھی اس کے مضر اثرات مرتب ہونگے، مذہب تہذیب سکھاتاہے جبکہ لوگوں کو اکسانے کےلئے مذہب کا استعمال انتہائی قبیح فعل اور سنگین ترین جرم ہے ، انتہائی افسوس کا امر ہے کہ ایسے سانحات و واقعات کے بعد بیانات کا اک طلاطم اٹھتا ہے مگر عملاً وہ اقدامات نہیں اٹھا ئے جاتے جن کی ضرورت ہو اس طرح کے سانحات ریاستوں کو جھنجھوڑنے کےلئے کافی ہوتے ہیں مگر افسوس چند دن میڈیا میں غوغا کے بعد انہیں دبادیا جاتاہے اور ”مٹی پاﺅ“ پالیسی اپنائی جاتی ہے ۔ انہوںنے زور دیتے ہوئے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار بیانات کے ساتھ تمام عوامل کا جائزہ لے کر ، ملک کی بہتری اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے ان واقعات کا سدباب کےلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کریں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کےلئے اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی کہ سوشل میڈیا کے بعد مین سٹریم میڈیا پر بھی ایسے واقعات کو ریاستی پالیسیوں کے ساتھ جوڑا جارہاہے ، ان خدشات اور تحفظات کے پیش نظر صحیح معنوں میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کےلئے اقدامات اٹھانا ہونگے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے ،اسی لئے قران کریم کی سورہ کہف آیت نمبر84میں واضح طور پراقتدار اور اس کی ذمہ داریوں بارے آگاہ کیاگیا ۔ اس سلسلے میں جہاں ریاست کو اقدامات اٹھانا چاہیے وہاں معاشر ے کی اصلاح، انتہاءپسندی کے خاتمے کےلئے علمائے کرام، اساتذہ کرام، میڈیا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگاتاکہ قوم کی اصلاح ہوسکے اور وہ صحیح معنوں میں مہذب قوم بن سکے۔

مومنین سے شرکت کی اپیل ہے
30/11/2021

مومنین سے شرکت کی اپیل ہے

21/11/2021
درسِ تفسیرِ قرآن علامہ الشیخ سخاوت علی قمی صاحب آف اسلام آباد موضوع : دورِ حاضر کے فتنے اور قرآنی حل 19نومبر 2021 سیدانو...
20/11/2021

درسِ تفسیرِ قرآن
علامہ الشیخ سخاوت علی قمی صاحب آف اسلام آباد
موضوع : دورِ حاضر کے فتنے اور قرآنی حل

19نومبر 2021
سیدانوالی مغربی سیالکوٹ
منجانب : سید فیاض حسین بخاری

کامیاب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں الحمدللہ سیدانوالی مغربی میں ماہانہ تربیتی ...
18/11/2021

کامیاب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں

الحمدللہ سیدانوالی مغربی میں ماہانہ تربیتی پروگرام "درسِ تفسیرِ قرآن" کے عنوان سے منعقد کیا جاتا ہے

جس میں قرآنی سایہ میں انسانی زندگی کے مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے
اور ایک عالمِ دین کی زبانی
آسان طریقوں سے زندگی کی پریشانیوں کی شناخت اور انکا حل حاصل کیا جاتا ہے

اس سلسلے کی ایک کڑی انشاءاللہ 19 نومبر رات 7 بجے یہ پروگرام منعقد ہوگا.
خود بھی آئیے اور اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائیے.
جزاکم اللہ خیرا

InshaAllah
26/10/2021

InshaAllah

15/07/2021

"مرد کا حُسن یہ ہے کہ وہ بردبار ہو"
مولا امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام

بزبانِ علامہ الشیخ انور علی نجفی صاحب

🌹درسِ تفسیرِ قرآن 🌹بعنوان : استقبالِ ماہِ محرم اور ہماری ذمہ داریاںانشاءاللہ 6 اگست بعداز نماز مغربین خصوصی خطاب : علامہ...
09/07/2021

🌹درسِ تفسیرِ قرآن 🌹
بعنوان : استقبالِ ماہِ محرم اور ہماری ذمہ داریاں
انشاءاللہ 6 اگست بعداز نماز مغربین
خصوصی خطاب : علامہ الشیخ انور علی نجفی دام عزہ

*قربانی کے  احکامات بمطابق فتوی ٰ سید علی سیستانی دام ظلہ*🖋️ترتیب و ترجمہ:محمد تقی ہاشمی...آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیست...
07/07/2021

*قربانی کے احکامات بمطابق فتوی ٰ سید علی سیستانی دام ظلہ*

🖋️ترتیب و ترجمہ:محمد تقی ہاشمی...
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ کے مقلدین توجہ فرمائیں کیونکہ آغا سیستانی دام ظلہ کے کچھ فتاویٰ مشہور علماء کے فتاویٰ سےمختلف ہیں :

1:مستحب قربانی میں واجب قربانی (جو کہ حج کے دوران کی جاتی ہے)کی شرائط و اوصاف کا ہونا ضروری نہیں ہے:
پس لنگڑا ،بھینگا،جس کا کان کٹا ہو ،جس کا سینگ ٹوٹا ہوا ہو یا بہت کمزور جانور ان سب کی قربانی ہوسکتی ہے اگرچہ افضل و احوط یہ ہے کہ جانورموٹا اور نقائص سے سلامت ہونا چاہئے ۔

2:جانور کے اندر عمر کے لحاظ سے درج ذیل عمروں کا ہونا احتیاط کی بنا پر ضروری ہے :
*الف:* اونٹ اگر پانچ سال سے کم ہو تو اس کی قربانی نہیں ہوسکتی ۔(پانچ سال کو پورا کرنا ضروری ہے )
*ب:* گائے اور بکرا یا بکری : اگر دو سال سے کم ہوں تو ان کی قربانی نہیں ہو سکتی ۔ (دو سال کا پورا کرنا ضروری ہے )
*ج:* بھیڑ یا دنبہ :اگر سات ماہ سے کم کی ہوتو اس کی قربانی بھی نہیں ہوسکتی۔(سات ماہ کاپورا کرنا ضروری ہے )

3: جس حیوان کو انسان خود پالے اس کی قربانی کرنا مکروہ ہے اور یہ ایک الگ مکروہ ہے چاہے خود ہاتھ سے ذبح نہ بھی کرے ۔ اگرچہ پالے ہوئے جانور کو اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا بھی ایک الگ مکروہ ہے۔

4:جانور کی قربانی میں شراکت جائز ہے خصوصا اس صورت میں کہ جب جانور کا ملنا مشکل ہو یا اس کی قیمتیں بہت زیادہ ہوں ۔اس شراکت میں کوئی خاص عدد یا خاص جانور کا ہونا ضروری نہیں ہے۔

5:کھال کوبطور صدقہ دینا مستحب ہے اور قصائی کو بطور اجرت دینا مکروہ ہے ۔
اور یہ جائز ہے کہ کھال کو انسان اپنے لئے جائے نماز بنائے یا اس سے گھر کا سازو سامان خریدے۔

6:قربانی کا افضل ترین وقت 10 ذی الحج طلوع شمس کے بعد سے عید نماز کی مقدار کے برابر وقت گزر جانے کے بعد کا ہے اور تین دن تک کر سکتے ہیں اگرچہ پہلے دن کرنا زیادہ افضل ہے ۔

7:احوط اور افضل یہ ہے کہ تیسرا حصہ مسلمان فقراء کو دیا جائے باقی ایک حصہ اپنے لئے اور دوسرا حصہ کسی بھی مسلمان کو دینا جائز ہے ۔

8: قربانی جس بندے کی طرف سے کی جارہی ہو اس کی طرف سے عقیقہ کی نیت بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح قربانی اور عقیقہ دونوں ادا ہو جائیں گے۔
توجہ رہے کہ عقیقہ میں شراکت جائز نہیں ہے۔ لہذا شراکت والی قربانی میں عقیقہ کی نیت درست نہیں۔

9:ہر ممکنہ صورت میں خالص لوہے کی چھری سے ذبح کرنا ضروری ہے پس اگر لوہے کی چھری کا ملنا ممکن ہو تو اس صورت میں اگر ایسی دھات سے ذبح کریں کہ جس میں بالکل ہی لوہے کی کوئی مقدار شامل نہ ہو تو وہ جانور حلال نہیں ہو گا۔-بطور فتوی-
اور اگر اسٹیل (کروم کی دھات اور لوہے سے مکس اپ) کی چھری سے ذبح کریں گے تو بھی وہ جانور حلال نہیں ہو گا۔ احتیاط واجب کی بناء پر

10: جانور کی کلیجی اور اوجھڑی کھانا مکروہ نہیں ہے جبکہ کپورے کھانا حرام ہے۔

11:ذبح جانور کے دو گردے ، شریانین اور دل کے left and right atrium کا کھانا مکروہ ہے ۔

۔۔۔
منھاج الصالحین ج3
کتاب مناسک حج
آفیشل ویب سائٹ کے استفتاء
شفوی جوابات از مکتب

Address

Syedanwali Magharbi
Sialkot
51310

Telephone

+923096936542

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دین شناسی سیالکوٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share