Hafiz Zaheer Abbas Qadri

Hafiz Zaheer Abbas Qadri islamic scholar,Teacher,

پیارے بھائی ثناءخوان مصطفیﷺ منہاج الحسنین چوراہی کی شادی خانہ آبادی کے سلسلہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی کے عکس بند مناظ...
09/04/2026

پیارے بھائی ثناءخوان مصطفیﷺ منہاج الحسنین چوراہی کی شادی خانہ آبادی کے سلسلہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی کے عکس بند مناظر

"جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں" 5اکتوبر یوم تکریم اساتذہ کے موقع پر میں ایک ا...
05/10/2023

"جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں"
5اکتوبر یوم تکریم اساتذہ کے موقع پر میں ایک ایسی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جن کی خدمت میں ہزاروں تشنگان علم نے زانوۓ تلمذ طےکر کےگوہر نایاب حاصل کیے۔ایک ایسی شخصیت جو اپنے علم و عمل، فکر و شعور،فہم و ادراک اور عرفان و اگہی میں لاثانی ہے۔ایک ایسی شخصیت جو محبت قران، تدبر قران اور فہم قران کے نور سے مزین ہے۔عشق رسول جن کی حیات کا مقصد اولین ہے۔محبت سے مزین دلنشین انداز تدریس اور لطافت و نفاست سے بھرپور انداز تخاطب و تکلم جن کا خاصہ ہے۔جنہوں نے ہزاروں سینوں کو نور قران سے منور کر کے سفیر قران کا کردار ادا کیا ہے۔جنہوں نے عصر حاضر کے اس مادیت پرستی اور فتنہ پروری کے دور میں عشق رسول کی شمع کو چار دانگ عالم میں فروزاں کر دیا ہے۔ وہ شخصیت استاذ الاساتذہ، منبع علم و حکمت، سفیر قران محترم المقام جناب قاری سجاد احمد قادری صاحب ہیں۔۔
اللہ رب العزت نے انسان کی تخلیق کو احسن تقویم ارشادفرمایاہے ،مصوری کا یہ عظیم شاہکار دنیائے رنگ وبو میں خالق کائنات کی نیابت کا حقدار بھی ٹھہرا۔اشرف المخلوقات، مسجود ملائکہ اور خلیفۃ اللہ فی الارض سے متصف حضرت انسان نے یہ ساری عظمتیں اور رفعتیں صرف اور صرف علم کی وجہ سے حاصل کی ہیں ورنہ عبادت و ریاضت ،اطاعت و فرمانبرداری میں فرشتے کمال رکھتے تھے،ان کی شان امتثال کو اللہ کریم نے قرآن پاک میں بیان فرمایاہے کہ وہ اللہ کی کسی بات میں نافرمانی نہیں کرتے اور ان کو جو حکم دیا جاتا ہے اس کی تعمیل کرتے ہیں۔ (التحریم ۔6) ۔علم ،عقل و شعور، فہم وادراک ،تمیز ، معرفت اور جستجو وہ بنیادی اوصاف تھے جن کی وجہ سے انسان باقی مخلوقات سے اشرف واعلیٰ اور ممتازقرار دیا گیا۔
یہ ایک آفاقی حقیقت ہے کہ حصول علم درس و مشاہدہ سمیت کئی خارجی ذرائع سے ہی ممکن ہوتا ہے،ان میں مرکزی حیثیت استاد اور معلّم ہی کی ہے،جس کے بغیر صحت مند معاشرہ کی تشکیل ناممکن ہے ،معلّم ہی وہ اہم شخصیت ہے جو تعلیم وتربیت کا محور ،منبہ ومرکز ہوتا ہے ،ترقی یافتہ قوموں اور مہذب معاشروں میں استاد کوایک خاص مقام و مرتبہ اور نمایاں حیثیت حاصل ہوتی ہے کیونکہ مہذب ،توانا،پرامن اور باشعور معاشرے کا قیام استاد ہی مرہون منت ہے ۔
اسلام نے دنیا کوعلم کی روشنی عطا کی ،استاد کو عظمت اور طالب علم کو اعلیٰ و ارفع مقام عطا کیا ہے ،بنی کریم ﷺنے اپنے مقام و مرتبہ کو ان الفاظ میں بیان فرمایا " مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے "(ابن ماجہ۔229)۔ اسلام نے استادکو روحانی والدقرار دے کر ایک قابل قدرہستی ،محترم ومعظم شخصیت ، مربی و مزکّی کی حیثیت عطا کی۔معلّم کے کردار کی عظمت و اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس عالم رنگ و بو میں معلّم اوّل خود رب کائنات ہیں ،چنانچہ قرآن پاک میں ارشاد ہے ،اور اٰدم ؑ کو اللہ کریم نے سب چیزوں کے اسماء کا علم عطاء کیا۔(البقرہ۔31) ۔انسان کی تخلیق کے ساتھ ساتھ تعلیم کا بھی انتظام فرمایا" رحمٰن ہی نے قراٰن کی تعلیم دی،اس نے انسان کو پیدا کیااس کو گویائی سکھائی"۔(الرحمٰن)ذریعہ تعلیم قلم کو بنایا "پڑھ اور تیرا رب بڑا کریم ہے جس نے قلم سے سکھایااور آدمی کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتاتھا"۔(العلق ۔6)

یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کے بعد اب تک بنی ہوئی ہے
03/10/2023

یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کے بعد اب تک بنی ہوئی ہے

71 likes, 2 comments. Check out Hafiz Zaheer's video.

محترم جناب بھائی اعجاز الحق ساہی( انسپکٹر پنجاب پولیس) کے برادر بھائی شہید انضمام الحق ساہی کی روح کو ایصال ثواب کے لیے ...
01/10/2023

محترم جناب بھائی اعجاز الحق ساہی( انسپکٹر پنجاب پولیس) کے برادر بھائی شہید انضمام الحق ساہی کی روح کو ایصال ثواب کے لیے منعقدہ محفل میلاد مصطفی اور ختم چہلم کے موقع پر بیان کرتے ہوئے

نور والاایا ہے نور لے کر ایا ہے سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے
21/09/2023

نور والاایا ہے نور لے کر ایا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

Today visited Legal Issues Head office Lahore..Thank you so much for great hospitality Mudassar Sahi Adv
13/09/2023

Today visited Legal Issues Head office Lahore..Thank you so much for great hospitality Mudassar Sahi Adv

Thank you so Mudassar Sahi Adv ,ch Ansar Ali Panjatha, Aqib Attari, javed sahi and ch akram panjatha
13/09/2023

Thank you so Mudassar Sahi Adv ,ch Ansar Ali Panjatha, Aqib Attari, javed sahi and ch akram panjatha

Thank you so much for a lavish Dinner(Butt karahi Lahore) by Mohammad Javed  Sahi
13/09/2023

Thank you so much for a lavish Dinner(Butt karahi Lahore) by Mohammad Javed Sahi

آفتاب طریقت،ماہتاب شریعت خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ ہیبت پور شریف پیر حامد الحق صاحب نقشبندی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔۔
04/09/2023

آفتاب طریقت،ماہتاب شریعت خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ ہیبت پور شریف پیر حامد الحق صاحب نقشبندی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔۔

انشاءاللہ العزیزمرکز اہل سنت جامع مسجد لاثانی دھیدووالی
02/09/2023

انشاءاللہ العزیز
مرکز اہل سنت جامع مسجد لاثانی دھیدووالی

02/09/2023

خبردار!📢⚠️
حالیہ دنوں میں ایک نہایت خطرناک سلسلہ شروع ہوچکا ہے خدانخواستہ اگر ایسا ہوا تو آپکو اپنی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔
سوشل میڈیا پر آپکے اکاؤنٹ کو ہیک کیا جارہا ہے اور اس پر گستاخانہ فرقہ وارانہ اور فحش مواد شئیر کیا جارہا ہے۔
ایسی صورتحال میں اگر میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس طرح کی کوئی غیر اخلاقی یا گستاخانہ پوسٹ یا میسج شئیر ہوتا ہے تو اس سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہوگا اور آپ ذاتی طور پر مجھ سے رابطہ کرکے مجھ سے وضاحت طلب کرسکتے ہیں
شکریہ

Address

Vpo Dhidowali Tehsil Daska
Sialkot

Telephone

+923007503737

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Zaheer Abbas Qadri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Hafiz Zaheer Abbas Qadri:

Share