28/06/2026
جانشین شیخ العرب والعجم استاذ القرّاء حضرت مولانا قاری مجیب الرحمٰن مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ جامعہ عربیہ شمس العلوم کھرڑاہ کے مہتمم، استاد العلماء، حضرت مولانا سائیں عبد الحق پہل صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر حضرت قاری صاحب نے تعزیتی بیان بھی کیا۔ آپ کی وفات علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ آپ نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی خدمت، دینی تعلیم کے فروغ اور ہزاروں طلبہ کی تربیت میں صرف کی۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ان خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، قبر کو نور سے منور فرمائے، درجات بلند فرمائے، اور تمام پسماندگان، متعلقین، تلامذہ اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
انا للہ وانا الیہ راجعون