Suchy Moti

Suchy Moti Suchy Moti is an Islamic Page working for Hamd, Naat, Nasheed, Manaqabat and Motivational Tracks.

18/02/2026

*غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کو اسلام اور علماء کی طرف منسوب کرنا*مجیب:ابو احمد محمد انس رضا عطاریمصدق:مفتی ابوالحسن مح...
30/04/2025

*غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کو اسلام اور علماء کی طرف منسوب کرنا*

مجیب:ابو احمد محمد انس رضا عطاری

مصدق:مفتی ابوالحسن محمد ہاشم خان عطاری

فتوی نمبر:Lar-12727

تاریخ اجراء:25شعبان المعظم1445ھ/07 مارچ 2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ غیرت کے نام پر قتل وغیرہ کے واقعات کو لبرل لوگ بہت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور اس میں علماء و اسلامی قوانین پر اعتراضات کرتے ہیں۔ ان کے اعتراضات کا جواب کیا دیا جائے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

فقہائے کرام نے صراحت کی ہے کہ حد و تعزیر نافذ کرنا حاکم اسلام یا اس کے مقررکردہ حکام کا کام ہے، لہٰذا اس طرح کے واقعات پر لبرل لوگوں کا علمائے کرام اور اسلامی قوانین پر تنقید کرنا جہالت و بُغض ہے۔

فتاوی رضویہ میں کسی مسلما ن کو بلاوجہ کافر کہنے کے متعلق ہے:” کسی شخصِ مسلم پر بلا وجہ شرعی حکمِ تکفیر بحسب ظواہر احادیث صحیحہ و نصوص صریحہ جمہورفقہاءخود قائل کے لئے مستلزم کفر ہے”قال صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فقد باء بہ احد ھما “حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو ''اوکافر '' کہے، تو وہ کفر دونوں میں سے کسی ایک پر لوٹ پڑتاہے۔

اور اس پر ضرور تعزیر شرعی لازم ہے کہ حاکمِ اسلام کی رائے پر ہے ؛سلطان اسلام یا اس کے مقرر کردہ حکام ضرب وحبس سے قتل تک اسے تعزیر دے سکتے ہیں، تعزیر ہم لوگوں کے ہاتھ میں نہیں، ہمارے پاس اسی قدر ہے کہ اس سے میل جول سلام کلام ترک کریں۔ ”قال صلی ﷲ تعالیٰ علیہ و سلم فایاکم و ایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم وقال تبارک وتعالیٰ :﴿وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ﴾حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا : (لوگو!) گمراہوں سے اپنے آپ کو بچاؤ کہ تمہیں گمراہ نہ کریں اورتمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں، اور اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا :اگر تمہیں شیطان بھلادے تو پھر یاد آنے کے بعد ظالموں کے پاس مت بیٹھو۔“

*(فتاوی رضویہ،جلد21،صفحہ252،رضا فاؤنڈیشن،لاھور)*

مراۃ المناجیح میں ہے:”حدود شرعیہ صرف حاکم اسلام ہی قائم کرسکتا ہے ، نہ خود مجرم اپنے کو سزا دے اور نہ کوئی اور۔“

*(مراۃ المناجیح،باب مالا یدعی علی المحدود،باب محدود کو بددعا نہ کی جائے ، جلد5، صفحہ 322 ،نعیمی کتب خانہ،گجرات)*

امیر اہل سنت فرماتے ہیں:” شَریعتِ مطہرہ میں چوری کی سزا ہاتھ کٹنا ہے ، جبکہ چوری کی تمام شَرائط پائی جائیں اور شراب پینے والے کوا َسّی کوڑے مارنا ہے مگر یہ سزا دینے کا ہر ایک کو اِختیار حاصِل نہیں بلکہ یہ سزا دینا حاکمِ اسلام کا کام ہے ۔ اب اِسلامی سَلطَنت نہ ہونے کی وجہ سے یہ سزا نہیں دی جا سکتی ۔ فی زمانہ اِن جَرائم کے سَدِّباب کے لیے اِس کاحکم بیان کرتے ہوئے فَقیۂ مِلَّت حضرتِ علّامہ مولانا مفتی جلالُ الدِّین احمد اَمجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں : اگر حکومت ِ اِسلامیہ ہوتی تو چوری کرنے والے کا ہاتھ کاٹا جاتا اور شراب پینے والے کواَسّی دُرّے مارے جاتے ۔ موجودہ صورت میں ان کے لیے یہ حکم ہے کہ مسلمان ان کا بائیکاٹ کریں ان کے ساتھ کھانا پینا، اُٹھنا بیٹھنا اور کسی قِسم کے اِسلامی تَعَلُّقات نہ رکھیں تاوقتیکہ وہ لوگ توبہ کر کے اپنے اَفعالِ قبیحہ سے باز نہ آ جائیں ۔ اگر مسلمان ایسا نہ کریں گے تو وہ بھی گنہگار ہوں گے ۔“

*(مدنی مذاکرہ، قسط 29،مکتبۃ المدینہ ،کراچی)*

صراط الجنان میں ہے: ”چند صورتیں ایسی ہیں کہ جن میں حاکمِ اسلام کے لیےمجرم کو قتل کرنے کی اجازت ہے جیسے قاتل کو قصاص میں ، شادی شدہ زانی کو رجم میں اور مرتد کو سزا کے طور پر قتل کرنا ، البتہ یہ یاد رہے کہ قتلِ برحق کی جو صورتیں بیان ہوئیں ، اِن پر عام لوگ عمل نہیں کر سکتے ، بلکہ اس کی اجازت صرف حاکمِ اسلام کو ہے۔“

*قرض سے نجات کے وظائف احادیث کی روشنی میں* قرض ایک ایسی چیز ہے جس سے ہر کوئی پناہ مانگتا ہے۔ احادیث میں قرض سے پناہ مانگ...
25/04/2025

*قرض سے نجات کے وظائف احادیث کی روشنی میں*

قرض ایک ایسی چیز ہے جس سے ہر کوئی پناہ مانگتا ہے۔ احادیث میں قرض سے پناہ مانگنے اور جلد ادائیگی کی بہت فضیلت آئی ہے۔ یہاں کچھ مستند وظائف اور دعائیں احادیث کی روشنی میں پیش کی جاتی ہیں جن کے ذریعے آپ قرض کی ادائیگی کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگ سکتے ہیں:

*1. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا:*
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
> "اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ"
> "اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں غم اور فکر سے، عاجزی اور سستی سے، بخل اور بزدلی سے، قرض کے بوجھ سے اور لوگوں کے غلبہ سے۔" (صحیح بخاری: 6369)

اس دعا کو کثرت سے پڑھنا قرض سے نجات کے لیے بہت مفید ہے۔

*2. حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تعلیم کردہ دعا:*
ایک شخص نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اپنی مالی پریشانی اور قرض کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ دعا نہ سکھاؤں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھائی تھی کہ اگر تم پر پہاڑ کے برابر بھی قرض ہو تو اللہ تعالیٰ اسے ادا فرما دے گا؟ وہ دعا یہ ہے:
> "اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ"
> "اے اللہ! مجھے اپنے حلال کے ذریعے حرام سے بچا اور اپنے فضل کے ذریعے اپنے سوا سب سے بے نیاز کر دے۔" (سنن ترمذی: 3563)

اس دعا کو بھی پابندی سے پڑھنا چاہیے۔

*3. معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی دعا:*
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ دعا سکھائی:
> "اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ رَحْمَانَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِيمَهُمَا تُعْطِيهِمَا مَنْ تَشَاءُ وَتَمْنَعُ مِنْهُمَا مَنْ تَشَاءُ ارْحَمْنِي رَحْمَةً تُغْنِينِي بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ"
> "اے اللہ! ملک کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے اور جس سے چاہے چھین لے، اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کر دے، بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔ اے دنیا اور آخرت کے رحمان اور رحیم! تو جسے چاہے یہ دونوں عطا فرما اور جس سے چاہے روک لے، مجھ پر ایسی رحمت فرما جس کے ذریعے تو مجھے اپنے سوا کسی اور کی رحمت سے بے نیاز کر دے۔" (مستدرک علی الصحیحین للحاکم: 1937)

یہ دعا بھی قرض کی ادائیگی اور مالی مشکلات سے نجات کے لیے بہت اہم ہے۔

دیگر اہم امور:
*نماز کی پابندی:*
اپنی نمازوں کی پابندی کریں اور خشوع و خضوع سے دعا مانگیں۔

*صدقہ و خیرات:*
اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ و خیرات کرتے رہیں، اس سے رزق میں برکت ہوتی ہے اور مشکلات دور ہوتی ہیں۔

*توبہ و استغفار:*
اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور کثرت سے استغفار کریں۔

*حلال رزق کی کوشش:*
حلال رزق کمانے کی بھرپور کوشش کریں اور حرام ذرائع سے بچیں۔

*وقت پر ادائیگی کی نیت:* قرض لیتے وقت ادائیگی کی پختہ نیت رکھیں اور وقت پر ادا کرنے کی کوشش کریں۔
یہ وظائف اور دعائیں احادیث سے ثابت ہیں اور ان پر عمل کرنے سے ان شاء اللہ آپ کو قرض کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مشکل آسان فرمائے۔ آمین۔

Its 💯 true 🔥👇
25/04/2025

Its 💯 true 🔥👇

ضرور پڑھنا۔۔۔۔۔۔۔ داناؤں کے محفلوں میں بیٹھا کرو, مسحروں اور بیوقوفوں کی مجلسوں میں صرف دل ہی نہیں نسلیں بھی برباد ھوجات...
24/04/2025

ضرور پڑھنا۔۔۔۔۔۔۔ داناؤں کے محفلوں میں بیٹھا کرو, مسحروں اور بیوقوفوں کی مجلسوں میں صرف دل ہی نہیں نسلیں بھی برباد ھوجاتی ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عقل مند کے لیے اشارہ ہی کافی ہے ۔۔۔۔۔۔

ایک دیہاتی نوجوان نے اپنی برادری کی ایک شریف پردہ دار بااخلاق اور دین دار لڑکی سے شادی کی
شادی کو ایک سال ہی گزرا تھا کہ اُس کا اپنے قریبی رشتہ دار سے سخت جھگڑا ہو گیا- بات اتنی بڑھی کہ اُس نے غصے میں آ کر اسے قتل کر دیا اور برادری کے رواج کے مطابق وہ اپنی بیوی کو لے کر علاقے سے دور کسی اور ضلع کی طرف نکل گیا
جہاں وہ ایک دوسری برادری کے گاؤں میں جا کر بس گیا-

وہ اکثر گاؤں کے چودھری کے ڈیرے پر بیٹھتا تھا
جیسے دوسرے مرد بیٹھتے ہیں، بات چیت مشورے گپ شپ سب چلتا
ایک دن چودھری کا گزر اس کے گھر کے سامنے سے ہوا
اور اُس نے اُس کی بیوی کو دیکھا
نہایت باحیا، خوبصورت اور باوقار عورت
چودھری کے دل میں فتنہ جاگ اٹھا
دل و دماغ پر ایسا چھا گئی کہ ایک شیطانی خیال آ گیا
کہ کسی طرح خاوند کو گھر سے دور بھجوا دوں
اور موقع پا کر عورت کو تنہا کر کے اپنا مطلب نکالوں-

چودھری ڈیرے پر آیا
سب بیٹھے تھے ان میں وہ نوجوان بھی تھا-
چودھری نے کہا مجھے پتا چلا ہے کہ فلاں علاقے میں بہت اچھی چراگاہ ہے-
میں چاہتا ہوں کہ چار آدمی بھیجوں جو جا کر دیکھ آئیں
اس نے چار افراد منتخب کیے
اور ان میں وہ نوجوان بھی شامل تھا

چاروں روانہ ہو گئے
جگہ دور تھی تین دن کا راستہ تھا
رات کو چودھری نے موقع دیکھا
اور چپکے سے اُس کے گھر کی طرف چل پڑا
گھر میں بیوی اکیلی تھی اور سو رہی تھی
چودھری اندھیرے میں دیوار سے ٹکرا گیا
زور کی آواز ہوئی
عورت جاگ گئی اور ڈرتے ہوئے بولی
کون ہے؟

چودھری بولا میں ہوں وہی چودھری جس کے گاؤں میں تم لوگ آئے ہو
عورت بولی خیریت ہے چودھری صاحب اس وقت کیا کام پڑ گیا؟

چودھری بولا جب سے تمہیں دیکھا ہے دل بے چین ہے
تم سے دل لگا بیٹھا ہوں
چاہتا ہوں تم میری ہو جاؤ

عورت نے پورے وقار سے جواب دیا ٹھیک ہے اگر واقعی تم چاہتے ہو
تو پہلے میرے ایک سوال کا جواب دو
اگر صحیح دیا تو پھر جیسا کہو گے ویسا ہوگا

چودھری نے خوش ہو کر کہا پوچھو شرط منظور ہے

عورت نے کہا جیسے گوشت خراب ہونے سے بچانے کے لیے اس پر نمک چھڑکا جاتا ہے
تو بتاؤ اگر نمک ہی خراب ہو جائے تو اُسے کون ٹھیک کرے گا؟
سوچ کر آنا جلدی نہیں ہے

چودھری رات بھر سوچتا رہا مگر سمجھ نہ سکا
اگلے دن ڈیرے پر سب لوگ بیٹھے تھے
اچانک سب سے وہی سوال پوچھا
ہر ایک نے اپنی سمجھ سے جواب دیا مگر چودھری مطمئن نہ ہوا

ڈیرے میں ایک بزرگ بیٹھے تھے بڑے سمجھدار دین دار اور عقل والے
وہ خاموش رہے
جب سب چلے گئے تو وہ بیٹھے رہے

چودھری نے ان سے کہا تم نے کیوں جواب نہیں دیا؟

بزرگ بولے میں اکیلے میں بات کرنا چاہتا تھا
یہ سوال دراصل ایک پرانی حکمت کا شعر ہے

اے قوم کے عقل مند لوگو اے معاشرے کے نمک
اگر نمک ہی خراب ہو جائے تو اُسے کون ٹھیک کرے گا؟

اور اگر میں غلط نہیں سمجھا
تو تم نے ایک باعزت باپردہ اور دین دار عورت پر غلط نظر ڈالی
لیکن اُس نے تمہیں عزت دی
تمہیں شرمندہ نہیں کیا
نہ ہی تمہیں بدنام کیا
بس ایک سوال کر کے تمہیں تمہارے ضمیر سے ٹکرا دیا

وہ کہنا چاہ رہی تھی
جب گوشت خراب ہوتا ہے تو نمک اسے بچا لیتا ہے
لیکن اگر خود نمک ہی خراب ہو جائے
تو پھر کیا ہوگا؟

یعنی
جب عام لوگ بگڑیں تو چودھری یا بزرگ سنبھالتے ہیں
لیکن اگر خود چودھری بگڑ جائے
تو اُسے کون سنوارے گا؟

یہ سن کر چودھری کا دل کانپ گیا
شرمندگی سے سر جھک گیا
آنسو نکل آئے
اور اس نے کہا

اللہ تمہیں سلامت رکھے
تم نے آنکھیں کھول دی
میری خطا کو ڈھانپ لو
جیسے اللہ ڈھانپتا ہے

اور شاعر کہتا ہے

گوشت تو نمک سے بچ جاتا ہے
پر اگر نمک ہی خراب ہو جائے
تو پھر کیا بچائے گا؟

اور میں کہتا ہوں

اگر باپ بگڑ جائے
تو اولاد کون سنوارے؟

اگر استاد بگڑ جائے
تو نسلوں کو علم کون دے؟

اگر رہنما بگڑ جائے
تو قوم کا مستقبل کون بچائے؟

داناؤں کی مجلس میں بیٹھو
نادانوں کی صحبت میں صرف دل ہی نہیں نسلیں بھی برباد ہو جاتی ہیں
♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

23/04/2025

Title : Ab Tu Bus Ak hi Dhun Ha K madina Dakho
Artist : Ghulam Mustafa Qadri
゚viralシ






03/04/2023

Assalam O Alikum Everyone Plz Subscribe My Islamic Channal Youtube Suchy Moti ❤❤

28/03/2023

Allah Allah Bol Bandy Naat By Qari Shahid Mehmood Mehfil In Triday Wali 2005

27/03/2023





24/03/2023

*✨ دُرُود شریف کی فضیلت:*

فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم: بیشک بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہو گا جو مجھ پر سب سے زیادہ دُرُود بھیجے۔

📖 تِرمذی، ج۲، ص۲۷، حدیث: ۴۸۴

صَلُّو اعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

Address

Sharqpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suchy Moti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Suchy Moti:

Share