raah e neki

raah e neki “راہِ نیکی — قرآن و سنت کی روشنی میں نیکی کی دعوت، اسلامی تعلیمات، آیات، احادیث اور اصلاحی پیغامات۔”

غار ثور کا معجزہ
24/08/2026

غار ثور کا معجزہ

🌿 واقعہ: زمین میں سونا مل گیارسول اللہ ﷺ نے بنی اسرائیل کے دو آدمیوں کا واقعہ بیان فرمایا۔ایک شخص نے دوسرے سے زمین خریدی...
24/08/2026

🌿 واقعہ: زمین میں سونا مل گیا
رسول اللہ ﷺ نے بنی اسرائیل کے دو آدمیوں کا واقعہ بیان فرمایا۔
ایک شخص نے دوسرے سے زمین خریدی۔ زمین خریدنے والے کو اس زمین میں سونے سے بھرا ہوا ایک برتن ملا۔
اس نے زمین بیچنے والے سے کہا:
"اپنا سونا لے لو، میں نے تم سے زمین خریدی تھی، سونا نہیں۔"
دوسرے شخص نے کہا:
"میں نے زمین اور جو کچھ اس میں تھا، سب تمہیں فروخت کیا تھا۔"
دونوں نے فیصلہ کرنے کے لیے ایک شخص سے رجوع کیا۔ اس نے پوچھا: کیا تمہاری کوئی اولاد ہے؟
ایک نے کہا: میرا ایک بیٹا ہے۔ دوسرے نے کہا: میری ایک بیٹی ہے۔
اس نے کہا کہ دونوں کی شادی کر دو اور یہ مال ان دونوں پر خرچ کر دو، باقی صدقہ کر دو۔
📖 صحیح بخاری: 3472

ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک بھوکا شخص حاضر ہوا۔ آپ ﷺ نے ازواجِ مطہرات کے گھروں میں معلوم کروایا، لیکن گھر میں ...
19/08/2026

ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک بھوکا شخص حاضر ہوا۔ آپ ﷺ نے ازواجِ مطہرات کے گھروں میں معلوم کروایا، لیکن گھر میں کھانے کے لیے کچھ نہ ملا۔
رسول اللہ ﷺ نے صحابہؓ سے فرمایا کہ کون اس شخص کو آج رات اپنا مہمان بنائے گا؟
حضرت ابوطلحہؓ اسے اپنے گھر لے گئے۔ گھر میں بھی صرف بچوں کے لیے تھوڑا سا کھانا موجود تھا۔ حضرت ابوطلحہؓ نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ بچوں کو کسی طرح بہلا کر سلا دو اور چراغ بجھا دینا، تاکہ مہمان یہ سمجھے کہ ہم بھی اس کے ساتھ کھا رہے ہیں۔
چنانچہ حضرت ابوطلحہؓ اور ان کی اہلیہ نے اپنے آپ کو بھوکا رکھ کر مہمان کو کھانا کھلا دیا۔
صبح رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تم دونوں کے اس عمل سے خوش ہوا۔
📖 حوالہ: صحیح بخاری: 3798، 4889
📖 صحیح مسلم: 2054

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا صدقہ سے مال کم نہیں ہوتا ، درگزر کرنے اور معاف کر دینے سے اللہ بند...
17/08/2026

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
صدقہ سے مال کم نہیں ہوتا ، درگزر کرنے اور معاف کر دینے سے اللہ بندے کی عزت میں اضافہ فرماتا ہے ، اور جو کوئی اللہ کی خاطر تواضع اختیار کرتا ہے تو اللہ اس کو رفعت عطا فرماتا ہے ۔
📚 صحیح مسلم: 2588

حضرت ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ نیکی کے کسی بھی کام کو معمولی مت سمجھو ، خواہ تم اپنے بھائی کو خن...
16/08/2026

حضرت ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ نیکی کے کسی بھی کام کو معمولی مت سمجھو ، خواہ تم اپنے بھائی کو خندہ پیشانی سے ملو ۔
📚 صحیح مسلم: 2626

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا’ جنت میں ایک کوڑے جتنی جگہ ، دنیا اور اس میں جو کچھ ہے ، سب سے بہت...
12/08/2026

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
’ جنت میں ایک کوڑے جتنی جگہ ، دنیا اور اس میں جو کچھ ہے ، سب سے بہتر ہے ۔

📖 صحیح بخاری: حدیث 3250
📖 صحیح مسلم: حدیث 1881

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم لوگوں میں سے اس شخص کو بہترین پاؤ گے جو اس امر (حکومت و ام...
09/08/2026

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم لوگوں میں سے اس شخص کو بہترین پاؤ گے جو اس امر (حکومت و امارت) کو انتہائی ناپسند کرتا ہے یہاں تک کہ وہ اس میں مبتلا نہ ہو جائے ۔
صحیح بخاری 7148

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص خوش الحانی سے قرآن نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں ۔صحیح بخاری...
08/08/2026

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جو شخص خوش الحانی سے قرآن نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں ۔
صحیح بخاری: حدیث 7527

رسول اللہ ﷺ نے فرمایاتم میں بہتر وہ ہے جس سے خیر کی امید رکھی جائے اور جس کے شر سے مامون (بےخوف) رہا جائے اور تم میں سے ...
08/08/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
تم میں بہتر وہ ہے جس سے خیر کی امید رکھی جائے اور جس کے شر سے مامون (بےخوف) رہا جائے اور تم میں سے برا وہ ہے جس سے خیر کی امید نہ رکھی جائے اور جس کے شر سے مامون (بےخوف) نہ رہا جائے“۔

(جامع ترمذی، ۲۲۶۳)

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا"روزِ قیامت بندے سے نعمتوں کے بارے میں سب سے پہلے یوں سوال کیا جائے ...
07/08/2026

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
"روزِ قیامت بندے سے نعمتوں کے بارے میں سب سے پہلے یوں سوال کیا جائے گا: کیا ہم نے تیرے جسم کو درست نہیں بنایا تھا، اور کیا ہم نے تجھے ٹھنڈے پانی سے سیراب نہیں کیا تھا؟"
(جامع ترمذی: 3358)

Address

Shahdadpur
68030

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when raah e neki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share