Islamic thaughts

Islamic thaughts Islam is not a Distraction
It is a DIRECTION !!!

{وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا}اللہ تعالیٰ کی نعمتیں شمار کرنا چاہو تو نہیں کرسکتے۔یہ تصویر ایک ہی ہا...
21/09/2017

{وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا}
اللہ تعالیٰ کی نعمتیں شمار کرنا چاہو تو نہیں کرسکتے۔
یہ تصویر ایک ہی ہاسپٹل کی ہے۔
ایک خاتون کینسر کے علاج کے سلسلے میں ہاسپٹل آئیں۔ ساتھ میں ایک سوٹ کیس بھی تھا جس میں رقم تھی۔
ڈاکٹر سے علاج کی مشاورت کے لیے ڈاکٹر کے روم میں داخل ہوئی۔
ڈاکٹر کے پاس پہنچتے ہی ڈاکٹر کو التجا کرنے لگ گئی مجھے کسی طرح موت کے منہ سے بچاؤ میرا علاج کردو۔ بس یہ بیماری کسی طرح ختم ہو جائے۔
ڈاکٹر نے معائنہ کیااور ٹیسٹ وغیرہ دیکھ کر کہا کہ میں کچھ کرنے سے قاصر ہوں کینسر آخری مرحلے پر ہے۔ صحت یابی کی کوئی امید باقی نہیں ہے۔
بہت ہی بجھے چہرے سے وہ کمرے سے نکلی اور ہاسپٹل کے کوریڈور میں تمام نوٹ پھیلا دیے۔ چیخ کر کہنے لگی "کیا فائدہ مال کا "
"ہم کیوں جمع کرتے ہیں مال"
"وہ مال جس سے ہم صحت نہیں خرید سکتے وہ مال جس سے ہم وقت نہیں خرید سکتے وہ مال جس سے ہم زندگی نہیں خرید سکتے کیا فائدہ ایسے مال کا"
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو صحت وعافیت پر
اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو اس کی نعمتوں پر
جو نہ گنی جاسکتی ہیں نہ ہی شمار کی جاسکتی ہیں

27/03/2017
25/03/2017
نوخ علیہ السلام کی کشتی پر لکهے هوے الفاظ 5000..ہزار سال پرانی تختے پر محمد صلى الله عليه وسلم اور آل محمد کے نام لکھے ہ...
17/03/2017

نوخ علیہ السلام کی کشتی پر لکهے هوے الفاظ
5000..ہزار سال پرانی تختے پر محمد صلى الله عليه وسلم اور آل محمد کے نام لکھے ہیں یہ کشتی والا تختہ ابھی بھی روس میوزیم میں محفوظ رکھا ہے

14/03/2017

خدا کیسا ہے؟

سوال؟
خدا اسوقت کہاں ہے؟ وہ کس چیز سے بنا ہے؟ خدا سے پہلے کیا تھا؟

اگر آپ بھی اس سوال کا جواب حاصل کرنا چاھتے ہو تو جان لیں کہ ہماری عقل و فھم اتنی قدرت نہیں رکھتی ھے کہ اس حد تک پہنچ جائے،
لیکن ھمارے مولا امیرالمومنین علی بن ابی طالب اسداللہ الغالب علیہ السلام نے اللہ کے وجود کے بارے میں کفار کو بڑی خوبصورت انداز میں وضاحت کے ساتھ جواب دیا اور ھماری ضعیف عقل و فھم کی طرف بھی توجہ دلائی.

کفار کی طرف سے امام علی(علیہ السلام) سے سوال؟

آپ کا خدا کس سال اور کس تاریخ کو وجود میں آیا؟

امام علی(علیہ السلام) نے فرمایا:
اللہ تعالی کا وجود تاریخ اور زمان سے پھلے تھا.

کفار نے پوچھا: یہ کیوں کر ھو سکتا؟ کیوں کہ ھر چیز کسی دوسری شئ سے وجود میں آتی ھے یا تبدیل ھوتی.

ھمارے امام علی مرتضی (علیہ السلام) نے فرمایا: ۳ سے پھلے کون سی عدد ھے؟

کفار نے جواب دیا: ۲
امام (علیہ السلام) نے فرمایا: ۲ سے پھلے کون سی عدد؟
انھوں نےجواب دیا: ۱
امام (علیہ السلام) نے پوچھا: ۱ سے پھلے؟
انھوں نے جواب دیا: کوئی عدد نہیں.

امام (علیہ السلام) نے فرمایا: یہ کیسے ممکن ھے کہ ایک عدد کے بعد بے شمار اعداد موجود ہوں اور اس سے پہلے کویی عدد نہ ہو لیکن اللہ تعالی جو احد اور واحد حقیقی ہے سے پہلے کوئی چیز موجود ہو؟

کفار نے عرض کیا: آپ کا خدا کہاں ہے؟ اور کس طرف واقع ہے؟

امام (علیہ السلام) نے فرمایا: وہ ھر جگہ حاضر اور ھر چیز پر مشرف ہے.

انھوں نے کہا: یہ کیسے ممکن ہے کہ ھر جگہ حاضر ہو اور ھر چیز پر مشرف ھو؟

امام علی (علیہ السلام) نے فرمایا: اگر آپ لوگ ایک تاریک اور اندھیر جگہ سوئے ہوے ھوں، جب صبح بیدار ھوجائیں تو دن کی روشنی کہاں اور کس طرف سے دیکھتے ھو؟

کفار نے کہا ھر جگہ اور ھر طرف سے.

امام (علیہ السلام) نے فرمایا: پس وہ خدا جو خود زمین اور آسمانوں کا نور ہے ھر جگہ اور ہر طرف کیوں نہیں ھوسکتا؟

کفار نے کہا: پس خدا نور سے ہے لیکن نور سورج سے ہے پھر آپ کا خدا کس نور سے ہے؟
یہ کس طرح ممکن ہے کہ کسی چیز سے نہ ہو لیکن ہر جگہ موجود ہو اور قدرت بھی رکھتا ہو؟

امام علی (علیہ السلام) نے فرمایا: خدا خود روشنی کا خالق ہےـ کیا تم نے طوفان اور ھوا کی قدرت کو نہیں دیکھا ہے؟ ھوا کس چیز سے ہے جو نہ دیکھی جاتی ھے نہ وہ کسی چیز سے ہے، درحالیکہ طاقتور ہے، خدا تو خود ھوا کا خالق ہےـ

انھوں نے عرض کیا: ھمارے لئے اپنے خدا کے وصف بیان فرمائیے کہ وہ کس چیز سے بنا ھوا ھے؟ کیا لوہا جیسا سخت ہے؟ یا جاری پانی جیسا؟ یا گیس سے؟ یا دھواں اور بھاپ جیسا ہے؟

حضرت امام علی (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا آج تک آپ کسی مرتے ہوئے بیمار کے پاس بیٹھے تھے؟ اور اس کے ساتھ باتیں کیں؟

انھوں نے جواب دیا: جی ھاں، ھم ایسے بیمار کے پاس تھے اور باتیں بھی کیں.

امام (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا اس کے مرنے کے بعد بھی اس کے ساتھ باتیں کی؟

انھوں نے جواب دیا: نہیں، ایسا ممکن نہیں ـ کیوں کہ وہ مر چکا ہےـ

امام (علیہ السلام) نے فرمایا: مردہ اور زندہ ہونے میں کیا فرق تھا کہ جس کے بعد کلام اور حرکت کرنے پر قدرت نہیں رکھتا تھا.

انھوں نے کہا: روح، روح اس کے بدن سے خارج ہوئی.

امام علی (علیہ السلام) نے فرمایا: آپ وہاں پر موجود تھے اور کہتے ہو کہ روح اس کے بدن سے خارج ہوئی اور مرگیا ـ اب اس روح کو جو آپ نے اپنی آنکھوں کے سامنے نکلتے ہوے دیکھا، میرے لیے اس کی وصف بیان کریں کہ وہ کس جنس سے تھا؟ اور کیسا تھا؟

یہ سن کر سب خاموش ھوگئے.

امام علی مرتضی (علیہ السلام ) نے فرمایا: آپ اس روح کی توصیف کرنے کی قدرت نہیں رکھتے جس کو تم نے اپنی آنکھوں سے بیمار انسان کے بدن سے نکلتے ہوے دیکھا ـ تو آپ کیسے اس ذات اقدس احدیت اور روح کے خالق کو درک کرنے اور سمجھنے کی قدرت رکھ سکتے ہو.

اقتباس از کتاب توحید نظری
(حجتہ الاسلام شایان: )

التماس دعا:

Pia plane crash vedio :o
07/12/2016

Pia plane crash vedio :o

PIA plane crash 12/7/2016 junaid jamsheed died with his wife

Address

Shah Faisalabad

Telephone

+923046066107

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic thaughts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Islamic thaughts:

Share