Urhan Sehwani

Urhan Sehwani conect with beautiful islam

Allah har bat jaanta he
29/12/2025

Allah har bat jaanta he

19/07/2024

Deen ke liye kaam karen

*▪️اسمارٹ فونز استعمال کرنیوالے خبردار، مفت وائی فائی مہنگا پڑسکتا ہے*آئی فون اور اینڈرائیڈ استعمال کرنیوالے خبردار ہوج...
04/07/2024

*▪️اسمارٹ فونز استعمال کرنیوالے خبردار، مفت وائی فائی مہنگا پڑسکتا ہے*

آئی فون اور اینڈرائیڈ استعمال کرنیوالے خبردار ہوجائیں کیونکہ مفت میں وائی فائی استعمال کرنے کی وجہ سے ہیکرز آپ کے موبائل فون کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ہیکرز نے اسمارٹ فونز استعمال کرنیوالوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کیلئے جعلی وائی فائی نیٹ ورک کا استعمال شروع کردیا ہے، اور یہ ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز اور سفر کے دوران کسی بھی صارف پر با آسانی حملہ کرسکتے ہیں۔

کیونکہ ہیکرز نے وائی فائی کی سہولت دینے والے اداروں کے قریب برانڈ کے ناموں کا استعمال کرتے ہوئے ایک جعلی وائی فائی نیٹ ورک ترتیب دیا ہے، تاکہ صارفین کو اس سے منسلک کرکے انہیں آسانی کے ساتھ جھانسہ دیا جاسکے۔

اس جعلی وائی فائی سے ایک مرتبہ منسلک ہونے کے بعد متاثرہ صارف کا وہ تمام ڈیٹا جو وہ اس نیٹ ورک کے ساتھ شیئر کرتا ہے، ہیکرز کے زیر کنٹرول سرور سے گزرتا ہے، اور بعض صورتوں میں وہ آپ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ یا جی میل کو استعمال کرتے ہوئے سائن ان کرنے کا کہہ سکتے ہیں، ایسا کرنے سے آپ کا پاس ورڈ ضائع بھی ہوسکتا ہے۔

*ماہرین نے ہیکرز کے اس حملے کو’ایول ٹوئن‘ قرار دیا ہے*

ماہرین کا کہنا ہے کہ بدقسمی سے اس قسم کے وائی فائی نیٹ ورکس کا پتہ لگانا خصوصی ٹولز کے بغیر مشکل ہے، تاہم کچھ نشانیاں ہیں جو اس حملے کو ظاہر کرسکتی ہیں اور آپ کو اس سے بچنے میں مدد کرسکتی ہیں۔

*1: نیٹ ورک کا نام معلوم کریں:*
جب آپ کسی بھی جگہ پر وائی فائی کا استعمال کریں تو پہلے نیٹ ورک کا نام معلوم کرلیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جہاں آپ وائی فائی استعمال کررہے ہیں وائی فائی نیٹ ورک اس نام سے ملتا بھی ہے یا نہیں۔ اور اگر آپ کو اس سے ملتے جلتے نام نظر آئیں تو سمجھ جائیں کہ کسی نے جعلی سیٹ اپ لگایا ہوا ہے، پھر بھی اگر آپ کو اسے سمجھنے میں مشکل ہورہی ہو تو وہاں کے عملے سے وائی فائی نیٹ ورک کے نام کی تصدیق کرلیں۔

*2: لاگ ان اسکرینز کو دیکھیے:۔*
کچھ وائی فائی نیٹ ورکس سائن اپ کرنے کیلئے رجسٹر کرتے ہیں، مگر یہ کبھی بھی آپ سے ذاتی تفصیلات طلب نہیں کرتے اور نہ ہی آپ کی معاشی تفصیل معلوم کرتے ہیں، تو آپ کو چاہیے کہ آپ انہیں اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے اکاؤنٹس اور پاس ورڈ تک رسائی کبھی بھی کسی کو نہیں دیں۔

*3: کنکشن پر نظر رکھیں:۔*
اگر آپ کو کسی عوامی نیٹ ورک سے منسلک ہونے کے دوران خرابی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں یا یہ اکثر منقطع ہو رہا ہے تو یہ ’ایول ٹوئن‘ کی طرف سے ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس طرح کے مسائل ایک حملہ آور کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔

طلاقیں کیوں ہوتی ہیں. آپ کمال ملاحظہ کریں گجرانوالہ میں ماسٹرز کی طالبہ نے وین ڈرائیور کے ” چکر ” میں اپنے پڑھے لکھے ، م...
30/06/2024

طلاقیں کیوں ہوتی ہیں.

آپ کمال ملاحظہ کریں گجرانوالہ میں ماسٹرز کی طالبہ نے وین ڈرائیور کے ” چکر ” میں اپنے پڑھے لکھے ، محبت کرنے والے شوہر سے طلاق لے لی ۔
یہ میرے نہیں سیشن کورٹ گجرانوالہ کے الفاظ ہیں ۔
آپ حیران ہونگے صرف گجرانوالہ شہر میں 2005 سے 2008 تک طلاق کے 75000 مقدمات درج ہوئے ہیں ۔ ایک نیوز رپورٹ کے مطابق محض 10 مہینوں میں 12913 خلع کے مقدمات تھے ۔ صرف ستمبر کے مہینے میں گجرانوالہ شہر میں 2385 خلع کے مقدمات آئے ۔

آپ ہماری جینے مرنے کی قسمیں کھانے والی نسل کی سچی محبت کا اندازہ اس بات سے کریں کہ 2017 میں 5000 خلع کے کیسسز آئے جن میں سے 3000 ” لو میرجز ” تھیں ۔

پاکستان کے دوسرے بڑے اور پڑھے لکھے شہر میں روزانہ اوسط 150 طلاقیں رجسٹرڈ ہوتی ہیں ۔

یہ تو دیگ کا صرف ایک دانہ ہے ۔
عرب ممالک میں طلاق و خلع کا اوسط تو کئی یورپی ممالک سے بھی گیا گذرا ہے ۔
اس سے انکار نہیں ہے کہ ان میں سے بہت سارے واقعات میں عام طور پر سسرال والوں کا لڑکی سے رویہ اور شوہر کا بیوی کو کوئی حیثیت نہ دینا بھی اصل وجوہات ہیں لیکن آپ کسی بھی دارالافتاء چلے جائیں ہفتے کی بنیاد پر سینکڑوں خطوط ہیں جو خواتین نہیں مرد حضرات لکھتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہماری بیوی کو کسی اور کے ساتھ ” محبت ” ہوگئی ہے ۔ وہ مجھ سے طلاق مانگ رہی ہے ۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے یا بچہ بھی ہے ۔ بتائیں کیا کروں

نبی مہربانﷺ نے فرمایا ” اللہ تعالی کو جائز کاموں میں سب سے زیادہ نا پسندیدہ طلاق ہے “۔

ایک عالم دین نے کیا خوب فرمایا تھا ” یہ قوم اسلام پر مرنے کے لئیے تیار ہے لیکن اسلام پر جینے کے لئیے تیار نہیں ہے “۔

آپ قرآن کا مطالعہ کریں سورۃ البقرہ سے لے کر والناس تک چلے جائیں ۔ آپ کو نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ میں سے کسی ایک فرض کی تفصیلات نہیں ملینگی ۔ آپ کو یہ تک نظر نہیں آئیگا کہ نماز کا طریقہ کیا ہے ؟ آپ کو ان عبادات کی تسبیحات تک نہیں پتہ چل پائینگی ۔

لیکن نکاح ، طلاق ، خلع ، شادی ، ازدواجی معاملات ، میاں بیوی کے تعلقات ، گھریلو ناچاقی ، کم یا زیادہ اختلاف کی صورت میں کرنے کے کام ۔آپ کو سارا کچھ اللہ تعالی کی اس مقدس ترین کتاب میں مل جائیگا جس کو ہم اور آپ” چوم چوم ” کر رکھتے ہیں ۔

آپ مان لیں کہ ہمارے معاشرے میں طلاق اور خلع کی سب سے بڑی وجہ عدم برداشت ہے ۔

یاد رکھیں اچھا اور صحت مند گھرانہ کسی اچھے مرد سے نہیں بنتا بلکہ ایک اچھی عورت کی وجہ سے بنتا ہے۔

” جب دین گھر کے مرد میں آتا ہے تو گویا گھر کی دہلیز تک آتا ہے لیکن اگر گھر کی عورت میں دین آتا ہے تو اس کی سات نسلوں تک دین جاتا ہے “۔

قربانی، ایثار ، احسان، درگذر ، معافی، محبت اور عزت یہ اسلام اور قرآن کی ڈکشنری میں آتے ہیں ۔



خواتین کی نہ ختم ہونے والی خواہشات نے بھی معاشرے کو جہنم میں تبدیل کیا ہے ۔
الیکٹرانک میڈیا نے گوٹھ گاؤں اور کچی بستیوں میں رہنے والی لڑکیوں تک کے دل میں ” شاہ رخ خان “جیسا آئیڈیل پیدا کر دیا ہے ۔
محبت کی شادیاں عام طور پر چند ” ڈیٹس ” ، کچھ فلموں اور تھوڑے بہت تحفے تحائف کا نتیجہ ہوتی ہیں ۔ لڑکیاں اور لڑکے سمجھتے ہیں کہ ہماری باقی زندگی بھی ویسے ہی گذرے گی جیسا فلموں میں دکھاتے ہیں ، لیکن فلموں میں کبھی شادی کے بعد کی کہانی دکھائی ہی نہیں جاتی ہے ۔ اس سے فلم فلاپ ہونے کا ڈر ہوتا ہے ۔

گھریلو زندگی کی تباہی میں سب سے بڑا عنصر ناشکری بھی ہے ۔ کم ہو یا زیادہ ، ملے یا نہ ملے یا کبھی کم ملے پھر بھی ہر حال میں اپنے شوہر کی شکر گزار رہیں ۔

سب سے بڑی تباہی اس واٹس ایپ اور فیس بک سوشل میڈیا نے مچائی ہے ۔

پہلے لڑکیاں غصے میں ہوتی تھیں یا ناراض ہوتی تھیں تو ان کے پاس اماں ابا اور دیگر لوگوں تک رسائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہوتا تھا ۔شوہر شام میں گھر آتا ،بیوی کا ہاتھ تھام کر محبت کے چار جملے بولتا ، کبھی آئسکریم کھلانے لے جاتا اور کبھی ٹہلنے کے بہانے کچھ دیر کا ساتھ مل جاتا اور اس طرح دن بھر کا غصہ اور شکایات رفع ہوجایا کرتی تھیں ۔
لیکن ابھی ادھر غصہ آیا نہیں اور ادھر واٹس ایپ پر سارے گھر والوں تک پہنچا نہیں ۔
یہاں میڈم صاحبہ کا ” موڈ آف ” ہوا اور ادھر فیس بک پر اسٹیٹس اپ لوڈ ہو گیا ۔ اور اس کے بعد یہ سوشل میڈیا کا جادو وہ وہ گل کھلاتا ہے کہ پورے کا پورا خاندان تباہ و برباد ہوجاتا ہے یا نتیجہ خود کشیوں کی صورت میں نکلتا ہے ۔

مائیں لڑکیوں کو سمجھائیں کہ خدارا ! اپنے شوہر کا مقابلہ اپنے باپوں سے نہ کریں ۔ ہوسکتا ہے آپکا شوہر آپ کو وہ سب نہ دے سکے جو آپ کو باپ کے گھر میں میسر تھا ۔

لیکن یاد رکھیں آپ کے والد کی زندگی کے پچاس ، ساٹھ سال اس دشت کی سیاحی میں گذر چکے ہیں اور آپ کے شوہر نے ابھی اس دشت میں قدم رکھا ہے ۔ آپ کو سب ملے گا اور انشاء اللہ اپنی ماں سے زیادہ بہتر ملے گا اگر نہ بھی ملے تو بھی شکر گذاری کی عادت ڈالیں سکون اور اطمینان ضرور ملے گا ۔
بیویاں شوہروں کی اور شوہر بیویوں کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر تعریف کرنا اور درگذر کرنا سیکھیں ۔
زندگی میں معافی کو عادت بنالیں ۔
خدا کے لئیے باہر والوں سے زیادہ اپنے شوہر کے لئیے تیار ہونے اور رہنے کی عادت ڈالیں ۔ساری دنیا کو دکھانے کے لئیے تو خوب ” میک اپ” لیکن شوہر کے لئیے ” سر جھاڑ منہ پھاڑ ” ایسا نہ کریں ۔
خدا کو بھی محبت کے اظہار کے لئیے پانچ دفعہ آپ کی توجہ درکار ہے ۔ ہم تو پھر انسان ہیں جتنی دفعہ ممکن ہو محبت کا اظہار کریں کبھی تحفے تحائف دے کر بھی کیا کریں۔ قیامت کے دن میزان میں پہلی چیز جو تولی جائیگی وہ شوہر سے بیوی کا اور بیوی سے شوہر کا سلوک ہوگا ۔

یاد رکھیں
مرد کی گھر میں وہی حیثیت ہے جو سربراہ حکومت کی ریاست میں ہوتی ہے ۔ اگر آپ ریاست کی بہتری کی بجائے ہر وقت سربراہ سے بغاوت پر آمادہ رہینگی تو ریاست کا قائم رہنا مشکل ہوجائیگا ۔ جس کو اللہ نے جو عزت اور مقام دیا ہے اس کو وہی عزت اور مقام دینا سیکھیں چاہے آپ مرد ہیں یا عورت ۔

ایک مثالی گھر ایک مثالی خاندان تشکیل دیتا ہے اور ایک مثالی خاندان سے ایک صحتمند معاشرہ وجود میں آتا ہے اور یہیں اسلام کی منشاء ہے ۔🌷.

منقول

کھڑکیاں کھول رہا تھا کہ ہوا آئے گیکیا خبر تھی کہ چراغوں کو نگل  جائے گیمجھ کو اِس واسطے بارش نہیں اچھی لگتیجب بھی آئے گی...
24/06/2024

کھڑکیاں کھول رہا تھا کہ ہوا آئے گی
کیا خبر تھی کہ چراغوں کو نگل جائے گی

مجھ کو اِس واسطے بارش نہیں اچھی لگتی
جب بھی آئے گی کوئی یاد اُٹھا لائے گی

اُس نے ہنستے ہوئے کر لی ہیں علیحدہ راہیں
میں سمجھتا تھا کہ بچھڑے گی تو مر جائے گی

میں مسافر ہوں بہر طور چلا جاوں گا
تُو میرے بعد بھلا کیسے سنبھل پائے گی

میری آواز کو ترسے گی سماعت تیری
عمر بھر تجھ کو مِری کال نہیں آئے گی

اے چاند سنا ہم کو بھی اس حُسن کے قصےجس حُسن کے ہاتھوں سے تو ٹکڑوں میں بٹا تھا،مُحَمَّد ﷺ...!!❤️😊
23/06/2024

اے چاند سنا ہم کو بھی اس حُسن کے قصے
جس حُسن کے ہاتھوں سے تو ٹکڑوں میں بٹا تھا،
مُحَمَّد ﷺ...!!❤️😊

dunya ka sab se khatarnak nasha INSAN HE
23/06/2024

dunya ka sab se khatarnak nasha INSAN HE

23/06/2024

اللہ تبارک و تعالی کی توحید خالص اور قران و سنت کے تناظر میں انتہائی ایمان افروز کلام اقبال رحمه الله تعالى ملاحظہ فرمائیے

عوام کو حکومت اس طریقے سے نوچ نوچ کر کھا رہی ہے💯
23/06/2024

عوام کو حکومت اس طریقے سے نوچ نوچ کر کھا رہی ہے💯

جب آپ پھل کھاتے ہیں تو بیجوں کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں، انہیں خشک کریں، ایک تھیلے میں ڈالیں اور اپنی گاڑی میں رکھ د...
23/06/2024

جب آپ پھل کھاتے ہیں تو بیجوں کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں، انہیں خشک کریں، ایک تھیلے میں ڈالیں اور اپنی گاڑی میں رکھ دیں ۔
جب آپ سڑک پر ہوں تو انہیں کھڑکی سے باہر ان جگہوں پر پھینک دیں جہاں درخت نہیں ہیں۔ قدرت ان کا خیال رکھے گی۔ 🌱
تھائی لینڈ اور ملائیشیا جیسے ایشیائی ممالک میں، وہ برسوں سے اس پر عمل کر رہے ہیں اور اب ان کے پاس ہر جگہ پھل ہیں۔ آکسیجن، اور خوبصورتی اس کے علاوہ ہیں۔ جبکہ درخت گرمی دور کرنے کا سب سے بہتر ذریعہ بھی ہے۔🍐🍒🍑 🍐🍒🍑
تو آئیے زمین پر بیج پھینکیں، کوڑے دان میں نہیں۔ ❤️🌳

غصے کے وقت تھوڑا رک جائیں اور غلطی کے وقت تھوڑا جھک جائیں زندگی آسان ہو جائے گی۔۔۔
22/06/2024

غصے کے وقت تھوڑا رک جائیں
اور غلطی کے وقت تھوڑا جھک جائیں
زندگی آسان ہو جائے گی۔۔۔

رنگ نسل تو ہم دیکھتے ہیںہمارا رب تو نیت اور تقویٰ دیکھتا ہے
22/06/2024

رنگ نسل تو ہم دیکھتے ہیں
ہمارا رب تو نیت اور تقویٰ دیکھتا ہے

Address

Lashari Muhla Sehwan Shareef
Sehwan

Telephone

+923003074140

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urhan Sehwani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Urhan Sehwani:

Share