03/09/2026
نعت
شمس و قمر نے وسعتِ انوار کے لئے
بوسے قدومِ سیدِ ابرار ص کے لئیے
ہے عبدِمن عبیدِمحمدص تو ٹھیک ہے
ورنہ یہ لفظ حیدرِ کرار ع کے لئیے!؟
آ تو گیا ہوں گنبدِ خضرٰی تلک مگر
آنکھیں کہاں سے لاؤں گا دیدار کے لئے
روزِ ازل سے وقف کئیے کردگار نے
سب اختیار احمدِ مختار ص کے لئیے
شامل ہے میرے چار عناصر میں وہ ہی خاک
مختص ہوئی جو روضے کی دیوار کےلئیے
عشقِ رسول ِ پاک میں کرتا ہوں روشنی
اس پار کے چراغ سے اُس پار کے لئیے
حسنین اکبر صاحب