27/05/2026
امام ابنِ حبان رحمہ اللہ (354ھ) فرماتے ہیں
امام ابو داؤدکا شمار دنیا کے ان ائمہ میں ہوتا ہے جو فقہ، علم، حفظ، زہد و ورع اور اتقان میں امامت کے درجہ پر فائز ہیں، آپ نے احادیث جمع کیں، کتابیں تصنیف کیں، احادیث کا دفاع کیا اور احادیث کی مخالفت کرنے والوں اور ان کے خلاف مسلک اختیار کرنے والوں کا خوب رد کیا۔ (الثقات: 8/282)