Islam for all

Islam for all Deen ka sab se khobsurat amal ache ikhlaq hain. Hmara maqsad Ikhlaqiat ki behtri ha........Sb log mil k es ka sath den....JAZAKALLAH

29/01/2026

*آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا ہے ؟*

*سورہ فلق* میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے

اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں

جبکہ *سورۃ الناس* میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے

مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے

اب غور کریں *سورہ فلق* میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی

مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا

*”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“* میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے ربّ کی…ان چار چیزوں سے

*(١)* تمام مخلوق کے شر سے
*(٢)* چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
*(٣)* جادوگر عورتوں کے شر سے
*(٤)* حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں

اب *سورۃ الناس* کو دیکھیں

اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا

*اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……*

میں پناہ مانگتا ہوں
*تمام انسانوں کے ربّ کی*
*تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی*
*تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی*

صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے

*خنّاس کا وسوسہ*

اے تمام انسانوں کے ربّ!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……

”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے

بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……

خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……@@@@@@@

آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……

اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……

*اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے خنّاس کے شر سے محفوظ فرمائیں آمین* ۔

31/12/2025

نیا سال، نیا حوصلہ، نئی سوچ —
جو گزر گیا اسے سبق بنا لو، جو آ رہا ہے اسے کامیابی بنا لو

26/12/2025

ایک عمرہ ایسا بھی کیجیے کہ کوئی آنکھ نہ دیکھے۔ جو صرف اللہ کے لیے ہو، اور آپ چپکے سے اپنا ٹکٹ پاسپورٹ جیب میں ڈالے خاموشی سے ائیرپورٹ چلے جائیں۔ نہ کوئی اعلان ہو اور نہ مدینے والے کے بلاوے کا دعویٰ کریں، نہ ہی دوسرے کم نصیبوں کو سنائیں۔ جا کر اپنے پھیرے لگائیں، سر منڈائیں اور بغیر سیلفی لیے مدینے کو روانہ ہو جائیں۔ وہاں کی نمازوں، روح پرور نظاروں اور دل کے کایا کلپ ہونے کو اپنے ہی دل میں رکھیں۔ اور اسی عاجزی سے واپس آ کر بغیر ہار پہنے اور بغیر دعوتیں اڑائے اپنے کاموں میں لگ جائیں۔
۔
کبھی ایسا کر کے دیکھیے۔ آپ کا دل، آپکی روح اتنی تالی پیٹے گی کہ آپ کو باہر کی کسی تالی ، کسی واہ واہ کی حاجت نہیں رہے گی۔
Copied.

09/11/2025
سعودی عرب میں بائیک رائیڈرز کے لیے ویزہ – ایک خطرناک دھوکہ!حال ہی میں ایک پاکستانی نوجوان سعودی عرب میں بائیک ایکسیڈنٹ ک...
03/04/2025

سعودی عرب میں بائیک رائیڈرز کے لیے ویزہ – ایک خطرناک دھوکہ!
حال ہی میں ایک پاکستانی نوجوان سعودی عرب میں بائیک ایکسیڈنٹ کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ بدقسمتی سے، یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ روزانہ درجنوں حادثے ہوتے ہیں، جن میں زیادہ تر متاثرین ہمارے اپنے پاکستانی بھائی ہوتے ہیں۔
آج کل سوشل میڈیا پر بائیک رائیڈر ویزوں کا خوب چرچا ہے، اور لوگوں کو خواب دکھائے جا رہے ہیں کہ "ڈلیوری کا کام کرو اور بہترین پیکج حاصل کرو"۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے!
چند تلخ حقائق:
✔️ 24 گھنٹے موت کا خطرہ سر پر منڈلاتا رہتا ہے۔
✔️ سخت گرمی، جس کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے، کام کو مزید اذیت ناک بنا دیتا ہے۔
✔️ کوئی انشورنس یا سیکیورٹی نہیں، ایک حادثہ پوری زندگی کو تباہ کر سکتا ہے۔
✔️ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی سختی اور بھاری جرمانے، جو مزید مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔

میری سب پاکستانی بھائیوں سے گزارش ہے:
برائے کرم کسی کے جھوٹے وعدوں میں نہ آئیں! بائیک رائیڈر ویزے کو لالچ میں آ کر قبول نہ کریں، بلکہ کوئی ہنر سیکھ کر آئیں جو آپ کو ایک محفوظ اور بہتر روزگار فراہم کرے۔ آپ اپنے والدین، بیوی، بچوں، بہن بھائیوں کے لیے بہت قیمتی ہیں، اپنی زندگی کسی خطرناک کام کی نظر مت کریں۔
سوچئے، سمجھئے، اور پھر فیصلہ کیجئے!
اللہ سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین
Copied

20/08/2024

جو حالات چل رہے ہیں ان میں پرانی روایات کو تھوڑا تبدیل کریں۔ کسی کے گھر مہمان جانا ہے تو ساتھ کیک یا مٹھائی کی جگہ میزبان کی ضروریات کے مطابق گروسری کی چیزیں لے کر جائیں۔
مثلا" گھی۔۔ چینی۔۔ پتی۔۔ صابن۔۔ دالیں۔۔ سبزی۔۔ گوشت یا کچھ اور۔۔
یا پھر نقد پیسے دے آئیں۔۔ ہو سکتا ہے وہ بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیے پریشان ہوں اور کسی سے مانگ بھی نہ سکتے ہوں۔
Copied

16/08/2024

جو جو دوست بھائی بہنیں رہ گئے ہیں وہ بھی اپنے حصے کا ایک ایک پودا ضرور لگائیں۔
جزاک اللّہ

08/07/2024

💥 *وقتا فوقتاً اپنے بچوں کے سکول بیگز چیک کرتے رہا کریں، بچوں کی سٹیشنری* *چیک کریں* ،
اگر کوئی چیز ایکسٹرا نظر آئے تو بچے سے پوچھیں کہ "بیٹا یہ آپ نے کہاں سے لی ہم نے تو نہیں لے کر دی؟"
بچے کو آئندہ کےلیے سختی سے منع کریں کہ " آپ نے کسی سے کوئی بھی چیز نہیں لینی، نہ گارڈ انکل سے، نہ آیا آنٹی سے، نہ کسی بچے سے، نہ کسی ٹیچر سے، اور نہ ہی سکول کی کوئی چیز گھر لے کر آنی ہے"
بچے کو پیار سے سمجھائیں کہ آپ کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو آپ ہمیں بتاؤ۔
اور بچوں کی ڈائری روزانہ چیک کریں، بکس چیک کریں، کاپیاں چیک کریں، سارا کام ٹیوٹر اور ٹیچرز پے ہی نہ چھوڑیں، ٹیچرز اور ٹیوٹر تو صرف اچھا پڑھا کر ہمارے بچوں کو کلاس میں پوزیشن ہولڈرز بنانے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں، جبکہ ہمیں ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی تربیت بھی کرنی ہے اور اس معاشرے میں اپنے بچے کو پوزیشن ہولڈر بنانا ہے۔
اور بچوں کو دفاع کرنا سکھائیں، مقابلہ کرنا سکھائیں، اس بات کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ آپ اپنے بچے کو بدتمیزی سکھائیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ جب کوئی بچہ آپ کے بچے سے لڑائی جھگڑا کرے تو آپ کے بچے کو جوابا کاروائی کرنی آتی ہو۔
بچے کو یہ بات اچھی طرح سمجھائیں کہ" سکول میں کہیں بھی کسی کے ساتھ تنہائی میں نہیں بیٹھنا خواہ کوئی بھی ہو، جہاں سب بیٹھے ہوں وہیں بیٹھو" *بچوں کی تنہائی شیطانی افعال کو جنم دیتی ہے* (الامان و الحفیظ)، اور بچوں کو " گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ" کے بارے میں بھی بتائیں۔
ہر وقت بچوں کو نصیحتیں کرنا بھی غلط بات ہے، بچے نصیحتوں سے تنگ آجاتے ہیں، کبھی کبھار بچوں کو انٹرٹین کرنے کےلیے اپنے موبائل پے اپنی نگرانی میں اچھی ویڈیوز، اچھے کارٹون، اسلامی باتیں اور آرٹ اینڈ کرافٹ وغیرہ دکھائیں، موبائل کا اس لیے کہا کیونکہ انٹرنیٹ کا دور ہے تو بچے موبائل میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔
ویسے ہم والدین کو چاہیے کہ ہمیشہ اپنے موبائل میں اچھی چیزیں ہی سرچ کریں، غلط چیزوں اور فحش ویڈیوز سے اپنے موبائل کو پاک رکھیں تاکہ کبھی آپ کا موبائل بچے کے ہاتھ لگ بھی جائے تو آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
ایک بہت اہم بات بچے کا لنچ کبھی بھی بعد میں مت بھجوائیں، بچے کو اس چیز کی عادت ہی مت ڈالیں، جو بھی دینا ہو بچے کو صبح سکول جاتے وقت ساتھ ہی دیں، ہم مائیں بچوں کے جانے کے بعد پیچھے سے لنچ بھیج رہی ہوتی ہیں، بچے کو کیا معلوم کون کیا دے کر چلا جائے۔
*بچوں کے لنچ باکس میں ہمیشہ کھانے کی چیزیں تھوڑی زیادہ ڈالیں، اور بچے کو بتائیں کہ " یہ لنچ آدھا آپ کا آدھا آپ کے فرینڈز کا* " *فرینڈز کے ساتھ لنچ شئر کرنا* *سکھائیں* ۔
بہت ضروری بات...! *بچوں کو سمجھائیں کہ "دوستی ہمیشہ اچھے اور صاف ستھرے بچوں سے کریں، آپس میں اچھی باتیں* *کریں کیونکہ گندی باتیں کرنے والے شیطان کے دوست ہوتے ہیں"*
اور ہمیشہ خود بھی بچوں کے دوست بن کر رہیں، *ہر بات بچوں سے پوچھیں، بچے کو اعتماد میں لیں تاکہ وہ ہر بات آپ سے دوستانہ انداز میں کرے، ہر وقت* *رعب جھاڑنا بھی غلط بات ہے،*
اور بچوں کو بتائیں کہ " *لڑکیاں صرف اچھی لڑکیوں سے اور لڑکے صرف اچھے لڑکوں سے ہی دوستی کرتے ہیں، لڑکی اور لڑکا فرینڈز نہیں ہو سکتے* اللّہ پاک ناراض ہوتے ہیں"
ویسے تو ہر سکول میں ہی یہ طریقہ ہونا چاہیے کہ کم از کم اول یا دوئم کلاس سے ہی بچیوں اور بچوں کی کلاسز علیحدہ کردینی چاہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں بچے ہیں پھر کیا ہوا...؟
*بچے ہیں اسی لیے تو زیادہ احتیاط کرنی چاہیے، بچے معصوم ہوتے ہیں غلط اور صحیح میں تمیز نہیں کر سکتے* ۔
صبح سکول جاتے ہوئے بچوں پر تین بار آیت الکرسی پڑھ کر پھونک دیں اور بچوں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دیں، اور بچوں کو اللّہ کی امان میں دے دیں، انشاءاللہ بچے باحفاظت رہیں گے، اور شیطان کے شر سے بھی محفوظ رہیں گے۔
اللّہ پاک ہمارے بچوں کو ہمیشہ اپنی حفظ وامان میں رکھے، آمین
دعاؤں میں یاد رکھیں..!
Copied

Address

Sargodha

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923334118785

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islam for all posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Islam for all:

Share