Dawateislami Sangla Hill

Dawateislami Sangla Hill دعوت اسلامی سانگلہ ہل Religious Organization

29/08/2026

جلوس میلاد دعوت اسلامی سانگلہ ھل
#جلوسِ_میلاد

27/08/2026

بارہ ربیع الاول کی رات مدنی مرکز فیضان مدینہ سانگلہ ھل میں ساری رات کی شب بیداری ہوئی ۔ اس اجتماع شبِ ولادت میں تلاوت ، حمد ، نعت خوانی کے بعد لنگرِ میلاد پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد خصوصی پروگرام #صبحِ_بہاراں 3:15 سے صبح صادق تک جاری رہا ۔ ان روحانی ، نورانی لمحات میں کئی شرکاۓ اجتماع اشک بار آنکھوں سے مناجات و استغاثہ پیش کرتے رہے ۔

آج ان شاءاللہ عزوجل دعوت اسلامی کے زیر انتظام  تقریبا 2:30 بجے نور مسجد ، جامع مسجد روڈ  محلہ پرانا چہور سے جلوس میلاد ک...
25/08/2026

آج ان شاءاللہ عزوجل دعوت اسلامی کے زیر انتظام تقریبا 2:30 بجے نور مسجد ، جامع مسجد روڈ محلہ پرانا چہور سے جلوس میلاد کا آغاز ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوۓ فیضان مدینہ میں اختتام ہوگا ۔ عاشقان رسول سے شرکت فرما کر ڈھیروں برکتیں حاصل کریں

جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند اس دل افروز  ساعت پہ لاکھوں سلامآج ان شاءاللہ عزوجل مدنی مرکز فیضان مدینہ سانگلہ ھل شب و...
25/08/2026

جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام

آج ان شاءاللہ عزوجل مدنی مرکز فیضان مدینہ سانگلہ ھل شب ولادت کا اجتماع ہورہا ہے ۔ اس شب بیداری میں تلاوت ، نعت خوانی ، بیان ، لنگر میلاد کے بعد نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خاص گھڑیوں میں #صبحِ_بہاراں صبح صادق تک ہوگی ۔ تمام عاشقان رسول سے گزارش ہے اس بابرکت اور باسعادت اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں ۔ بالخصوص 3:15 سے 4:15 تک صبح بہاراں میں رب کریم کی برستی رحمتوں میں اپنا حصہ پانے کی جستجو کیجے


#دعوتِ_اسلامی_سانگلہ_ھل

25/08/2026

گیارھواں #میلاداجتماع ۔۔۔ اللہ کریم کے کرم سے گذشتہ شب محلہ شیخاں میں عظیم الشان اجتماع میلاد منعقد ہوا ۔ نعتوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور مبلغ دعوت اسلامی نے شفاعتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیان فرمایا ۔ اس بابرکت اجتماع کی میزبانی کا شرف شیخ ناصر صاحب کو ملا ۔ اللہ کریم ہمارے اس میلاد اجتماع کو قبول فرماۓ آمین ❤️
#دعوتِ_اسلامی_سانگلہ_ھل

24/08/2026

دسواں #میلاداجتماع مرحبا کے نعروں کی گونج میں محلہ ماڈل ٹاؤن میں اجتماعِ میلاد ہوا ، مبلغ دعوت اسلامی نے سید المرسلین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے بعض پہلوؤں پر توجہ دلائی اور نبئ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے بے پناہ محبت کے ذکر نے سامعین کو اشک بار کردیا ۔
#دعوتِ_اسلامی_سانگلہ_ھل

الحمد للہ علی احسانہ دعوت اسلامی کے زیر انتظام عظیم الشان اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج بعد نماز عشاء محلہ شیخاں میزان ...
23/08/2026

الحمد للہ علی احسانہ دعوت اسلامی کے زیر انتظام عظیم الشان اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج بعد نماز عشاء محلہ شیخاں میزان بنک والی گلی میں #میلاداجتماع ہوگا ۔ تمام عاشقان میلاد کو دعوت ہے کہ اس با برکت اجتماع میں شرکت فرما کر روح و قلب کی روشنی کا سامان کریں
#دعوتِ_اسلامی_سانگلہ_ھل

23/08/2026

نواں #میلاداجتماع ۔۔۔ مسجد حیات الاسلام محلہ احمد آباد میں میلاد اجتماع کے مناظر ۔۔۔ مبلغ دعوت اسلامی نے عقیدہ ختم نبوت پر بیان فرمایا اور ثناء خوانانِ مصطفی نے نعتوں کے گلدستے پیش کئے ۔ کثیر عاشقان رسول اس اجتماع پاک میں شریک ہوۓ

#دعوتِ_اسلامی_سانگلہ_ھل

الحمد للہ عزوجل میلاداجتماعات کا سلسلہ جاری ہے ۔ 23 اگست بروز اتوار بعد نماز  عشا  محلہ ماڈل ٹاؤن ( ٹاور والی گلی ) میں ...
22/08/2026

الحمد للہ عزوجل میلاداجتماعات کا سلسلہ جاری ہے ۔ 23 اگست بروز اتوار بعد نماز عشا محلہ ماڈل ٹاؤن ( ٹاور والی گلی ) میں اجتماع ہوگا ۔ تمام عاشقانِ میلاد کو شرکت کی دعوت ہے ۔ خوب اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اس #میلاداجتماع میں شرکت فرمائیں اور رب کریم کی چھماچھم رحمتوں میں اپنا حصہ پائیں
#دعوتِ_اسلامی_سانگلہ_ھل

22/08/2026

دھوم ہے عطار ہر سُو شاہ کے میلاد کی
جھوم کر تم بھی پکارو مرحبا یا مصطفی

آٹھواں #میلاداجتماع ۔۔۔۔ الحمد اللہ عزوجل محلہ پرانا چہور میں عالی شان اجتماع منعقد ہوا ۔ جس میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا خوشی مدنی صاحب نے شانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر بیان فرمایا اور معروف نعت خواں اسد مدنی صاحب نے گل ہاۓ عقیدت پیش کیے ۔ شرکاۓ اجتماع خوب محظوظ ہوۓ ۔ مبلغ دعوت اسلامی کی ترغیب پر عاشقان رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
#دعوتِ_اسلامی_سانگلہ_ھل

Address

Sangla Hill
39600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dawateislami Sangla Hill posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share