Sangla Today

Website Contact the place of worship

Sangla Today .

02/10/2026
ساہی صاحب یہ واقعی لانگ مارچ نہیں لونگ مارچ ہے۔😂😂😂😂😂
02/10/2026

ساہی صاحب یہ واقعی لانگ مارچ نہیں لونگ مارچ ہے۔
😂😂😂😂😂

02/10/2026

جنازے کے اعلان والی پوسٹ پر اپنی تصویر نہ لگایا کریں ایسا لگتا ھے اپ کے بزرگ نہیں اپ چلے گئے ہیں ہر جگہ کمپنی کی مشہوری ضروری نہیں

25/09/2026

سانگلہ ہل: معیز عباس کی ڈیڈ باڈی مل گئی

سانگلہ ہل میں نہر میں ڈوبنے والے نوجوان معیز عباس کی ڈیڈ باڈی کئی گھنٹوں کی مسلسل تلاش کے بعد مل گئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران معیز عباس کی لاش برآمد کرلی۔ اہلِ خانہ اور لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

25/09/2026

۔ڈاکٹر نے جب میرے والد کے حقے پر پابندی لگائی تو والد نے حقہ گودام میں رکھوا دیا یوں دکان کی بڑی اٹریکشن اچانک ختم ہو گئی‘ انھیں دنوں ’’ایکس چینج‘‘کی ’’اپ گریڈیشن‘‘بھی شروع ہو گئی اور ہمارا فون بھی عارضی طور پر کٹ گیا یوں دکان کی دوسری اٹریکشن بھی ختم ہو گئی.
*وہ لوگ جو روز صبح سویرے ہماری دکان پر آ کر بیٹھ جاتے تھے اور ان کی شام بھی اسی دکان پر ہوتی تھی وہ بھی اچانک غائب ہو گئے*.
*ہم جن کو والد کا انتہائی قریبی دوست سمجھتے تھے*‘ جو لوگ ہمارے چاچا جی ہوتے تھے‘ *جو گلی میں داخل ہو کر اونچی آواز میں چوہدری صاحب کا نعرہ لگاتے تھے اور جو گھنٹوں ہمارے والد کی تعریفیں کرتے تھے‘ وہ سب بھی غائب ہو گئے*‘ ہم ان کی شکلیں تک بھول گئے‘ میرے والد سارا دن دکان پر اکیلے بیٹھے رہتے.
میں اس وقت پرائمری اسکول میں پڑھتا تھا‘ میرے کچے ذہن کے لیے یہ صورتحال ہضم کرنا مشکل تھا‘ میں ایک دن والد کے پاس بیٹھا اور میں نے ان سے پوچھا’’ابا جی آپ کے سارے دوست کہاں چلے گئے ہیں‘‘ میرے والد نے غور سے میری طرف دیکھا‘میری آنکھوں میں اس وقت آنسو تھے‘ میرے والد نے رومال سے میری آنکھیں صاف کیں‘ سر پر ہاتھ پھیرا اور بڑے پیار سے کہا *’’بیٹا یہ لوگ میرے دوست نہیں تھے یہ حقے اور ٹیلی فون کے دوست تھے حقہ بند ہو گیا‘ ٹیلی فون کٹ گیا‘ یہ لوگ بھی کٹ گئے. جس دن ٹیلی فون اور حقہ واپس آ جائے گا‘ یہ لوگ بھی اس دن واپس آ جائیں گے*‘‘ میرے کچے ذہن نے یہ فلسفہ سمجھنے سے انکار کر دیا. میرے والد نے میرے چہرے کی گومگو پڑھ لی. وہ بولے بیٹا یاد رکھو،
*اللہ تعالیٰ جب آپ کو کوئی نعمت دیتا ہے تو یہ نعمت اپنے ساتھ نئے دوست لے کر آتی ہے لیکن ہم نعمت کے ان دوستوں کو اپنا دوست سمجھ بیٹھتے ہیں*‘ یہ ہماری بے وقوفی ہوتی ہے‘ یہ نعمت جس دن چلی جاتی ہے‘ یہ سارے دوست بھی رخصت ہو جاتے ہیں.
میرے والد نے اس کے بعد شاندار نصیحت کی‘ انھوں نے فرمایا ’’بیٹا آپ کا اصل کمال یہ ہو گا آپ *نعمتوں کے دوستوں کو نعمتوں کا دوست رہنے دو*‘ آپ ان لوگوں کو کبھی اپنا دوست نہ بننے دو‘ تم زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہو گے‘‘
میرے والد نے فرمایا ’’بیٹا آپ کار کے دوستوں کو کار کا دوست سمجھو‘ *کاروبار کے دوستوں کو کاروبار کا دوست سمجھو اور اپنے عہدے کے دوستوں کو عہدے کا دوست سمجھو*‘ ان لوگوں کو کبھی اپنے دل تک نہ پہنچنے دو‘تمہارا دل کبھی زخمی نہیں ہو گا‘ تم کبھی خون کے آنسو نہیں روؤ گے‘‘۔

  محمد یوسف مٹمل ایڈووکیٹ صاحب کی جانب سے دی گئی کھانے کی دعوت میں طارق سعید گھمن صاحب کی شرکت ۔۔طاہر محمود چیمہ صاحب بھ...
24/09/2026


محمد یوسف مٹمل ایڈووکیٹ صاحب کی جانب سے دی گئی کھانے کی دعوت میں طارق سعید گھمن صاحب کی شرکت ۔۔
طاہر محمود چیمہ صاحب بھی ہمراہ موجود ۔

Address

Sangla Hill
39600

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sangla Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Sangla Today:

Shortcuts

Share