Aastana Aalia Sabria Jabbaria Swl

Aastana Aalia Sabria Jabbaria Swl رُوحانی تربیت گاہ رُوحانی شفاء خانہ
خانقاہ معلیٰ سلطان آلاؤلیاء سلیم المشائخ جباریہ ولاز ساھیوال

19/03/2025

مرنے سے پہلےمرنا یہی ھے کہ کلمہ توحید کا حقیقی حال اپ پر وارد ہوجائے

15/11/2024
20/10/2024

اللّٰہ والوں سے تعلق رکھو طبیعت ٹھیک رہے گی وہ حکیم ہیں جو لفظوں سے علاج کرتے ہیں.

23/08/2024

جذبۂ عشقِ رسول ﷺ کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی

اولیاءاللّٰہ میں سے چار ہزار تو وہ ہیں جو پوشیدہ اور مخفی رہتے ہیں.  وہ نہ تو ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں اور نہ اپنے حال ک...
13/08/2024

اولیاءاللّٰہ میں سے چار ہزار تو وہ ہیں جو پوشیدہ اور مخفی رہتے ہیں.
وہ نہ تو ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں اور نہ اپنے حال کی خوبی و جمال کو جانتے ہیں.
ان کی حالت خود اپنے سے اور تمام لوگوں سے پوشیدہ رہتی ھے.
اولیاء کی مختلف جماعتیں !
جو اولیاء حق تعالیٰ کی بارگاہ کے لشکری اور مشکلات کو حل کرنے والے اور حل شدہ کو بند کرنے والے ہیں ، ان کی تعداد تین سو ھے.
ان کو اخیار کہا جاتا ھے
اور چالیس وہ ہیں جن کو ابدال اور سات وہ ہیں جن کو ابرار اور چار وہ ہیں جن کو اوتاد اور تین وہ ہیں جن کو نقباء اور ایک وہ ہے جسے قطب اور غوث کہا جاتا ھے
یہ اولیاء وہ ہیں جو ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں اور امور وہ معاملات میں ایک دوسرے کی اجازت کے محتاج ہوتے ہیں.
اس پر مروی صحیح حدیثیں ناطق ہیں.
از داتا گنج بخش کشف المحجوب صفحہ ٣٦١

۔  *اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللهِ وَبَرَكـَاتُهُ🌹*۔  ‏اللّٰہ کی راہ میں کوشش کرو اور کبھی پیچھے نہ ہٹو ۔۔۔ اللّٰ...
30/06/2024

۔ *اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللهِ وَبَرَكـَاتُهُ🌹*
۔ ‏اللّٰہ کی راہ میں کوشش کرو اور کبھی پیچھے نہ ہٹو ۔۔۔ اللّٰہ نے تم سے کوشش مانگی ہے، نتیجہ نہیں ۔ ۔ ۔ !!!🌴*

*☚ خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں ۔🌱*

22/05/2024

شدید گرمی پڑ رہی ھے، عید میلاد اور محرم جیسی سبیلیں لگانے کا درست وقت آجکل ھے۔

20/05/2024

زیادہ تر لوگ حقیقت میں سچائی نہیں چاہتے ہیں۔ وہ صرف مستقل یقین دہانی چاہتے ہیں کہ جو ان کا ماننا ہے وہ سچ ہے۔

"میں نے لوگوں کے احوال کا جائزہ لیا تو بڑا ہی عجیب معاملہ پایاوہ گھروں کے اجڑنے پر روتے ہیں، پیاروں کی موت پر آہیں بھرتے...
12/05/2024

"میں نے لوگوں کے احوال کا جائزہ لیا تو بڑا ہی عجیب معاملہ پایا
وہ گھروں کے اجڑنے پر روتے ہیں، پیاروں کی موت پر آہیں بھرتے ہیں، معاشی تنگ دستی پر حسرتیں کرتے ہیں اور زمانے کو برا بھلا کہتے ہیں!
حالانکہ وہ دیکھتے ہیں کہ اسلام کی عمارت گر رہی ہے، دین فرقوں میں بٹ چکا ہے، سنتیں مٹ رہی ہیں اور بدعات کا غلبہ ہے، گناہوں کی کثرت ہے!
لیکن ان میں سے اپنے دین کیلیے رونے والا کوئی نہیں ہے، اپنی عمر برباد کرنے پر کسی کو افسوس نہیں ہے، اپنے وقت کو ضائع کرنے پر کوئی غم نہیں ہے!!
اور میں اس سب کا ایک ہی سبب دیکھتا ہوں کہ دین ان کی نظروں میں ہلکا ہو گیا ہے اور دنیا ان کی فکروں کا محور بن چکی ہے!"
📝 - [ امام ابن عقيل الحنبلي رحمه الله ||الآداب الشرعية لابن مفلح : ٢٤٠/٣ ]

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو ؒ فرماتے ہیں’’فقیری سیّد یا قریش ہونے پر موقف نہیں یہ عرفان سے حاصل ہوتی ہے‘‘۔ (نورال...
22/04/2024

سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو ؒ فرماتے ہیں’’فقیری سیّد یا قریش ہونے پر موقف نہیں یہ عرفان سے حاصل ہوتی ہے‘‘۔ (نورالہدیٰ خورد )
’’معرفتِ الٰہی (راہِ فقر) کا مرتبہ اللہ تعالیٰ کا فیض و فضل اور بخشش و عطا ہے وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے ۔اُس کا تعلق حسب، نسب اور شہرت سے نہیں بلکہ دردِ دل سے ہے ۔اس کا تعلق ہمت اور صدق سے ہے نہ کہ نسبتِ سیّدی و قریشی سے۔ ‘‘ ( نور الہدیٰ کلاں)
نسب کے لحاظ سے تمام بنی نوع انسان ایک باپ حضرت آدم علیہ السلام اور ایک ماں حضرت حوا سلام اللہ علیہا کی اولاد ہیں۔ ایک کو دوسرے پر کسی طرح کی فوقیت اور ترجیح حاصل نہیں ہے۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے حجتہ الوداع کے موقع پر فرمایا:
’’ اے لوگو! آگاہ رہو اور غور سے سنو، تمہارا ربّ ایک ہے اور غور سے سنو تمہارا باپ ایک ہے اور کان کھول کرسن لو کسی عربی کو عجمی پر اور گورے کو کالے پر (محض نسل،نسب، قوم، وطن، علاقہ کی وجہ سے) کوئی فضیلت نہیں ہے اگر کسی کو فضیلت حاصل ہے تو وہ صاحبِ تقویٰ (صاحبِ فقر) کو ہے ‘‘۔
بابِ فقر امیرالمومنین حضرت علی علیہ اسلام کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں:
’’انسان بااعتبار پیکرِ عنصری ایک دوسرے کے ہمسر ہیں ان کے باپ آدم ؑ اور ماں حوا ؑ ہیں ۔‘‘
نسب کے لحاظ سے تمام انسان برابر ہیں کسی کو کسی پر کوئی برتری حاصل نہیں، جو فوقیت یا بڑائی کسی کو حاصل ہے وہ حسب کے لحاظ سے ہے نسب کے لحاظ سے نہیں۔ اور اگر حقیقت سمجھنی ہو تو جان لو کہ انسان کی قدر جوہر سے ہے نا کہ نسب سے۔ ہاں اگر جوہر بھی ہو اور حسب بھی تو اعلیٰ نسب سونے پر سہاگہ کا کام دیتا ہے۔
ارشادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہے :
مَنْ سَلَکَ عَلٰی طَرِیْقِیْ فَھُوَآلِیْ۔
ترجمہ : جو میرے راستہ (فقر) پر چلاوہی میری آل ہے ۔

21/04/2024

فتنوں کا دور ہے اپنے دین و ایمان کی سلامتی اور گمراہی سے بچنے کیلئے
قرآن و حدیث و اہل بیتِ کا دامن مضبوطی سے تھام کر رکھیں۔۔۔۔۔

Address

خانقاہ معلیٰ سلیم المشائخ جباریہ ولاز سلطان ٹاؤن کوٹ الہ دین ساہیوال
Sahiwal

Telephone

+923009739408

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aastana Aalia Sabria Jabbaria Swl posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share