17/09/2024
*ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کی*
لوگوں میں سے میرے حسن معاشرت ( خدمت اور حسن سلوک ) کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے ؟
آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تمہاری ماں ۔‘‘
اس نے کہا : پھر کون ؟
آپ ﷺ فرمایا :’’ پھر تمہاری ماں ۔‘‘ اس نے پوچھا : اس کے بعد کون ؟
آپ ﷺ فرمایا :’’ پھر تمہاری ماں ۔‘‘ اس نے پوچھا : پھر کون ؟
آپ ﷺ فرمایا :’’ پھر تمہارا والد ۔‘‘
*صحیح مسلم 6500*