Cafe Muslim

Cafe Muslim CAfe Muslim is a plate to spread the awareness of Allah's beloved religion Islam. Actual message of Allah's Prophet Muhammad PBUH. Tauheed, Hadith and Sunnah.

Cafe Muslim is a plate form to spread the awareness of Allah' s message in Quran that reach us by Prophet Muhammad PBUH. And everyone is warmly welcome if want share anything related Islam and Quran but with reference. And we discourage openly sectism. We all are Muslims and having One Allah to obey and One Quran and Prophet Muhammad PBUH is our last Prophet with Prophet seal. So
avoid such discussions.

15/09/2023

جوتے پہن کر نماز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے مواقع ایسے ہوتے ہیں کہ جب بندہ وضو سے ہوتا ہے اور وہاں جوتے پہن کر نماز پڑھ لینا اہسان ہوتا ہے۔ مثلا کسی کھیت یا فیلڈ میں کام کرتے ، کسی کھیل کے میدان میں ، کسی ایکسرسائز کے لئے گئے ہوئے ، دفتر میں بیٹھے ہوئے وغیرہ وغیرہ ۔ ایسی صورتحال میں بھی دیکھا گیا ہے لوگ پورے تردد سے جوتے اتار کر نماز پڑھتے ہیں۔ غالبا ہمارے ہاں عوام میں جوتے اتار کر نماز پڑھنے کو نماز کے لئے لازم سمجھا جاتا ہے۔ میں ایسے مواقع پر جوتوں میں ہی نماز پڑھ لیتا ہوں ۔ مثلاً کسی دفتر میں جائے نماز بھی ہو لیکن جوتے تسموں والے ہوں تو سجدے والی جگہ کو جانماز کے سینٹر میں رکھ کر خود جانماز سے نیچے کھڑے ہوکر ۔ مجھے بھی بعض اوقات جاننے والے حیرت سے دیکھتے لیکن پھر چُپ کر جاتے ہیں کہ اسکی بقیہ باتیں بھی کچھ مختلف مختلف سی ہوتی ہیں اسلئے جو کرتا ہے لگا رہنے دو ۔ جوتے پہن کر نماز پڑھنے کو خلاف تقویٰ سمجھنا یہود کا وطیرہ رہا ہے۔ اس لئے رسول اللہ ص نے اس خود ساختہ تقوی کی مخالفت کرنے اور جوتے پہن کر نماز پڑھنے کی تاکید فرمائی ۔ رسول اللہ ص کے دور میں چونکہ مسجد میں ٹائلز اور قالین وغیرہ نہیں تھے بلکہ نارمل زمین ہی مسجد کا صحن ہوتی تھی تو وہاں بھی جوتوں سمیت نماز پڑھ لی جاتی تھی ۔ عام خیال یہ ہے کہ جوتے پاک نہیں ہوتے ۔ اللہ جانے اس پاکی سے کیا مراد ہے ؟ اگر کوئی نجاست لگی بظاہر نظر آرہی ہے تو اسے گھاس پر رگڑ لینا چاہئے ورنہ اگر کوئی نجاست بظاہر لگی نظر نہیں آرہی تو ہر جوتا نماز پڑھنے کے لئے بالکل ٹھیک ہوتا ہے۔

۱: شداد بن اوس رض فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ص نے فرمایا کہ : یہودیوں کے اس عمل کی مخالفت کیا کرو کہ وہ جوتے اور موزے پہن کر نماز نہیں پڑھتے۔ (أبي داود )

۲: -عبداللہ بن عمرو بن عاص رض فرماتے کہ میں نے اللہ کے رسول ص کو ننگے پاؤں بھی اور جوتوں سمیت بھی نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ (أبي داود)

۳: انس بن مالک رض سے سوال کیا گیا کہ کیا رسول اللہ ص خود بھی اپنے جوتوں میں نماز پڑھ لیتے تھے ؟ انس رض نے بتایا کہ ہاں ۔ ( بخاری )

۴: ابوسعیدالخدری رض نے بتایا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ص اپنے اصحاب کو نماز پڑھا رہے تھے کہ دوران نماز ہی آپ نے جوتے اتار کر بائیں طرف رکھ دئے ـ یہ دیکھتے ہی اصحاب رسول نے بھی دوران نماز ہی جوتے اتار دئیے ۔آپ نماز پڑھا چکے تو پوچھا کہ آپ لوگوں نے جوتے کیوں اتار دئے ۔ اصحاب نے جواب دیا کہ آپ کو دیکھ کر ہم نے بھی اُتار دئے ۔آپ ص نے فرمایا کہ مجھے تو جبریل نے دوران نماز خبر دی کے میرے جوتوں کی نچلی طرف نجاست لگی ہے تو میں نے جوتے ہی اتار دئے۔ پھر آپ ص نے فرمایا کہ جب بھی تم میں سے کوئی مسجد آئے تو اپنے جوتے دیکھ لے ـ اگر تو کوئی گندگی وغیرہ لگی ظاہر ہورہی ہو تو انھیں صاف کرلو اور پھر انھی جوتوں کے ساتھ نماز پڑھ لو ـ
( أبي داود ، مسند احمد )

04/03/2023

کیوں گم ہو فرقوں میں، مسلمان کیوں نہیں بن جاتے

05/02/2021

آج تک ہم میں سے کِسی نےبھی ،،
بَریلوِی جنرل سٹور ۔
اہلِ حَدِیث ریسٹورنٹ۔
دَیوبَند میڈیکل سنٹر۔
شِیعَہ شاپِنگ پؤائنٹ۔
جعفریہ میٹ شاپ۔
وغیرہ جیسے نام کہیں دیکھے ہیں؟
نہیں دیکھے ناں؟
آپ یہ سب ہرگز دیکھیں گے بھی نہیں، کیونکہ ایسا لکھنے سے دوسرے تمام فرقوں کے گاھک ٹوٹ جاتے ہیں اور کاروبار میں نُقصان ہوتا ہے، اور دنیاوی نقصان کوئی ذی عقل برداشت نہیں کرتا۔۔۔۔۔
مگر انہی ناموں سے مساجد و مدارس بنانا انہی لوگوں کا وطیرہ ہے ، اس میں چونکہ نقصان دین اسلام اور امت مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ہوتا ہے لہذا کسی کو اس کی پرواہ نہیں۔" ان ھذہ امتکم امۃ واحدہ و انا ربکم فاعبدون "کا عملی انکار کرتے ہوئے ، امت کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے رکھ دیا ہے ان لوگوں نے جو خود کو انبیاء کا وارث کہتے اور امت کو وراثت سمجھ کر بانٹ کر کھا رہے ہیں۔ فقہی اختلافات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں بھی تھے مگر نہ تو آپس میں نفرت تھی نہ ہی الگ مساجد و مدارس تھے۔

محبت میں کیسا بہانہ
11/01/2021

محبت میں کیسا بہانہ

10/01/2021

‏جہالت کا یہ عالم ہے کہ لوگ ہیر رانجھا کے مزار پر بھی اولاد مانگ رہے ہوتے ہیں جو خود ایک دوسرے سے ویاہ بھی نہیں کرسکے

20/12/2020
08/12/2020

01/08/2020

تقبل اللہ منا ومنکم وصالح اعمال
سب بھائیوں کو عید الاضحی مبارک ہو۔
بشارت خان نیازی
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس

19/04/2020

Address

Sahiwal
57000

Telephone

+923009690082

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cafe Muslim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Cafe Muslim:

Share