Bishop House Sahiwal

Bishop House Sahiwal Bishop House Sahiwal Residence of Bishop of Baptist church Sahiwal
Bishop. Abraham Daniel
Gospel Baptist Church of Pakistan

Bishop House Sahiwal
Residence Bishop of Sahiwal
Baptist Church of Pakistan

پاسٹر نتھانی ایل اقبال (کراچی) پاسٹر عمران کرسٹی کی بشپ ہاؤس ساہیوال آمد بشپ ابرھام ڈینئیل سے ملاقات ۔۔۔
21/02/2026

پاسٹر نتھانی ایل اقبال (کراچی) پاسٹر عمران کرسٹی کی بشپ ہاؤس ساہیوال آمد بشپ ابرھام ڈینئیل سے ملاقات ۔۔۔

پاسٹر حبران عنایت اور انکے ساتھ ہمخدمت ساتھیوں کی بشپ ہاؤس ساہیوال آمد بشپ ابرھام ڈینئیل سے ملاقات ۔
19/02/2026

پاسٹر حبران عنایت اور انکے ساتھ ہمخدمت ساتھیوں کی بشپ ہاؤس ساہیوال آمد بشپ ابرھام ڈینئیل سے ملاقات ۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل سے رمضان المبارک کی آمد اور مسیحی روزوں کے آغاز کے موقع پر مسیحی برادری کے وفد نے ملا...
19/02/2026

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل سے رمضان المبارک کی آمد اور مسیحی روزوں کے آغاز کے موقع پر مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت بشپ ابرہام عظیم ڈینیل کر رہے تھے۔
اس ملاقات کا بنیادی مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
وفد نے چرچوں اور دیگر عبادت گاہوں کی رجسٹریشن، سیف سٹی سیکیورٹی، اور دیگر بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے تمام اہم اور جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں تاکہ اقلیتی برادری کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رمضان المبارک اور مسیحی روزوں کے ایام ہمیں رواداری اور ایک دوسرے کے احترام کا سبق دیتے ہیں۔
اور انتظامیہ تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

07/02/2026

سانحہ اسلام آباد ایک خودکش دھماکا جو 6 فروری 2026 کو اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہوا۔ اس دھماکے میں 32 افراد شہید اور 169 زخمی ہوئے .
ڈی سی آفس ساہیوال میں
06 فروری 2026 م
رات گئے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ اس اجلاس میں ڈی سی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال نے مسلم اور مسیحی مذہبی قائدین کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ساہیوال میں کسی ناخوشگوار واقعے کے سدباب کے لیے تجاویز لیں اور ان عملدرآمد کے احکامات متعلقہ اداروں کو صادر کئے۔ اجلاس میں ریاستی اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
مذہبی اور سماجی شخصیات میں علامہ سید ضیاءاللہ بخاری، مسیحی خادمین میں بشپ ابرہام عظیم ڈینیل، ایلڈر دلبر جانی، پاسٹر پیٹر عمران، پاسٹر عدنان سیموئیل ، نے ساہیوال چرچ کونسل کی جانب سے اس واقعہ کی مذمت کی اور لواحقین کے لئے صبر اور اطمینان کی دعا کی اور قیام امن کے لئے اپنے اداروں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے پر زور دیا،
اس کے ساتھ بشپ ابرہام عظیم ڈینیل نے کچھ اہم معاملات پر ڈی سی ساہیوال ، ڈی پی او ساہیوال اور ریاستی اداروں کے نمائندگان کو آگاہ کیا۔
اہل تشیع میں سید اصغر عباس، اور علامہ حسن معصومی، انجینئر اسامہ بخاری، مولوی بشیر احمد، اور صدر تاجران حاجی لطیف شامل تھے۔
دھماکے کی تفصیلات کے مطابق، یہ خودکش حملہ نماز جمعہ کے دوران ہوا، جب نمازی مسجد میں موجود تھے۔ حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
اس دھماکے کے بعد، مجلس وحدت مسلمین نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں

24/12/2025
18/12/2025

Commemorating our fifth year on Facebook, we appreciate your enduring support, which has been vital to our achievements.

18/12/2025
https://www.facebook.com/share/p/16pmHn1wN2/
16/08/2025

https://www.facebook.com/share/p/16pmHn1wN2/

ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے تھانہ ہڑپہ کی حدود چک نمبر 190/9AL میں شکارپور پولیس کے ریڈ کے دوران پیش آنے والے واقعہ پر کہا کہ یہ تنازعہ دراصل مسیحی برادری کی ایک فیملی کا آپسی رشتہ داری کے مسئلہ پر جھگڑا ہے، جس میں دونوں فریق مسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپسی جھگڑے کے باعث لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہوئی جس پر مقامی پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ اس دوران مزاحمت بھی پیش آئی، تاہم پولیس کا کسی بھی فریق سے کوئی ذاتی تنازعہ نہیں۔ڈی پی او ساہیوال نے مزید کہا کہ ضلع ساہیوال میں موجود 140 چرچز ہیں جملہ چرچز، مسیحی آبادیوں اور ان کے حقوق کو ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ضلع ساہیوال میں کبھی بھی اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے ناروا سلوک کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں واقعہ کی شفاف تحقیقات اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس ڈی پی او صدر سرکل، انچارج سکیورٹی اور ایس ایچ او ہڑپہ شامل ہیں۔ کمیٹی حقائق کی روشنی میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی تاکہ تمام فریقین کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے اقلیتی ایم پی اے طارق گل کی قیادت میں آئے ہوئے مسیحی برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ اقلیتوں کے حقوق کو آئینی و قانونی طور پر مکمل تحفظ حاصل ہے اور ساہیوال پولیس اس کے لیے ہر سطح پر کوشاں ہے۔

28/04/2025

28اپریل 2025
ساہیوال( )افواج پاکستان سے یک جہتی کے لئے پوری قوم متحد، ساہیوال میں افواج پاکستان سے اظہار محبت کے لئے شاندار یکجہتی ریلی کا انعقادکیا گیا۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود، ڈی پی او رانا طاہر الرحمن اور ارکان اسمبلی ملک محمد ارشد، رانا ریاض احمد، پیرولایت شاہ کھگہ، نوید اسلم خان لودھی نے کی جبکہ اس میں سول سوسائٹی، وکلاء، تاجر حضرات، علماء کرام، میڈیا پرسنز اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہوکر ڈی سی آفس چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔صدر ڈسٹرکٹ بار ملک سعید احمد سگھلہ، صدر ساہیوال پریس کلب محمد نعیم شیخ، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر احسان الحق ادریس،بِشپ ابراہام عظیم ڈینئل اور شیخ اعجاز رضا نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو گیڈربھبکیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ہوش کے ناخن لے اور پاکستان پر الزام تراشی سے گریز کرے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت ناکام بنانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ملک کے دفاع اور استحکام کے لئے اپنی بہادر مسلح افواج اور قومی سلامتی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی اور ریلی کے اختتام پر ملک کے استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔




Address

Bishop House Sahiwal
Sahiwal
57000

Telephone

+923000375237

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bishop House Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Bishop House Sahiwal:

Share