Darul Uloom Sahiwal دارالعلوم ساہیوال

Darul Uloom Sahiwal دارالعلوم ساہیوال Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darul Uloom Sahiwal دارالعلوم ساہیوال, Religious organisation, Jeevan city man gate new Faisalabad roud sahiwal, Sahiwal.

02/03/2026
29/12/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضرت سید مفتی مختار الدین شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے جنازے پر جانے کے لیے دارالعلوم ساھیوال کی طرف سے اجتماعی ترتیب بنائ جاری ہے جو حضرات جانا چاھتے ہیں وہ اس نمبر پر رابطہ کریں۔
03023915113

غفلت میں ڈوبے لوگوں کی اصلاح کی فکر کرنا، عبادات, معاملات, اخلاقیات, معاشرت اور ہر حوالے سے پورے دین پر عمل کو آسان بنان...
06/11/2025

غفلت میں ڈوبے لوگوں کی اصلاح کی فکر کرنا، عبادات, معاملات, اخلاقیات, معاشرت اور ہر حوالے سے پورے دین پر عمل کو آسان بنانے جیسے مبارک جذبات کے ساتھ یہ بابرکت اجتماع منعقد ہورہا ہے۔
جس میں شرکت کی آپ کو دعوت دی جارہی ہے۔

#دارالعلوم #مجلسالشيوخ #اصلاحی #بیان #2025シ

خطبہ جمعةالمبارک وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے روح رواںاکابر کی نسبتوں کے امین اور کامل اعتماد یافتہ شیخ الحدیث حضرت م...
06/05/2025

خطبہ جمعةالمبارک
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے روح رواں
اکابر کی نسبتوں کے امین اور کامل اعتماد یافتہ
شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب فرمائیں گے

نوٹ: بیان ٹھیک 01:00 بجے شروع ہو جاۓ گا انشاءاللہ تعالیٰ

تمام احباب شرکت کو یقینی بنائیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا

بمقام: جامعہ مسجد صدیق اکبر فرید ٹاؤن سکیم نمبر 2 ساہیوال
رابطہ نمبر:
0322 7088708
0321 6986751

16/04/2025

دارالعلوم ساہیوال! درجہ اُولی تا سابعہ تک داخلے جاری ہیں.

اپنے بچوں کو دینی و اخلاقی تربیت، قرآن و سنت کی روشنی، اور علمِ شریعت کی دولت سے مالا مال کرنے کے لیے آج ہی داخلہ دلائیں۔

یہ صرف تعلیم نہیں، ایک نسل کی تعمیر ہے۔ علم نافع، عمل صالح اور دین کی خدمت کا معتبر مرکز — دارالعلوم ساہیوال

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں۔
0313 6212187
0321 6986751
0321 2023133

Iftikhar Akram: video editor
Rj Somi babo : voice-over

الحمدللہ ثم الحمدللہ دارالعلوم ساہیوال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 2004 میں دارالعلوم جب مسجد بلال سے  موجودہ جگہ پر شفٹ ہوا ...
29/01/2025

الحمدللہ ثم الحمدللہ دارالعلوم ساہیوال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 2004 میں دارالعلوم جب مسجد بلال سے موجودہ جگہ پر شفٹ ہوا تو یہاں پڑھائی کا آغاز حضرت والا کی دعا سے ہوا اسی طرح حضرت کی ساہیوال میں تشریف آوری کا آغاز بھی اسی ادارے سے ہوا۔اب ایک بار پھر سے آپ کا یہ ادارہ عشق و محبت کی ریت نبھانے چلا ہے ۔ روحانیت سے بھرپور مجلس آپ حضرات کی آمد کی منتظر ہوگی۔اہلِ ساہیوال اللہ والوں کی آمد،اُن کی زیارت اور اُن کے فیض سے بھر پور فائدہ حاصل کیجیے۔

الحمدللہ۔۔۔!
05/01/2025

الحمدللہ۔۔۔!

24/10/2024

‎43ویں ختمِ نبوت کانفرنس چناب نگر

‎حضرت مفتی محمد ذکاءاللہ صاحب دامت برکاتہم ختم نبوت کے پروانوں
کے جھرمٹ میں اپنی حاضری لگوارہے ہیں۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ہے احباب بخیریت ہونگے ۔11۔اکتوبر 2024 بروزجمعہ  مسجد صدیق اکبر فرید ٹاؤن ساھیوال م...
08/10/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے احباب بخیریت ہونگے ۔11۔اکتوبر 2024 بروزجمعہ مسجد صدیق اکبر فرید ٹاؤن ساھیوال میں جمعہ کا خطبہ پیر طریقت ،جانشین حضرت ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ ۔
حضرت صاحبزادہ قاری محمد عتیق الرحمن عزیز دامت برکاتہم ۔
خانقاہ جامعہ زکریا اسلام آباد والے ارشاد فرمائیں گے۔نمازجمعہ کے بعد ماہانہ مجلس ذکر اور احباب سلسلہ کا سبق ہوگا ۔ ان شاءاللہ
آپ حضرات بمع احباب 1:00بجے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا

گزشتہ روز دارالعلوم ساہیوال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں  شعبہ تحفیظ کے سہ ماہی امتحان میں پوزیشن لینے والے طلباء کرا...
07/10/2024

گزشتہ روز دارالعلوم ساہیوال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں شعبہ تحفیظ کے سہ ماہی امتحان میں پوزیشن لینے والے طلباء کرام کو انعامات اور شیلڈ سے نوازا گیا۔

"دارالعلوم ساہیوال کا اعزاز!"8 طلباء کرام کا حفظ قرآن مکمل ہوا! الحمد للہدنیا میں بہت سی راحت بخش کتب تحریر کی گئیں، لیک...
30/06/2024

"دارالعلوم ساہیوال کا اعزاز!"

8 طلباء کرام کا حفظ قرآن مکمل ہوا! الحمد للہ

دنیا میں بہت سی راحت بخش کتب تحریر کی گئیں، لیکن جو راحت و رحمت اللہ کی کتاب میں ہے؛ وہ جس خوش نصیب کے اندر اتری، اس نے زندگی و ما بعد کا لطف کشید کر لیا، اپنی دعاؤں کو قبولیت کی مسند پر بیٹھا دیکھ لیا، سکون قلب کے باغ سے ہر قسم کا پھل اور پھول چُن لیا، دل کی سختیوں کو آیات قرآنی سے ایسا موم کیا کہ ان کے نور سے اس کا حلقہ بھی منور ہو گیا۔

دارالعلوم ساہیوال کا شعبہ حفط بھی ایسا ہی سرچشمہ ہے، جہاں کلامِ خدا کے مظاہر یاد کرنے میں توانائیاں لگا دی جاتی ہیں، اور راہِ عرفاں پر چلنے والوں کو رہنمائی کی جاتی ہے، لہذا آج بھی سینکڑوں مسافر راہ حق کی جانب گامزن ہیں۔ مفتی ذکاء اللہ صاحب دامت برکاتہ کے جلائے چراغ آج بھی لوگوں کو ہدایت کے جگنو تھماتے ہیں اور جہالت کے اندھیروں کو مٹانے میں اپنی زندگیوں کو مشعل راہ بنائے ہوئے ہیں۔ زیر نظر تصاویر کو دیکھ کر بھی ایسے چراغوں کا خیال آتا ہے، جن کی لو سے ہزاروں قیمتی موتی چمک رہے ہوں اور ان کی چمک سورج کو مات دے رہی ہو۔ ایسے طلباء گوہر نایاب ہیں جن کے دلوں میں محبت الہی اور زبانوں پر کلام خدا رواں ہے۔

ان کے والدین کو مبارک باد

Address

Jeevan City Man Gate New Faisalabad Roud Sahiwal
Sahiwal
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Sahiwal دارالعلوم ساہیوال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share