Aim To Achieve Jannah

Aim To Achieve Jannah Aim To connect creation with the Creator by the Quran and Sunnah

21/12/2023
اچھی طرح انگلیاں چاٹ لو اور برتن اچھی طرح صاف کرو کیونکہ تمہیں نہیں پتہ کھانے کے کس حصہ میں برکت ہےکچھ لوگ کہتے ہیں کہ ک...
21/12/2023

اچھی طرح انگلیاں چاٹ لو اور برتن اچھی طرح صاف کرو کیونکہ تمہیں نہیں پتہ کھانے کے کس حصہ میں برکت ہے

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کھانے کے آخری حصے میں برکت ہوتی ہے پر اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ ہمیں پتا نہیں کہ کھانے کے کس حصے میں برکت ہے اس لیے کھانے کے بعد انگلیاں اور برتن اچھی طرح صاف کرنا چاہیے

اللہ تعالیٰ نے قرآن میں جنتیوں کو ملنے والی نعمتوں میں سے ایک نعمت یہ بھی بیان کی کہ انہیں جنت میں عورتیں ملیں گی ۔۔۔اُن...
10/12/2023

اللہ تعالیٰ نے قرآن میں جنتیوں کو ملنے والی نعمتوں میں سے ایک نعمت یہ بھی بیان کی کہ انہیں جنت میں عورتیں ملیں گی ۔۔۔
اُن عورتوں کی خصوصیات میں سے چند یہ بھی ہیں کہ
*ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں، جنھیں ان سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا ہے اور نہ کسی جن نے۔* (سورہ الرحمن 56)
اس کی تفسیر میں عبدالسلام بھٹوی نے کہا ہے
” اللہ تعالیٰ نے پہلے ان کا معنوی حسن بیان فرمایا کہ ان کی آنکھیں خاوندوں کے سوا کسی اور کی طرف نہیں اٹھیں گے اور نہ ہی ان کی نگاہ میں ان کے خاوندوں سے بڑھ کر کوئی ہو گا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک وصف ہی ہزاروں اوصاف پر بھاری ہے، کوئی عورت کتنی ہی حسین و جمیل ہو، اس وصف سے عاری ہو تو مرد غیور کی نگاہ میں اس کی کچھ قدر و قیمت نہیں رہتی۔ “
اللہ ہمیں بھی اپنی نگاہوں کی حفاظت کی توفیق دے آمین

آگے ایک اور صفت اُن عورتوں کی بیان ہوئی
*ان میں کئی خوب سیرت، خوبصورت عورتیں ہیں۔* (سورہ الرحمن 70)
خوبصورتی سے پہلے اللہ نے اُن کی خوب سیرت کا ذکر فرمایا
اللہ ہم سب کو بھی نیک سیرت بنائے آمین
آگے سورہ الواقعہ میں تین گروہوں کا ذکر ہے "دائیں ہاتھ والے" "بائیں ہاتھ والے" اور (السابقون السابقون )"پہل کرنے والے" اور ان گروہوں میں سب سے اوپر درجہ السابقون کا ہے۔۔۔
ان کو جو نعمتیں اور انعامات ملیں گے اُن میں ایک بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں بھی ہیں اور اِن حوروں کی ایک بہت خوبصورت اور پیاری صفت بیان ہوئی ہے
*اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں۔چھپا کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح۔* (سورہ الواقعہ 22٫23)
کہ وہ حوریں چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں جسے چھپا کر رکھا گیا، اس کو کسی کے ہاتھ لگے نہ گرد وغبار اسے پہنچا ہو۔ چھپی ہوئی چیز جو بڑی انمول ہے جن تک ہر کسی کو رسائی حاصل نہیں۔نایاب چیز ہی ہمیشہ چھپا کر سنبھال کر رکھی جاتی ہے۔۔۔
یہاں سے پتا چلتا ہے کہ اللہ کو یہ صفات اتنی پسند ہیں کہ جنتیوں کو ملنے والی عورتوں کے اوصاف میں یہ خوبیاں ہیں کہ وہ نیچی نگاہوں والی خوب سیرت ہیں چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں۔۔۔۔
اللہ ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم بھی یہ انمول اور نایاب خصوصیات اپنائیں اور اپنی قدروقیمت کو صحیح معنوں میں جانیں ویسے ہی اپنے آپ کو ہر نامحرم کی آنکھ سے چھپا کر رکھیں اور وہ بنیں جن تک ہر کسی کو رسائی حاصل نہ ہو۔۔جو اپنے حسن کی نمائش نہ کرتی پھریں آمین

~🖊️ ماہین اقبال

02/12/2023

غسل کا طریقہ
02/12/2023

غسل کا طریقہ

*جو اللہ سے ڈرے گا وہ اس کے لیے نکلنے کا کوئی راستہ بنا دے گا۔اور اسے رزق دے گا جہاں سے وہ گمان نہیں کرتا اور جو کوئی ال...
02/12/2023

*جو اللہ سے ڈرے گا وہ اس کے لیے نکلنے کا کوئی راستہ بنا دے گا۔اور اسے رزق دے گا جہاں سے وہ گمان نہیں کرتا اور جو کوئی اللہ پر بھروسا کرے تو وہ اسے کافی ہے، بے شک اللہ اپنے کام کو پورا کرنے والا ہے، یقیناً اللہ نے ہر چیز کے لیے ایک اندازہ مقرر کیا ہے۔تمہاری عورتوں میں سے جو عورتیں حیض سے ناامید ہوگئی ہوں، اگر تمہیں شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور ان کی بھی جنہیں حیض آنا شروع نہ ہوا ہو اور حاملہ عورتوں کی عدت وضع حمل ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا اللہ اس کے (ہر) کام میں آسانی کر دے گا۔*
«سورہ الطلاق 2-4»

مجھے بڑی اچھی لگتی ہیں  ڈھلتی شامیں  سورج کی مدھم ہوتی روشنیاِس کی جابجا زمین پر پھیلی کرنیںیہ پتوں کی سرسراہٹآسمان کو ت...
02/12/2023

مجھے بڑی اچھی لگتی ہیں
ڈھلتی شامیں
سورج کی مدھم ہوتی روشنی
اِس کی جابجا زمین پر پھیلی کرنیں
یہ پتوں کی سرسراہٹ
آسمان کو تکنا
پر سکون ماحول میں پرندوں کی چہچہاہٹ
خاموش راتوں میں چاند اور ستارے
بڑی اطمینان بخش ہے یہ تنہائیاں
دنیا کے شوروغل سے دور اِن خاموشیوں میں اپنائیت
بڑی اچھی لگتی ہے

🖊️ بنتِ اقبال

*”مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت رکھیں یہ ان کے لئے پاکیزگی ہے، لوگ جو کچھ کر...
30/11/2023

*”مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت رکھیں یہ ان کے لئے پاکیزگی ہے، لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالیٰ سب سے خبردار ہے۔ مسلمان عورتوں سے کہو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو ظاہر ہے اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں سوائے اپنے خاوندوں کے یا اپنے والد یا اپنے خسر کے یا اپنے لڑکوں سے یا اپنے خاوند کے لڑکوں کے یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنے میل جول کی عورتوں کے یا غلاموں کے یا ایسے نوکر چاکر مردوں کے جو شہوت والے نہ ہوں یا ایسے بچوں کے جو عورتوں کے پردے کی باتوں سے مطلع نہیں اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیدہ زینت معلوم ہوجائے، اے مسلمانوں! تم سب کے سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ نجات پاؤ۔“*
« سورہ النور 30٫31»

مومن کی مثال اور کافر کی مثال
28/11/2023

مومن کی مثال اور کافر کی مثال

چند باتوں پر بیعت #/Hadithoftheday
28/11/2023

چند باتوں پر بیعت
#/Hadithoftheday

گزارے بہت ہم نے دن جہالت میںخوف ہے پھر سے جہالت میں نہ لوٹ جائیںگزارے بہت ہم نے دن دنیا کی محبت میںخوف ہے پھر دنیاوی لغز...
27/11/2023

گزارے بہت ہم نے دن جہالت میں
خوف ہے پھر سے جہالت میں نہ لوٹ جائیں
گزارے بہت ہم نے دن دنیا کی محبت میں
خوف ہے پھر دنیاوی لغزش نہ ہو جائےغالب
گزارے ہم نے دن ٹیڑھی میڑی پگڈ نڑیوں پر
خوف ہے صراط مستقیم سے نہ ڈگمگاجائیں
گزارے ہم نے دن اپنے حسن کی نمائش میں
خوف ہے کہیں نفس نہ آجائے پھر غالب
گزارے ہم نےدن شیطان کو خوش کرتے کرتے
خوف ہے اب کہیں رب خفگی کا اظہار نہ کردے

ہم سب اپنے نفس کے پجاری
قابل تو نہ تھے رب کائنات کی محبت کے
خوف ہے اب احسان فراموش نہ ہو جائیں
اور ہم خود کامیاب نہیں ہو سکتے
کہ ہدایت کے رستے سے چمٹے رہیں
یہ تو رب ہی ہے جو شیطان کے وار سے بچا لے
🖊️بنت اسما

Address

Mujahid Colony
Sadiqabad
112211

Telephone

+923029841133

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aim To Achieve Jannah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Aim To Achieve Jannah:

Share