Tanzeem Islami Rohillanwali/Muzaffargarh

Tanzeem Islami Rohillanwali/Muzaffargarh انفرادی تقویٰ کو فروغ دینا، نیک معاشروں کو فروغ دینا، اسلامی تبلیغ کے لیے غلط عقائد کا خاتمہ کرنا۔

22/10/2024

*کہیں،، رنجشوں کی کہانیاں*
*کہیں دھمکیوں کا ہے سلسلہ*

*مجھے کہہ دیا ہے امیر نے*
*کرو،،،، حُسنِ یار کا تذکرہ*

*تمہیں کیا پڑی ہے کہ رات دن*
*کہو،،،،،، حاکموں کو بُرا بھلا*

*تمہیں،،، فکرِ عمرِ عزیز ہے*
*تو نہ حاکموں کو خفا کرو*

*جو امیرِ شہر کہے تُمہیں*
*وہی شاعری میں کہا کرو*

*کوئی واردات کہ دن کی ہو*
*کوئی سانحہ کسی رات ہو*

*نہ امیرِ شہر کا زکر ہو*
*نہ غنیمِ وقت کی بات ہو*

*کہیں تار تار ہوں،، عصمتیں*
*میرے دوستوں کو نہ دوش دو*

*جو کہیں ہو ڈاکہ زنی اگر*
*تو نہ کوتوال کا،،،،، نام لو*

*کسی تاک میں ہیں لگے ہُوئے*
*میرے جاں نثار،،،،، گلی گلی*

*میرے جاں نثاروں کو حُکم ہے*
*کہ،،،،،، گلی گلی یہ پیام دیں*

*جو امیرِ شہر کا حُکم ہے*
*بِنا اعتراض،، وہ مان لیں*

*جو میرے مفاد کے حق میں ہیں*
*وہی،،،،،،، عدلیہ میں رہا کریں*

*مجھے جو بھی دل سے قبول ہوں*
*سبھی فیصلے،،،،،،، وہ ہُوا کریں*

*جنہیں مجھ سے کچھ نہیں واسطہ*
*انہیں،،،، اپنے حال پہ چھوڑ دو*

*وہ جو سرکشی کے ہوں مرتکب*
*انہیں،،،،، گردنوں سے مروڑ دو*

*وہ جو بے ضمیر ہیں شہر میں*
*اُنہیں،،،، زر کا سکہ اُچھال دو*

*جنہیں،،،،، اپنے درش عزیز ہوں*
*اُنہیں کال کوٹھڑی میں ڈال دو*

*جو میرا خطیب کہے تمہیں*
*وہی اصل ہے، اسے مان لو*

*جو میرا امام،،،،،،، بیاں کرے*
*وہی دین ہے ، سبھی جان لو*

*جو غریب ہیں میرے شہر میں*
*انہیں بُھوک پیاس کی مار دو*

*کوئی اپنا حق جو طلب کرے*
*تو اسے زمیں میں اتار دو*

*جو میرے حبیب و رفیق ہیں*
*انہیں، خُوب مال و منال دو*

*جو، میرے خلاف ہیں بولتے*
*انہیں، نوکری سےنکال دو*

*جو ہیں بے خطاء وہی در بدر*
*یہ عجیب طرزِ نصاب ہے*

*جو گُناہ کریں وہی معتبر*
*یہ عجیب روزِ حساب ہے۔۔۔۔۔!!

26/03/2024

تاریخ کے اوراق سے

*امت کو سوئے ہوئے سو سال مکمل:*

3 مارچ 1924 خلافت کے خاتمہ کا دن تھا۔۔!!!

خلافتِ عثمانیہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے ترکی (ترکیہ) سمیت درج ذیل ممالک بنا کر مسلمانوں کے اتحاد کو ختم کر دیا گیا تھا
1۔ سعودی عرب
2۔ بلغاریہ
3۔ یونان
4۔ سربیا
5۔ مونٹی نیگرو
6۔ بوسینیا ھرزیگووینا
7۔ کروشیا
8۔ مقدونیا
9۔ سلوانیا
10۔ رومانیہ
11۔سلواکیہ
12۔ ھنگری
13۔ مولڈووا
14۔ یوکراٸن
15۔ آذر باٸیجان
16۔ آرمینیا
17۔ قبرص
18۔ جنوبی ساٸپرس
19۔ روس کے شمالی علاقہ جات
20۔ پولینڈ
21۔ اٹلی کے شمالی ساحل
22۔ البانیہ
23۔ بیلاروس
24۔ لتھوانیا
25۔ کوسوو
26۔ لٹوویہ
27۔ ووجودینیہ
28۔ عراق
29۔ شام
30۔ اسراٸیل
31۔ فلسطین
32۔ اردن
33۔ یمن
34۔ عمان
35۔ متحدہ عرب امارات
36۔ قطر
37۔ جارجیا
38۔ بحرین
39۔ کویت
40۔ ایران کے مغربی علاقے
41۔ لبنان
42۔ مصر
43۔ لیبیا
44۔ تیونس
45۔ الجیریا
46۔ سوڈان
47۔ اریٹریا
48۔ ڈی جبوتی
49۔ صومالیہ
50۔کینیا کے ساحل
51۔ تنزانیہ کے ساحل
52۔ چاڈ کے شمالی حصے
53۔ ناٸیجر کا حصہ
54۔ موزمبیق کے زیراثر علاقے
55۔ مراکش
56۔ مغربی صحارا
57۔ موریطانیہ
58۔ مالی
59۔ سینیگال
60۔ دی گیمبیا
61۔گنی بیساٶ
62۔ گھانا
63۔ ترکی

خلافتِ عثمانیہ ایک عظیم الشان سلطنت تھی جو دنیا کے تین برِاعظموں پر پھیلی ہوئی تھی
اسے پہلے کافروں اور مسلمانوں میں چھپے غداروں نے کمزور کیا اور پھر اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کافروں نے اسے تباہ و برباد کرکے رکھ دیا اور ہزار کروڑ مرتبہ افسوس کہ اس تباہی کو گزرے صرف سو سال ہی گزرے ہیں مگر کفار کی اس ہولناک دہشتگردی کا ہماری نئی نسل کو علم تک بھی نہیں ہے۔۔۔

اور یوں آج کرۂ ارض کے مسلمان بنا کسی مرکز کے منتشر اور بھیڑ بکریوں کی طرح تتر بتر ہیں۔۔۔

امت مسلمہ دنیا کے لئے آج ایک تر نوالے کے سوا کچھ نہیں۔۔۔
کفار جب چاہتے ہیں، جہاں چاہتے ہیں، جیسے چاہتے ہیں مسلمانوں کو کچا چبانا شروع کر دیتے ہیں۔

اللہ پاک مسلمانوں کو پھر اسلام کے نام پر اکٹھا ہونے متحد ہونے کی توفیق، ہمت اور نعمت عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین
⚔️⚔️⚔️

Bagerat Sirf 57 Islamic countries hn.
25/03/2024

Bagerat Sirf 57 Islamic countries hn.

رسول اللہ  (ﷺ) نے فرمایا:   "قریب ہے، کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں، جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ تو ا...
19/03/2024

رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا: "قریب ہے، کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں، جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ تو اِک صحابی نے پوچھا: کیا ہم اس وقت تعداد میں کم ہوں گے؟ آپ (ﷺ) نے فرمایا: نہیں، بلکہ تم اس وقت بُہت ہو گے، لیکن تم سیلاب کی جھاگ کے مانند ہو گے، اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے سینوں سے تمہارا خوف نکال دے گا، اور تمہارے دلوں میں (وہن) ڈال دے گا، تو ایک صحابی نے سوال کیا: کہ اللہ کے رسول (ﷺ) وہن کیا چیز ہے؟ آپ (ﷺ)نے فرمایا: یہ دنیا کی محبت اور موت کا ڈر ہے۔" (ابو داؤد : 4297)😞😞😞

لوٹ آؤ اللّہ کی طرف، اس سے پہلے کہ، لوٹ جاؤ اللَٰه کی طرف۔۔۔

19/03/2024
29/02/2024

”سیدنا عبدالله بن عمر رضي الله عنه کی عادت تھی کہ جب آپ کسی چیز سے بہت زیادہ محبت کرتے تو اسے خدا کی راہ میں قربان کر دیتے تھے!“
[منھاج القاصدین]

05/02/2024

ایک عالم عبد الجبار الشافعی رحمہ اللہ مذہبِ شافعی کے عالم تھے اور اس کا بہت دفاع کرتے تھے۔ مگر ان کو ایک مسئلہ پر امام شافعیؒ کی رائے پتا چلی اور کسی نے ان کے سامنے اس کو نقل کیا مگران کو امام شافعیؒ کی رائے غلط لگی تو انہوں نے فرمایا:
هَذَا الرَّجُلُ كَبِيرٌ، وَلَكِنَّ الْحَقَّ أَكْبَرُ مِنْهُ
"یہ شخص بہت بڑا ہے، لیکن حق ان سے بھی بڑا ہے۔"
[البحر المحيط في أصول الفقه، جلد ۵، صفحہ نمبر ۲۶۵]
اور ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ یہی بات امام شافعیؒ نے اپنے استاد امام مالکؒ کے متعلق کہی تھی کہ مجھے مالکؒ بہت محبوب ہیں مگر حق مالکؒ سے زیادہ محبوب ہے۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (قرآن مجید کی ایک سورت ہے جس کی تیس آیات ہیں، وہ آدمی کی اس وقت تک سفارش کرے گی یہاں ت...
05/02/2024

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (قرآن مجید کی ایک سورت ہے جس کی تیس آیات ہیں، وہ آدمی کی اس وقت تک سفارش کرے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت ہو جائے، اور وہ ہے سورت " تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ المُلْكُ")

جامع ترمذی: (2891)

Address

Rohillanwali

Telephone

+923146593874

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tanzeem Islami Rohillanwali/Muzaffargarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share