24/03/2026
جامعہ مسجد سہروردیہ میں عید الفطر کی نماز نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر حافظ عدیل الرحمان صاحب نے خطبہ دیتے ہوئے رمضان المبارک کی برکتوں اور اس میں کیے گئے اعمال کی اہمیت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں اجاگر کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں قرآن و حدیث کی روشنی سے بتایا کہ اللہ تعالیٰ ہر نیک اور بد عمل کا بدلہ عطا فرماتا ہے، چاہے وہ دنیا میں ہو یا آخرت میں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان کے اعمال کے اثرات نہ صرف اس کی آخرت بلکہ اس کی دنیاوی زندگی میں بھی نمایاں طور پر ظاہر ہوتے ہیں، لہٰذا ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اعمال کی اصلاح کرے اور نیکی کے راستے کو اختیار کرے۔