تحریک حی علی الفلاح ماڑی دانشمنداں

  • Home
  • Pakistan
  • Rawat
  • تحریک حی علی الفلاح ماڑی دانشمنداں

تحریک حی علی الفلاح ماڑی دانشمنداں Namaz is key of suscess

01/11/2024
Celebrating my 3rd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
01/11/2024

Celebrating my 3rd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

16/12/2023

حضرت ادریس علیہ السّلام اللہ تعالیٰ کے تیسرے نبی تھے، جو حضرت آدم علیہ السّلام اور حضرت شیث علیہ السّلام کے بعد نبوّت کے جلیل القدر منصب پر فائز ہوئے۔مؤرخین کے مطابق آپؑ کی ولادت بابل(عراق) یا مِصر کے شہر ’’منفیس‘‘ یعنی’’منف‘‘ میں ہوئی۔ آپؑ کا اصل نام’’اخنوخ‘‘ تھا، جب کہ قرآنِ کریم اور احادیثِ مبارکہؐ میں آپؑ کو ’’ادریس‘‘ کے نام سے پکارا گیا ہے۔ روایات کے مطابق، حضرت ادریسؑ نے دنیا میں لوگوں کو سب سے پہلے لکھنے پڑھنے اور تعلیم حاصل کرنے کا درس دیا، بلکہ اپنی زندگی کا بیش تر حصّہ اسی درس و تبلیغ میں صَرف کیا۔ چناں چہ لوگ آپؑ کو ادریس، یعنی ’’درس دینے والا‘‘ کہہ کر پکارنے لگے۔ آپؑ کا حضرت شیث ؑکی پانچویں پُشت سے تعلق تھا اور آپؑ کا شجرۂ نسب یوں ہے، ادریسؑ بن یارد بن مہلائل بن قینن بن انوش بن شیثؑ بن آدم علیہ السّلام۔حضرت ادریس ؑمنصبِ نبوّت پرحضرت شیثؑ کا انتقال ہوا، تو کچھ عرصے بعد اُن کے پیروکار بہت محدود تعداد میں رہ گئے ۔ قابیل کی اولاد نے کفرو شرک، بدکاری و بے حیائی کا بازار گرم کر رکھا تھا۔زنا کاری اور شراب نوشی عام تھی، پاکیزہ رشتوں کی پہچان ناپید ہو چُکی تھی۔ بتوں کی پوجا اور آگ کی پرستش ہو رہی تھی۔ گویا دنیا پر شیطان اور اُس کے حواریوں کا راج تھا۔ حضرت آدمؑ اور حضرت شیثؑ کی قائم کردہ شرعی حدود اور احکاماتِ الٰہی کو پامال کیا جا رہا تھا اور یہی وہ وقت تھا کہ جب اللہ جل شانہ نے اُس بگڑی قوم میں ایک نبی مبعوث کرنے کا فیصلہ کیا اور اس عظیم منصب کے لیے حضرت شیثؑ ؑکی نسل سے حضرت ادریسؑ کا انتخاب فرمایا۔ حضرت ادریس ؑمیں وہ تمام خوبیاں بدرجۂ اتم موجود تھیں، جو اللہ کے نبی میں ہونی چاہئیں۔ آپؑ، حضرت آدم علیہ السّلام کے دین کے پیروکار، نہایت عبادت گزار، متّقی، پرہیز گار اور انتہائی سچّے انسان تھے۔بابل سے مِصر کی جانب ہجرتنبوّت کے منصب پر فائز ہوتے ہی آپؑ نے اپنی قوم کے بھٹکے ہوئے لوگوں میں وعظ و تبلیغ کا کام شروع کر دیا، لیکن راہِ ہدایت کا یہ درس اور نیکی کی باتیں اُن لوگوں کو بہت ناگوار گزرتیں، چناں چہ وہ آپؑ کے دشمن ہو گئے۔ آپؑ اور آپؑ کے پیرو کاروں کو طرح طرح سے اذیّتیں دینے لگے۔ یہاں تک کہ آپؑ نے اُن کی ایذا رسانیوں سے تنگ آکر بابل سے ہجرت کا ارادہ کرلیا اور اپنے پیروکاروں کو اپنے اس فیصلے سے مطلع فرمایا۔ چوںکہ بابل، دریائے فرات اور دریائے دجلہ کے کنارے ایک سَرسبز و شاداب علاقہ تھا، لہٰذا لوگوں کے لیے اس علاقے سے ہجرت کرنا خاصا مشکل فیصلہ تھا اور اُنھوں نے اس حوالے سے تحفّظات کا اظہار بھی کیا، لیکن پھر حضرت ادریس ؑکے سمجھانے پر وہ لوگ آپؑ کے ساتھ ہجرت پر تیار ہو گئے۔ حضرت ادریس ؑاور اُن کے پیروکاروں نے بابل سے مِصر کا رُخ کیا اور دریائے نیل کے کنارے آباد ہو گئے، جو بابل سے بھی زیادہ سَر سبز و شاداب علاقہ تھا۔ حضرت ادریس ؑ نے یہاں کے لوگوں میں درس و تبلیغ کے کام کو جاری رکھا۔ آپؑ اُس وقت لوگوں میں رائج تمام زبانوں سے واقف تھے اور عوام کو اُن ہی کی زبان میں درس دیتے تھے۔قرآنِ پاک میں ذکرآپؑ کا قرآنِ مجید میں دو مرتبہ ذکر آیا ہے۔ سورۂ مریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں’’ اور اس کتاب میں ادریسؑ کا ذکر بھی کیجیے۔ بے شک، وہ بڑے سچّے نبی تھے اور ہم نے اُن کو بلند رتبے تک پہنچایا‘‘(سورۂ مریم56-57)۔ نیز، سورۃ الانبیاء میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا’’ اور اسماعیلؑ اور ادریسؑ اور ذوالکفل کا تذکرہ کیجیے۔ یہ سب (احکامِ الہٰیہ پر) ثابت قدم رہنے والے لوگوں میں سے تھے‘‘(سورۃ الانبیا85)۔ قرآنِ کریم کی معروف و مستند تفسیر’’معارف القرآن‘‘ کے مطابق’’ حضرت ادریس علیہ السّلام، حضرت نوح علیہ السّلام سے ایک ہزار سال پہلے پیدا ہوئے( روح المعانی، بحوالہ مستدرک حاکم)۔ اللہ تعالیٰ نے آپؑ کو نبوّت کے مرتبے پر سرفراز فرمایا اور آپؑ پر تیس صحیفے نازل فرمائے۔ حضرت ادریس علیہ السّلام وہ پہلے انسان ہیں، جنھیں علمِ نجوم اور حساب بہ طورِ معجزہ عطا کیے گئے۔ نیز، سب سے پہلے اُنھوں نے ہی قلم سے لکھنا اور کپڑا سینا ایجاد کیا۔ اُن سے پہلے لوگ عموماً جانوروں کی کھال، لباس کے طور پر استعمال کیا کرتے تھے۔ پھر یہ کہ سب سے پہلے ناپ تول کے طریقے بھی آپؑ ہی نے متعارف کروائے اور اسلحہ بھی آپؑ کی ایجاد ہے۔ آپؑ نے اسلحہ تیار کر کے بنو قابیل سے جہاد کیا۔‘‘علّامہ ابنِ اسحاق کا کہنا ہے کہ’’ دنیا کا سب سے پہلا شحص، جس نے قلم سے لکھا، حضرت ادریس ؑ ہیں۔‘‘ معاویہ بن حکم سلمیؓ سے مروی ہے کہ اُنہوں نے حضورﷺ سے رمل کے بارے میں سوال کیا ؟( یہ ایک ایسا علم ہے، جس میں ریت پر مخصوص لکیریں کھینچ کر کچھ معلوم کیا جاتا ہے)،تو رسول اللہﷺ نے فرمایا’’ ایک پیغمبر تھے، جنہوں نے یہ لکھا۔ لہٰذا، جس شخص کا خط اُن کے موافق ہو جائے، تو اچھا ہے۔‘‘ علمائے تفسیر فرماتے ہیں کہ’’ پہلا شخص جس نے تبلیغِ دین کے لیے وعظ و خطاب کا سلسلہ شروع کیا، وہ حضرت ادریس ؑ تھے۔‘‘حضرت ادریسؑ چوتھے آسمان پرہلال بن سیار کہتے ہیں کہ حضرت ابنِ عباس ؓنے حضرت کعب ؓسے پوچھا کہ قرآنِ پاک کی اس آیت’’وَ رَفَعنَاہُ مکاناً علیّاً( اور ہم نے ان کو اونچی جگہ اٹھا لیا)‘‘ کا کیا مطلب ہے؟ تو حضرت کعبؓ نے فرمایا’’ اللہ عزّوجَل نے حضرت ادریس ؑکی طرف وحی بھیجی کہ میں تمہیں ہر روز تمام بنی آدم کے اعمال کے برابر درجات دیتا ہوں۔( اس سے مُراد اُس زمانے کے تمام بنی آدم ہیں)، تو حضرت ادریس ؑنے چاہا کہ پھر تو اعمال میں اور اضافہ ہونا چاہیے۔ لہٰذا جب اُن کے پاس فرشتے آئے، تو اُنہوں نے وحی کا ذکر کرتے ہوئے کہا’’ مَیں چاہتا ہوں کہ مَلک الموت سے بات کروں(اور پوچھوں کہ کب تک میری زندگی باقی ہے)۔‘‘ فرشتے نے حضرت ادریس ؑکو اپنے پَروں پر اٹھایا اور اُنہیں لے کر آسمان کی طرف بلند ہو گیا۔ جب وہ چوتھے آسمان پر پہنچے، تو اُن کی مَلک الموت سے ملاقات ہو گئی، جو نیچے اُتر رہےتھے۔ حضرت ادریسؑ کے دوست فرشتے نے ملک الموت سے حضرت ادریسؑ کے بارے میں ذکر کیا، تو عزرائیلؑ نے پوچھا ’’حضرت ادریسؑ کہاں ہیں ؟‘‘ فرشتے نے جواب دیا کہ’’ وہ میری پُشت پر ہیں۔‘‘ اس پر ملک الموت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ واہ تعجب ہے! مجھے پروردگار کی طرف سے کہہ کر بھیجا گیا ہے کہ حضرت ادریسؑ کی رُوح چوتھے آسمان پر قبض کر لو۔ تو مَیں نے سوچا کہ وہ تو زمین پر ہیں، اُن کی رُوح چوتھے آسمان پر کیسے قبض کروں؟ ابھی اسی سوچ و بچار میں تھا اور زمین پر اُتر رہا تھا کہ تم اُنھیں لے کر چوتھے آسمان پر آ گئے۔‘‘ پھر ملک الموت نے اُن کی رُوح قبض کر لی۔( قصص الانبیاء، ابنِ کثیر)۔ ابنِ ابی حاتم نے بھی اس آیت کی تفسیر کے ذیل میں اس حدیث کو ذکر کرتے ہوئے یہ اضافہ کیا ہے کہ’’ حضرت ادریسؑ نے فرشتے سے کہا’’ ملک الموت سے میرے بارے میں سوال کرو کہ میری عُمر کتنی باقی رہ گئی ہے؟‘‘ جب کہ حضرت ادریس ؑ فرشتے کے ساتھ ہی تھے۔ فرشتے کے سوال پر ملک الموت نے کہا’’ جب تک مَیں اُنھیں دیکھ نہ لوں، اُس وقت تک کچھ نہیں بتا سکتا۔‘‘ پھر ملک الموت نے حضرت ادریس ؑکو دیکھ لیا، تو فرشتے سے کہا کہ’’ آپ مجھ سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کر رہے ہیں، جس کی زندگی پَلک جَھپکنے سے زیادہ نہیں رہی۔‘‘ پھر فرشتے نے پَر کے نیچے حضرت ادریس ؑکو دیکھا، تو اُن کی وفات ہو چُکی تھی(قصص الانبیاء، ابنِ کثیر)جنّت اور دوزخ کی سیرروضتہ الاصفیا کے مصنّف تحریر کرتے ہیں کہ’’ حضرت ادریسؑ کثرت سے اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا اور عبادت میں مصروف رہتے تھے اور فرشتوں میں نہایت محبّت اور عقیدت و احترام کی نظروں سےدیکھے جاتے تھے۔ فرشتے اُن کے پاس آتے اور اُن کی صحبت میں بیٹھا کرتے تھے۔ چناں چہ ایک مرتبہ حضرت عزرائیلؑ بھی اللہ تعالیٰ سے اجازت لے کر آئے اور انسانی شکل میں بہت دیر تک اُن کی صحبت میں حاضر رہے۔ حضرت ادریسؑ کو جب معلوم ہوا کہ یہ کوئی انسان نہیں، بلکہ حضرت عزرائیلؑ ہیں اور رُوح قبض کرنے کی خدمت پر مامور ہیں، تو آپ ؑنے اُن سے فرمایا کہ’’ میرا دل چاہتا ہے کہ تم مجھے موت کا ذائقہ چکھائو۔‘‘اس پر حضرت عزرائیلؑ نے اللہ تعالیٰ کی اجازت سے اُن کی رُوح نکالی اور پھر واپس کر دی۔ اس کے بعد حضرت ادریس ؑنے اُن سے فرمایا’’ میرا دل چاہتا ہے کہ مَیں جنّت اور دوزخ دیکھوں۔‘‘ چناں چہ حضرت عزرائیل نے اللہ تعالیٰ سے اجازت لے کر اُنھیں دوزخ دِکھائی۔ وہ دوزخ دیکھ کر جنّت میں آئے اور بہت دیر تک وہاں کے مناظر دیکھتے رہے۔ آخر حضرت عزرائیلؑ نے عرض کیا کہ’’ اب واپس تشریف لے چلیے‘‘، مگر حضرت ادریس ؑ نے جواب میں کہا کہ ’’جب تک جنّت و دوزخ کو پیدا کرنے والا مجھے یہاں سے جانے کا حکم نہیں دے گا، اُس وقت تک یہاں سے نہیں جائوں گا۔‘‘ چناں چہ اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتے کو مقرّر فرمایا کہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کردے۔ حضرت عزرائیلؑ نے اُس فرشتے کو پوری صُورتِ حال بتائی، پھر حضرت ادریسؑ نے فرمایا’’ مَیں قانونِ خداوندی کے مطابق موت کا ذائقہ چکھ چُکا ہوں اور اب جنّت میں آ گیا ہوں۔ چوں کہ حق تعالیٰ نے فرمایا ہے ’’ وما ھم بخارِ جِینَ مِنھا‘‘ یعنی’’ ہم تم کو اس سے نہیں نکالیں گے‘‘، لہٰذا مَیں یہاں سے نہیں جانا چاہتا۔‘‘ حضرت کعب احبار کی روایت ہے کہ فرشتے نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے فیصلہ کیا کہ’’ اچھا آپؑ چھٹے آسمان پر رہیے اور فرشتوں کے ساتھ عبادت کیجیے۔‘‘ چناں چہ حضرت ادریس علیہ السّلام چھٹے آسمان پر فرشتوں کے ساتھ عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔ (واللہ اعلم)۔ اس سلسلے میں متفّق علیہ حدیث یہ ہے کہ’’ حضرت ادریس ؑچوتھے آسمان پر ہیں۔‘‘ مجاہدؒ اور دیگر بہت سے علمائے کرام کا یہی قول ہے۔ حضرت زہری ؒنے بھی حضرت انسؓ سے مروی معراج کی حدیث نقل کی ہے کہ’’ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات چوتھے آسمان پر پہنچے، تو وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات حضرت ادریسؑ سے ہوئی، جنھوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر فرمایا، ’’مرحبا، صالح بھائی اور صالح نبیؐ۔‘‘( ابنِ کثیر)
حضرت ادریس ؑ کی زندگی میں دو چیزیں بہت نمایاں ہیں۔ ایک وعظ و تبلیغ اور دوسری آلِ قابیل کے ساتھ جہاد۔ چوں کہ اُنھیں وعظ و تبلیغ میں ملکہ حاصل تھا، چناں چہ اُن کی پہلی کوشش یہی رہی کہ وعظ و نصیحت سے آلِ قابیل راہِ راست پر آ جائے اور دنیا برائیوں سے پاک ہو کر ایک اللہ کی عبادت کرنے لگے، لیکن شیطان نے اُن لوگوں کو پوری طرح اپنی گرفت میں لے لیا تھا۔ جب آپؑ اُن سے اللہ کی وحدانیت کی بات کرتے، ایک اللہ کی عبادت کی نصیحت کرتے، برائیوں کو چھوڑنے کی تلقین کرتے، تو یہ باتیں اُن لوگوں کو بڑی ناگوار گزرتیں اور آگ بگولا ہو کر اُنہیں اذیّتیں دیتے، تمسّخر اڑاتے، پتھر مارتے۔ دراصل، ایک طویل عرصے تک شیطان کے زیرِ اثر رہ کر یہ لوگ شرک و کفر اور برائیوں کی دَلدل میں گردن تک دَھنس چُکے تھے۔ دنیا واضح طور پر دو گروہوں میں تقسیم ہو چُکی تھی، ایک شیطان کے پیروکار اور دوسرے اللہ ربّ ِ کائنات کے ماننے والے۔ حضرت ادریسؑ اس صُورتِ حال پر بڑے دِل گرفتہ اور پریشان رہا کرتے تھے۔ آپؑ نے لاکھ کوشش کی کہ کسی طرح تبلیغ کے ذریعے ان لوگوں کو راہِ راست پر لایا جا سکے، لیکن جب کوئی صُورت نظر نہ آئی، تو اُنہوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے اُن لوگوں کے خلاف جہاد کا فیصلہ کیا۔ اُنھوں نے اللہ اور اُس کے پیغمبر پر ایمان رکھنے والے نوجوانوں کی ایک جماعت کے ساتھ آلِ قابیل کے ساتھ جہاد کیا، جس میں اللہ تعالیٰ نے اُنہیں کام یابی عطا فرمائی اور بہت سے لوگ دینِ حق کی جانب راغب ہو گئے۔
من قول

22/11/2023
19/11/2023

ہماری تاریخ میں بہت بڑا خوبصورت نام عبداﷲ بن زید رحمۃ ﷲ علیہ کا ہے۔ آپ نے ساری زندگی نکاح نہیں کیا، جوانی گزر گئی بڑھاپا آیا ایک دن بیٹھے حدیث مبارکہ پڑھ رہے تھے تو اس میں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان پڑھا جس کا مفہوم یہ تھا کہ:*''جنت میں کوئی اکیلا نہیں ہو گا جو نکاح کی عمر میں نہیں پہنچا یا پہنچا بھی تو کسی وجہ سے نہیں ہوا اور وہ مسلمان ہی مرا تو ﷲ مسلمان مردوں اور عورتوں کا جنت میں آپس میں نکاح کر دے گا''۔*
جب یہ حدیث پاک پڑھی تو دل میں خیال آیا کہ یہاں تو نکاح نہیں کیا تو جنت میں ہونا ہی ہونا ہے تو جنت میں میری بیوی کون ہو گی دعا کی کہ یا ﷲ مجھے دکِھا تو سہی جنت میں میری بیوی کون ہو گی؟
پہلی رات دعا قبول نہیں ہوئی دوسری رات بھی دعا قبول نہیں ہوئی تیسری رات دعا قبول ہو گئی، خواب میں کیا دیکھتے ہیں کالے رنگ کی عورت ہے حضرت بلال حبشی کے دیس کی رہنے والی حبشہ کے دیس کی اور وہ کیا کہتی ہے کہ:''میں میمونہ ولید ہوں اور میں بصریٰ میں رہتی ہوں''۔پتہ مل گیا آنکھ کھلی حضرت کی تہجد کا وقت تھا نوافل پڑھے نماز فجر باجماعت ادا کی اور سواری لے کر حضرت عبداﷲ بن زید بصریٰ گئے وہاں لوگوں نے بڑا استقبال کیا حضرت کا نام ہی بہت بڑا تھا بیٹھا کر پوچھا حضرت بتائے بغیر کیسے آنا ہوا خیر تو ہے آپ نے پوچھا یار یہ تو بتاؤ یہاں کوئی میمونہ ولید رہتی ہے لوگوں نے حیران ہو کر پوچھا حضرت آپ اتنے دٗور سے چل کر میمونہ ولید سے ملنے آئے ہیں آپ نے فرمایا کیوں اُس سے کوئی نہیں مل سکتا نہیں حضور وہ تو دیوانی ہے لوگ اُسے پتھر مارتے ہیں، حضور نے پوچھا کیوں مارتے ہیں حضور کام ہی ایسے کرتی ہے کوئی رو رہا ہو تو اسے دیکھ کر ہنسنے لگتی ہے اور کوئی ہنس رہا ہو تو رونا شروع کر دیتی ہے اور وہ اجرت پر پیسے لیکر لوگوں کی بکریاں چرہاتی ہے آج بھی وہ ہماری بکریاں لیکر جنگل میں گئی ہے آپ آرام فرمائیں عصر کے بعد آ جائے گی آپ مل لیجیے گا۔
حصْرت نے فرمایا عصر کس نے دیکھی کہا وہ کس سمت گئی ہے لوگوں نے کہا حضور جنگل نہ جائیں بہت خوفناک جنگل ہے آپ نے فرمایا بتاؤ کس طرف گئی ہے لوگوں نے بتایا آپ فرماتے ہیں کہ میں نکل گیا آپ فرماتے ہیں کہ جب میں جنگل گیا واقع ہی خوفناک جنگل تھا جنگلی جانوروں کی بھرمار تھی قدم قدم پر کوئی نہ کوئی چیز کھڑی ہے آپ فرماتے ہیں کہ قربان جاؤں اس عورت کی مردانگی پر وہ اس جنگل میں کس طرح بکریاں چرا رہی ہے شیروں نے اس کی بکریوں کو ابھی تک کھایا نہیں اتنے درندے ہیں سارے مل کر حملہ کر دیں تو کیا کرے یہ اکیلی عورت کس کس کو روکے گی؟ خیر آپ فرماتے ہیں کہ وہ جگہ جہاں لوگوں نے مجھے بتائی تھی میں وہاں پہنچ گیا جب میں وہاں پہنچا تو منظر دیکھ کر میں حیران رہ گیا دو حیران کر دینے والے منظر تھے۔
پہلا یہ کہ میمونہ ولید ؒ بکریاں نہیں چرا رہی تھی بلکہ اُس جنگل میں جائے نماز بچھا کر نوافل پڑھ رہی تھی پر بکریاں چرانا تو بہانہ تھا یہ تو بہانہ تھا کنارہ کشی کا، لوگ یہی سمجھتے تھے میمونہ سارا دن بکریاں چراتی ہے لیکن میمونہ بکریاں نہیں چرا رہی تھی۔
دوسرا کیا دیکھا کہ میمونہ تو نماز پڑھ رہی ہیں پھر بکریاں کون چرا رہا ہے بکریاں تو ایک جگہ نہیں رکتیں کہیں اِدھر جاتی ہیں کہیں اُدھر آپ فرماتے ہیں کہ میمونہ نماز پڑھ رہی تھی اور شیر بکریاں چرا رہے ہیں بکریاں چر رہی ہیں شیر انکے اردگرد گھوم رہے ہیں اگر کوئی بکری بھاگتی ہے اس کی فطرت ہے شرارت کرنا تو شیر اُسے پکڑ کر واپس لے آتا ہے لیکن کہتا کچھ نہیں۔
آپ فرماتے ہیں میں حیران و پریشاں کھڑا تھا کہ یہ کیسے ہو گیا ہے یہ فطرت کیسے بدل گئی لوگ کہتے ہیں فطرت نہیں بدلتی یہ شیروں اور بکریوں میں یاری کیسے ہو گئی آپ فرماتے ہیں میں دنگ حیران و پریشان کھڑا ہوں مجھے نہیں پتہ کہ کب میمونہ ولید نے نماز ختم کر دی اور مجھے مخاطب کر کے کہتی ہیں کہ:*''اے عبدﷲ ملنے کا وعدہ تو جنت میں تھا آپ یہاں آ گئے''۔*
آپ فرماتے ہیں میں حیران رہ گیا اس سے پہلے تو ملاقات بھی نہیں ہوئی تو حضرت میمونہ ولید کو میرا نام کیسے پتہ چل گیا
تو آپ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میمونہ ولیدؒ سے سوال کیا اِس سے پہلے ہم ملے نہیں ملاقات نہیں ہوئی ہماری تو میرا نام کیسے پتہ چلا آپ کو تو جواب کیا ملا حضرت میمونہ ولیدؒ فرماتی ہیں عبدﷲ جس ﷲ نے رات کو تجھے میرے بارے میں بتایا ہے اُسی ﷲ نے مجھے آپکے بارے میں بتایا ہے
آپ فرماتے ہیں کہ جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ حیران کیا وہ یہ تھا کہ یہ فطرت کیسے بدلی میں نے حضرت میمونہ ولید ؒ سے پوچھا آپ یہ تو بتاؤ یہ شیروں نے بکریوں کے ساتھ یاری کیسے کر لی یہ تو غذا ہے انکی اگر شیر بکریوں کے ساتھ یاری لگائے گا تو کھائے گا کیا یہ کیسے معاملہ ہو گیا تو حضرت میمونہ ولید ؒ فرماتی ہیں جب سے میں نے رب سے صلح کر لی ہے اُس دن سے اِن شیروں نے بھی میری بکریوں کے ساتھ صلح کر لی ہے۔

InshahAllah hazri ho gaye bhot he safeeq or meharban mohbat karna wala Bhai jnb Allama shahid iqbal maqsoodi shab key da...
18/11/2023

InshahAllah hazri ho gaye bhot he safeeq or meharban mohbat karna wala Bhai jnb Allama shahid iqbal maqsoodi shab key dawat pr
Sub dosto or bhaio ko is mehfail ma sharkat key dawat dahe jahte ha

18/11/2023

InshahAllah hazri ho gay

13/11/2023

‏اسلام علیکم ____❗️
صبح بخیر دوستو - 🌞
پروردگار تیرا شکر کہ خیر و عافیت سی نئی صبح عطا فرمائی ہے، تیرے ہی نام سے نئے دن کا آغاز کرتے ہیں پروردگار ہمیں اور ہمارے والدین، عزیزواقارب سبکو دنیا اور آخرت کی آسانیاں عطا فرما۔الٰہی آمین - ❤️💯*

10/11/2023

یا صاحب الجمال و یا سید البشرﷺ
من وجہک المنیر لقد نور القمرﷺ

داتا ،سخی ،کریم ، ید اللہ ، نامور
بندہ نواز، بادشاہِ حسن سرو سر
تیرے بھکاری شاہ و گدا اور تاجور
سلطان دو جہاں، شہنشاہ بحر و بر
بندے پہ اپنی مہر کی ہو جائے اک نظر

یا صاحب الجمال و یا سید البشرﷺ
من وجہک المنیر لقد نور القمرﷺ

آئینہء جمال خدا آپکی نظر
زلف بتاں ہے سورۃ والیل سر بسر
ہر نقس پا پہ عکس ہیں خورشید اور قمر
ثانی نہیں ہے آپکا کوئی پیامبر
مل کر پڑھو درود شہِ دو جہاں پر

یا صاحب الجمال و یا سید البشرﷺ
من وجہک المنیر لقد نور القمرﷺ

عشق رسول پاک میری زندگی رہے
حب نبی سے مست رہوں ،بیخودی رہے
کل کائینات سے مجھے بیگانگی رہے
ہر دم مجھے حضور سے وابستگی رہے
ورد زبان صبح و شب بس یہی رہے

یا صاحب الجمال و یا سید البشرﷺ
من وجہک المنیر لقد نور القمرﷺ

اے رحمت تمام ، شہنشاہ خوش خصال
اے مظہرِ تجلیِ انوار ذوالجلال
اے تاجدار عرش اولی ، شاہ با کمال
ہے پیکر جمال الہی ، تیرا جمال
اے وجہ خلق ہر دو جہانی و بے مثال

یا صاحب الجمال و یا سید البشرﷺ
من وجہک المنیر لقد نور القمرﷺ

چرچا تمہاری عظمت و شوکت کا چار سو
نور خدا ہے آپ ہی کا نور ہو بہو
شان آپ کی ہے ، جلہ جلالہ
قرآن میں بیان کرے ، حق سبحانہ
وردِ خدا ہے صلو علیہ وسلمو

یا صاحب الجمال و یا سید البشرﷺ
من وجہک المنیر لقد نور القمرﷺ

پہنچے فلک پہ جب شہ کونین نیک خو
سب سر بسجدہ ہو گئے جنت کے خوبرو
حور و ملائکہ میں تھی باہم یہ گفتگو
صل علی ہیں بہارِ گلستان وحدہ

یا صاحب الجمال و یا سید البشرﷺ
من وجہک المنیر لقد نور القمرﷺ

ہے آپ ہی کے حسن کا پھولوں میں رنگ و بو
ہے جستجو حضور کی اللہ کی جستجو
ہے روشنی حضور کے چہرے کی چار سو
اے خسروِ تجلیِ انوار اللہ ھو
قربان تم پہ سارے حسیں سارے خوبرو

یا صاحب الجمال و یا سید البشرﷺ
من وجہک المنیر لقد نور القمرﷺ

For more stories
join WhatsApp group

https://chat.whatsapp.com/J4iDcLjO03FC3Xmjf0214s

Address

Rawat

Telephone

+923485275766

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تحریک حی علی الفلاح ماڑی دانشمنداں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share