29/06/2026
حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:
"بے شک تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق سب سے بہترین ہوں گے۔"
(جامع ترمذی: 2003)
پیغام:
اچھا اخلاق انسان کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے قریب کرتا ہے، اور قیامت کے دن بھی بہترین مقام دلاتا ہے۔ اس لیے ہمیں ہمیشہ نرمی، سچائی، امانت داری اور حسنِ سلوک اختیار کرنا چاہیے۔