04/05/2026
بزمِ عقیدت: ماہانہ محفلِ پاک و گیارہویں شریف
الحمدللہ! آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ سرکار آباد شریف کے زیرِ اہتمام، ماہانہ عظیم الشان محفلِ ذکر اور گیارہویں شریف کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے شرکت کی پرخلوص استدعا ہے۔
پروگرام کی تفصیلات:
تاریخ: 14 مئی 2026 (بروز جمعرات)
وقت: بعد نمازِ مغرب
بمقام: قادری ہاؤس، آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ، سرکار آباد شریف، ڈھوک سیداں، راولپنڈی۔
خصوصی شرکت و صدارت:
پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، زینتُ المشائخ، قاسمِ فیضانِ حضور بڑی سرکار:
حضرت پیر سید عظمت علی شاہ قادری صاحب
(زینتِ سجادہ: آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ، ڈھوک سیداں، راولپنڈی)
اہم نوٹ:
دعا: نمازِ مغرب کے فوراً بعد خصوصی دعا ہوگی۔
خواتین کے لیے انتظام: خواتین کے لیے پردے کا باقاعدہ اور خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
وقت کی پابندی: تمام شرکاء سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
منجانب: شعبه نشر و اشاعت، آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ سرکار آباد شریف، راولپنڈی