ZakaRiya Media House

ZakaRiya Media House If you are blessed with Islam then don't worry about anything, nothing is greater than Imaan. Islam is the greatest gift from Allah for the believers.

Enjoy your life of this Dunya but without disobeying Allah.Don't hate each other but help each other

18/07/2026

دارالقرآن ایجوکیشن سسٹم کے طلباء کا تفریحی دورہ

دارالقرآن ایجوکیشن سسٹم  شعبہ سکول کا تفریحی و تعلیمی دورہدارالقرآن ایجوکیشن سسٹم کی جانب سے طلبہ کی صلاحیتوں کو اُجاگر ...
17/07/2026

دارالقرآن ایجوکیشن سسٹم شعبہ سکول کا تفریحی و تعلیمی دورہ

دارالقرآن ایجوکیشن سسٹم کی جانب سے طلبہ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے، ان کی ذہنی استعداد میں اضافہ کرنے اور انہیں عملی مشاہدے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک شاندار تفریحی و تعلیمی دورے کا اہتمام کیا گیا۔

یہ دو روزہ سفر مری، گلیات اور مکشپوری کے پُرفضا اور حسین مقامات پر مشتمل تھا، جہاں طلبہ نے قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ قدرت کے قریب ہونے کا خوبصورت موقع بھی حاصل کیا۔ بچوں نے مختلف قدرتی مناظر کا مشاہدہ کیا، نئی چیزوں کو قریب سے دیکھا اور اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں اس سفر کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔

اس یادگار دورے کے دوران طلبہ نے ہائیکنگ، چیئر لفٹ اور دیگر کئی دلچسپ و تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں نے نہ صرف بچوں کو خوشی اور تفریح فراہم کی بلکہ ان کے اندر مشاہدے، تجسس اور سیکھنے کی صلاحیتوں کو بھی مزید نکھارا۔

ایسے تفریحی و تعلیمی دوروں کا بنیادی مقصد طلبہ کو مختلف ماحول اور متنوع تجربات سے روشناس کرانا، انہیں نئی چیزوں سے تعامل کا موقع فراہم کرنا اور ان کی ذہنی و فکری استعداد کو بڑھانا ہے۔

دارالقرآن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ اس دو روزہ سفر کو بھرپور جوش و خروش کے ساتھ گزارا۔ یہ سفر بچوں کے لیے خوشگوار یادوں، نئے تجربات اور سیکھنے کے بے شمار مواقع سے بھرپور ایک یادگار سفر ثابت ہوا۔

09/07/2026

دارالقرآن ایجوکیشن سسٹم کلاس 9thاور pre 9th کے طلباء فرسٹ ٹرم کے پیپرز دیتے ہوئے

کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو انسان کی پوری زندگی کا سرمایہ بن جاتے ہیں، اور کچھ آزمائشیں ایسی ہوتی ہیں جو دل کو ہمیشہ کے ل...
30/06/2026

کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو انسان کی پوری زندگی کا سرمایہ بن جاتے ہیں، اور کچھ آزمائشیں ایسی ہوتی ہیں جو دل کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیتی ہیں۔

ادارہ دارالقرآن کی اس تقریب میں موجود اس ننھے حافظِ قرآن کی داستان بھی ایسی ہی ہے۔ جس دن اس کے سر پر حفظِ قرآن کی دستار سجنی تھی، جس دن اس کے والد کی آنکھوں میں اپنے بیٹے کی کامیابی کی خوشی ہونی تھی، اسی دن اللہ تعالیٰ نے اس کے والد کو اپنی بارگاہ میں بلا لیا۔

اس کمسن بچے نے صبر و استقامت کی ایسی مثال قائم کی کہ پہلے اپنے والدِ محترم کی نمازِ جنازہ پڑھائی، پھر آنسوؤں کو ضبط کرتے ہوئے اپنے والد کے بغیر دستار بندی کی تقریب میں شریک ہوا۔ یہ لمحہ خوشی کا بھی تھا اور جدائی کا بھی؛ ایک طرف قرآنِ کریم کا تاج، دوسری طرف باپ کی دائمی جدائی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم والد کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور اس حافظِ قرآن کو اپنے والدین کے لیے صدقۂ جاریہ، باعثِ نجات اور دونوں جہانوں کی کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

**ہم سب والدین سے بھی ایک درد بھری گزارش کرتے ہیں:**
اپنی اولاد میں سے کم از کم ایک بچے کو ضرور حافظِ قرآن بنائیں۔

30/06/2026

A beautiful presentation by Hafiz Ukasha Abbasi (class 9), introducing the vision and mission of Darul Quran.

29/06/2026

Welcoming Our Honorable Guests 🌹

With confidence and respect, Hafiz Ahmed Abbasi (Class 9) had the honor of welcoming our respected Islamic scholars, distinguished guests, beloved parents, and teachers to the Annual Program of Darul Quran.

May Allah ﷻ bless our guests for their gracious presence and make this gathering a source of immense reward and blessings. Ameen.

جامع مسجد رحمت للعالمین مدرسہ دارالقرآن ماڈل کالونی بنک گراونڈ شمس آباد راولپنڈی کے سالانہ عظیم الشان اجتماع کی تصویری ج...
28/06/2026

جامع مسجد رحمت للعالمین مدرسہ دارالقرآن ماڈل کالونی بنک گراونڈ شمس آباد راولپنڈی کے سالانہ عظیم الشان اجتماع کی تصویری جھلکیاں۔
امسال 15 حفاظ کرام نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا اس کے ساتھ شعبہ ناظرہ تجوید کے 54 طلباء و طالبات نے ناظرہ قرآن کریم مکمل کیا۔

Address

Jamia Masjid Rahmat Ul Lil Aalameen
Rawalpindi
46300

Opening Hours

Monday 05:00 - 20:00
Tuesday 05:00 - 20:00
Wednesday 05:00 - 20:00
Thursday 05:00 - 20:00
Saturday 05:00 - 20:00

Telephone

+923495195511

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZakaRiya Media House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share