جامعہ امّ حبیبہؓ تعلیم القرآن للبنین و للبنات الاسلام

  • Home
  • Pakistan
  • Rawalpindi
  • جامعہ امّ حبیبہؓ تعلیم القرآن للبنین و للبنات الاسلام

جامعہ امّ حبیبہؓ تعلیم القرآن للبنین و للبنات الاسلام جامعہ وفاق المدارس العربیہ سے الحاق شدہ ادارہ ہے۔ جامع?

15/08/2020

اللھم انی اعوذبک من قلب لا یخشع

15/08/2020

مسلمانان ہند کے نام!
ہم سے بچھڑے جو تم ۔
اقلیت رہ گئے!
یوں اکیلے ہی پھر ۔
اتنے غم سہہ گئے ۔
اور ہم!
خواب لے کر کے آئے تھے ۔
کل جو یہاں ۔
سیل الحاد و عصیاں کے طوفان میں ۔
کب کے وہ بہہ گئے!
بے سدھ دم بخود ۔
ہم جہاں سے چلے تھے ۔
وہیں رہ گئے!
- احسن عزیز شہید رحمہ اللہ

افسوس کہ ہمارے علماء کی قربانیوں کا کہیں تزکرہ نہیں ملتا
15/08/2020

افسوس کہ ہمارے علماء کی قربانیوں کا کہیں تزکرہ نہیں ملتا

28/07/2020

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *06 ذی الحجہ 1441ھ* 💎
🔖 *28 جولائی 2020ء* 💎
🔖 *13 ساون 2077ب* 💎

🌄 *بروز منگل Teuesday* 🌅

🌸 *اللہ کا ساتھ!*
🔹 *یقینااللہ تعالیٰ اُن کے ساتھ ہے جواس سے ڈرگئے اوران لوگوں کے جونیکی کرنے والے ہیں۔*🔹
📗«سورۃ النحل-128»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

28/07/2020

میرے رہنما ترا شکریہ کروں کس زبان سے بھلا ادا !! میری زندگی کی اندھیری شب میں چراغ فکر جلا دیا صلی اللہ علیہ وسلم دائما کثیرا کثیرا ابدا

23/03/2020

اِن کا حال تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں تکلیف میں مبتلا کیا، پھر بھی یہ اپنے رب کے آگے نہ جھکے اور نہ عاجزی اختیار کرتے ہیں۔ البتہ جب نوبت یہاں تک پہنچ جائے گی کہ ہم اِن پر سخت عذاب کا دروازہ کھول دیں گے تو یکایک تم دیکھو گے کہ اس حالت میں یہ ہر خیر سے مایوس ہیں۔
(المؤمنون آیات 76،77)

31/01/2020

عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ امیر المومنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑا تھا جو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے دعائیں کر رہے تھے، اس وقت ان کا جنازہ چارپائی پر رکھا ہوا تھا، اتنے میں ایک صاحب نے میرے پیچھے سے آ کر میرے شانوں پر اپنی کہنیاں رکھ دیں اور ( عمر رضی اللہ عنہ کو مخاطب کر کے ) کہنے لگے اللہ آپ پر رحم کرے۔ مجھے تو یہی امید تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے دونوں ساتھیوں ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ ) کے ساتھ ( دفن ) کرائے گا، میں اکثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے سنا کرتا تھا کہ ”میں اور ابوبکر اور عمر تھے“، ”میں نے اور ابوبکر اور عمر نے یہ کام کیا“، ”میں اور ابوبکر اور عمر گئے“ اس لیے مجھے یہی امید تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ان ہی دونوں بزرگوں کے ساتھ رکھے گا۔ میں نے جو مڑ کر دیکھا تو یہ کہنے والے علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ تھے۔
صحیح البخاری 3677

31/01/2020

محمد بن حنفیہؒ فرماتے ہیں میں نے اپنے والد ( علی رضی اللہ عنہ ) سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے افضل صحابی کون ہیں؟ انہوں نے بتلایا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ میں نے پوچھا پھر کون ہیں؟ انہوں نے بتلایا، اس کے بعد عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ مجھے اس کا اندیشہ ہوا کہ اب ( پھر میں نے پوچھا کہ اس کے بعد؟ ) کہہ دیں گے کہ عثمان رضی اللہ عنہ اس لیے میں نے خود کہا، اس کے بعد آپ ہیں؟ یہ سن کر وہ بولے کہ میں تو صرف عام مسلمانوں کی جماعت کا ایک شخص ہوں۔
صحیح البخاری 3671

31/01/2020

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سوموار کا دن تھا، ایک روایت میں ہے کہ میں نے سوموار کے دن آخری مرتبہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دیدار کیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجرے کا پردہ ہٹا کر دیکھا تو سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چہرہ انور کو دیکھا، وہ قرآنی ورق کی مانند انتہائی حسین تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسکرا رہے تھے، ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دیکھنے کی خوشی میں نماز کے اندر ہی ہمیں اس قدر خوشی ہوئی کہ قریب تھا کہ ہم نماز توڑ بیٹھتے۔
سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اشارہ سے فرمایا کہ نماز تم ہی پڑھاؤ، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پردہ نیچے گرا دیا اور اسی دن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی روح مبارک پرواز کر گئی۔
مسند احمد 11017

31/01/2020

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اچانک ابوبکر و عمر رضی الله عنہما نمودار ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دونوں جنت کے ادھیڑ عمر کے لوگوں کے سردار ہیں، خواہ وہ اگلے ہوں یا پچھلے، سوائے انبیاء و مرسلین کے لیکن علی! تم انہیں نہ بتانا“۔
جامع ترمذی 3665

26/01/2017

2 : سورة البقرة 272

اے محبوب)ﷺ) ان کی ہدایت آپ کے ذمے نہیں ہے او رلیکن اﷲ(تعالیٰ) جسے چاہتے ہیں ہدایت دے دیتے ہیں اور تم جو بھی مال خرچ کرتے ہو تو اپنے لیے ہی کرتے ہو اور تم صرف اﷲ(تعالیٰ) کی رضا کی طلب میں خرچ کرتے ہو اور تم جو بھی مال خرچ کرتے ہو (اس کا بدلہ) تمہیں پُورا پُورا دیا جائے گا اور تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

Address

Lane No. 09, Lala Rukh Colony, Chakri Road
Rawalpindi
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ امّ حبیبہؓ تعلیم القرآن للبنین و للبنات الاسلام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share