Sahibzada Qazi Muhammad Imran

Sahibzada Qazi Muhammad Imran Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sahibzada Qazi Muhammad Imran, Religious organisation, Dhudian, P/O Jhatta Hathial, Rawalpindi.

سجادہ نشین آستا نہ عالیہ نقشبندیہ منورآباد شریف (ڈھڈیاں)
آستانہ عالیہ نقشبندیہ منورآباد شریف کی وجہ شہرت اس میں سکونت پذیر، خلیفہ مجاز حضرت خواجہ زندہ پیر صاحبؒ گھمکول شریف جنا ب قبلہ قاضی محمدریاض صاحب ؒ ہیں۔ جنہیں خطہ پوٹھوہار سے اور خصوصااپنے علاقے سےحضرت زندہ پیر صاحبؒ کے دست حق پرست پر پہلی بیعت کا شرف نصیب ہوا۔ آپ کا مختصر تعارف یہ ہے کہ چک بیلی روڈ کے گردو نواح کے علاقوں میں چالیس بر

س سے زائد عرصہ تک دین متین اور شریعت مطہرہ کی تبلیغ کا فریضہ سر انجام دیا اور اہل علاقہ کے ایمان اور عقیدے کے محافظ رہے۔ ۶جون ۲۰۰۱ میں آپ کا وصال مبارک ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اس منظر کو دیکھ لوگوں کو آپ کے حقیقی مقام اور مرتبے کا ادراک ہوا۔

دربار عالیہ نقشبندیہ روپڑ شریف۔ روح پرور عرس پاک کی تقریب۔
12/11/2025

دربار عالیہ نقشبندیہ روپڑ شریف۔ روح پرور عرس پاک کی تقریب۔

https://youtu.be/VCyTerBBePE?feature=sharedپندرہ سو سالہ جشن ولادت اور میلاد ریلی کی اختتامی دعائیہ تقریب میں صدارتی خطب...
09/09/2025

https://youtu.be/VCyTerBBePE?feature=shared

پندرہ سو سالہ جشن ولادت اور میلاد ریلی کی اختتامی دعائیہ تقریب میں صدارتی خطبہ۔

Meelad Ralley 2025, from Munawar Abad Sharif Dhudian to Jhatta Hathial. Sadarti Khutba by Sahibzada Qazi Muhammad Imran.

11/07/2025
18/06/2025

کامیاب زندگی؛
زندگی ہے اس نے ضرور گزرنا ہی ہے، وقت پر کسی کا اختیار نہیں ہر لمحہ بیت جاتا ہے اور زندگی کو رواں دواں رکھتاہے۔ عام طور پر کامیاب زندگی کا تصور جو عوام کے ذہنوں میں ڈال دیا گیا ہے وہ فقط ایک وہم ہے یعنی یہ تصور رکھنا کہ اپنی ذات کے دائرے میں محدود رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مادی اشیا کو اپنی ملکیت میں جمع کرنا، زیادہ سے زیادہ مال ومتاع کا مالک بن جانا۔
لیکن یہ ایک خام تصور ہے، کہ ہر لمحہ اس مال ومتاع کے چھن جانے، ختم ہوجانے اور ہاتھوں سے نکل جانے کا ڈر رہتا ہے اور ایسی سوچ کے ساتھ دوسروں سے اپنے تئیں برتری برقرار رکھنے کے لیے ان کی راہ میں رکاوٹین ڈالنے کی روش جنم لیتی ہے، یہ حسد، کینہ، بغض اور عداوت و نفرت کے دروازے کھولتا ہے۔ یوں زندگی میں آسانیاں دور ہوجاتی ہیں، برکتیں ختم ہوجاتی ہے، مشکلات کے دروازے کھلنے لگتے ہیں۔
اصل کامیاب زندگی وہ ہے جس میں اپنی ذات کے دائرے سے نکل کر دوسروں کے لیے آپ نفع بخش بن جائیں۔ ان کے لیے آسانیاں تقسیم کرنے والے ہوں، مادیت پرستی کے بجائے مادیت کو دوسروں کی فلاح پر صرف کرتے ہوں، آپ کی چاہت اور خواہشات کا دائرہ مال و متاع سے بہت بلند ہوکر رفاع عامہ، خدمت خلق اور مخلوق کے قلوب کو تسخیر کرنے کی طرف متوجہ رہے، یہ کامیاب زندگی کی بنیاد ہے جس میں آپ دلوں کو تسخیر کرتے ہیں، انسانی جذبات کو جیت لیتے ہیں، محبتیں سمیٹتے ہیں، معاشرے میں مثبت رجحانات کو جنم دیتے ہیں۔
اللہ کی محبت اور اس کے قرب کا مختصر ترین ٹریک مخلوق کی خدمت سے ہوکر گزرتا ہے جو مخلوق کی خدمت اور بھلائی میں لگ جاتا ہے اللہ کریم اس کے کاموں کا ذمہ لے لیتے ہیں اور آسانیاں اور کامیابیاں اس کے وہم وگمان سے زیادہ اس کی طرف دوڑ کرآتی ہیں، اس کی ہر حرکت میں برکت کا راز پوشیدہ ہوتا ہے۔
اگر اس فلسفے پر یقین نہ آئے تو قبرستان میں جاکر دیکھیں جنہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی اوقات اپنی ذات سے بڑھ کر دوسروں کے لیے صرف کیے ان کی قبروں پر روشنیاں اور برکتیں نظر آئیں گی اور ایسے کچھ ایسی ویران اور بنجر قبریں نظر آئیں گی جن کی دنیا کی زندگی میں تو بہت مال ومتاع موجود تھا لیکن وہ نہ دوسروں کے کام آیا نہ ان کی قبروں کو روشنی دے سکا۔
کامیاب زندگی کا یہ اصول ہمیشہ غلط سکھایا گیا کہ بے تحاشہ مال ودولت جمع کر لیا جائے کہ دولت سے ہر شے میسر آجائے گی اور ہر خواہش کی تکمیل ممکن ہوجائے گی، خواہشات تو محلات والوں کی بھی ادھوری رہتی ہیں۔ مادی مال و متاع فقط اتنا بہت ہے جتنا آپ کو دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے اور دوسروں کی محتاجی اختیار کرنے سے محفوظ رکھے اور وہ آپ کی زندگی اور آپ کے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت تک کے لیے کافی ہو لیکن اس سے زیادہ جو بھی ہے اسے دوسروں کی فلاح پر خرچ کرتے رہیں اپنے دستر خوان وسیع کرتے رہیں، دلوں کو تسخیر کرتے رہیں، مصیبتوں سے بچتے رہیں، آسانیاں لیتے اور بانٹتے رہیں۔ یقین رکھیں جنہوں نے اس مال کی حرص میں اپنی جوانیاں گزار دیں اور بڑھاپے کی دہلیز تک پہنچ گئے اور کچھ عنقریب اس جہان فانی سے رخصت ہونے لگے ان کے دامن میں پچھتاوں کی کثرت پائی جائے گی، خواہشات کا ایک سمندر ہوگا جو کبھی تکمیل کو نہ پہنچا ہوگا۔
مختصر یہ کہ کامیاب زندگی وہی ہے جس کے اختتام پر فرشتہ آپ کا ان الفاظ سے استقبال کرے"اے اطمیان والی جان، اپنے رب کی طرف لوٹ اس حال میں کہ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی، پس تو میرے بندوں میں شامل ہوجا اور پھر میری جنت میں داخل ہوجا"۔

31/12/2024

سال 2024 کے اختتام میں کچھ وقت باقی ہے، ہر گزرتا سال آپ کو دنیوی زندگی کے اختتام کے مزید قریب تر کر دیتا ہے، غفلت ذدہ سوچ کو بیداری کا پیغام دیتا ہے، دنیا کی زندگی جو بہت مختصر ہے اور ایک سفر کی مانند ہے اس سفر اور امتحان گاہ میں اپنی ذات کی پہچان، اپنے مقصد کی پہچان اور اپنے ارادوں کی تکمیل کا محاسبہ کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ زندگی کا سفر انہی ماہ و سال کی آمدورفت میں طے ہوتا چلا جاتا ہے۔ ہمیں غوروفکر اور تدبر کرنا چاہئے کہ آنیوالے جو ماہ سال باقی ہیں کوشش کی جائے کہ انہیں بامقصد گزارا جائے اور دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے کچھ ایسی یادیں چھوڑی جائیں کہ باقی رہنے والے آپ کی کمی کو محسوس کرتے رہیں۔ یقین رکھیں کہ آپ کے بعد اگر انہیں کوئی فرق نہ پڑا اور کسی کو آپ کی یاد محسوس نہ ہوئی تو آپ نے بے مقصد اور لا یعنی شب و روز بسر کیے۔ زندگی کی خوبصورتی اور حسن اسی امر سے وابستہ ہے کے اپنے ارد گرد کی مخلوق کی خدمت میں محنت کی جائے اور کچھ ایسے کام جاری کرکے دنیا کی زندگی کا اختتام ہو کہ بعد والوں کو اس سے فائدہ اور نفع ملتا رہے۔ اگر آپ کی زندگی دوسروں کے لیے نقصان دہ ہے اور لوگ آپ سے نجات چاہتے ہیں تو آپ ناکام ہوگئے اور اپنے مقصد کی راہ سے ہٹ گئے۔ کامیاب وہی لوگ ہیں جو سب کے لیے نفع مند ہیں۔ اللہ کی محبت اور اس کی ذات پر توکل اور دل میں اس کا خوف رکھ کر زندگی کے آنے والے سال بسر کریں۔ اللہ سب کی جائز مرادوں کو پورا کرے۔

06/12/2024

It is the observation that if you put hundred red and hundred black aunts in a jar and close it, the aunts will stay peacefully and nothing will happen. If you shake the jar soon the aunts will start fighting and red aunts will kill the black aunts and black aunts will kill the red aunts thinking each other the enemy and they will fight for it. Here the enemy is actually the one who shook the jar not the aunts.
Same is happening with the Ummah in the middle east, some one shook the jar while there is sectarian war in action between the two major groups of the Muslims. Interestingly this is not happening for the first time but it is being repeated many times but we will not wake up to see the real jar shaker.

02/12/2024

مصیبت اور مشکل درحقیقت اللہ کی نعمت ہوتی ہے کہ وہ آپ کے ارد گرد کے منافقت ذدہ چہروں سے نقاب ہٹا دیتی ہے اور دوست اور دشمن کی حقیقی پہچان کرواتی ہے۔
مصیبت کا لمحہ اللہ والوں کے لیے شکر کا مقام ہوتاہے اور مسلمان کے لیے صبر کا۔ ایک مصیبت کو جب صبر کے سائے میں آپ گزار لیتے ہیں تو اس سے بڑے آلام اور مصائب کے لیے ذہنی و نفسیاتی طور پر نبزدآزما ہونے کے قابل ہوجاتے ہیں ۔
اس لیے ہر حال میں اللہ کی رضا کو مقدم رکھیں اللہ کی تدبیر کا احساس آپ کو آنے والے وقت میں ہوتاہے اس وقت آپ کو اپنی نادانی اور ناشکری کا احساس ہوتاہے۔

23/11/2024

دنیا داروں کے ڈیرے دنیاوی کاموں سے آباد ہوتے ہیں ، کہیں لین دین اور تجارت کے معاملات طے ہوتے ہیں، کہیں دشمن داری کے معاملات ہوتےہیں، کہیں زمین اور جائیداد کے تنازعے حل کیے جاتے ہیں کہیں رشتہ داری اور برادری اور پنچائت کے معاملات ہوتےہیں
لیکن
اللہ والوں کے ڈیرے فقط اللہ کے ذکر سے آباد ہوتے ہیں، وہاں لوگ اللہ کی محبت میں اس کانام پکارنے کے لیے جمع ہوتے ہیں وہاں لوگ اللہ کی رحمت کی طلب میں اس کی رضا کے کاموں میں مشغول ہو جاتےہیں۔

28/09/2024

نزرانہ نہیں سود ہے پیران حرم کا
ہر خرقہ سالوس کے اندر ہے مہاجن
میراث میں آئی ہے انہیں مسند ارشاد
زاغوں کے تصرف میں عقابوں کے نشیمن

25/09/2024

اللہ کے خاص، مقرب اور محبوب بندوں کی صفات قرآن کی آیات کی رو سے سورہ مریم میں درج ہیں، یہ ایسے افراد ہیں جن کی موت و حیات اور دوبارہ جی اٹھنے کے ایام پر بھی اللہ کی طرف سے سلام نازل کیا جاتا ہے۔قرآن حکیم ہمیں دعوت دیتا ہے کہ اللہ کے محبوب پیغمبروں کی ان صفا ت کو ہم اختیار کریں کہ اللہ ہمیں بھی ان انعام یافتہ لوگوں میں شامل کرے اور ہم سے بھی راضی ہو جائے۔
1-ہمیشہ اللہ کی کتاب کی طرف رجوع کرنے والے ، اسے مضبوطی سے تھامے رکھنے والے، چاہے حالات کیسے بھی ہوں ، معاملات کسی بھی رخ جائیں ان کے لیے حتمی ہدایت اور راہنمائی کا ذریعہ اللہ کی کتاب ہوتی ہے۔
2-وہ نرم دل ہوتے ہیں، اللہ کا خوف رکھنے والے اور پاکیزگی اختیار کرنے والے۔
3- والدین کے ساتھ نیکی کرنے والے ہوتے ہیں ، جبار اور نافرمان نہیں ہوتے۔

Address

Dhudian, P/O Jhatta Hathial
Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahibzada Qazi Muhammad Imran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Sahibzada Qazi Muhammad Imran:

Share