Aramish-e-Dil

Aramish-e-Dil Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aramish-e-Dil, Religious organisation, Phase 8, Bahria Town, Rawalpindi.

اس پیج پر آپ کو حضور کی منتخب اور خوبصورت نعتِ شریف پڑھنے کو ملیں گی۔ ہم ایک عظیم نعت کا مجموعہ جمع کر رہے ہیں۔
آپ بھی ہمارا ساتھ دیں۔ اگر آپ کے پاس حضور ﷺ کی نعت لکھی ہوئی ہے تو ہمیں بھیجیں۔ اس پیج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

07/02/2026
مدینے کو بلا لے کملی والےمصیبت سے چھڑالے کملی والےبھلا مشکل اسے پھر کیوں ستائےجو تیراآسرا لے کملی والےبہکتے جا رہے ہیں ہ...
29/01/2026

مدینے کو بلا لے کملی والے
مصیبت سے چھڑالے کملی والے
بھلا مشکل اسے پھر کیوں ستائے
جو تیراآسرا لے کملی والے
بہکتے جا رہے ہیں ہم مسلماں
ہمیں اپنا بنا لےکملی والے
تیری امت کی کشتی ہے بھنور میں
اب اسکو تو بچالے کملی والے
مسلمانوں کا عالم اب سے ابتر
ہیں جینے کے بھی لا لے کملی والے
برے ہیں یا بھلے ہیں پر ہیں تو تیرے
کرم کر اور بچا لے کملی والے
دل بہزاد ہے بیتاب یثرب
اسے لِللہ بلالے کملی والے








مدینے کی جس وقت سے آرزو ہےمیرا حال یہ ہے کہ دل قبلہ رو ہےازل سے ابھی تک تو یکساں  ہر عالمیہی آرزو تھی یہی آرزو ہےچلو چل ...
28/01/2026

مدینے کی جس وقت سے آرزو ہے
میرا حال یہ ہے کہ دل قبلہ رو ہے
ازل سے ابھی تک تو یکساں ہر عالم
یہی آرزو تھی یہی آرزو ہے
چلو چل کے یثرب میں قسمت بنا ئیں
یہی ذکر ہر سمت ہے کو بہ کو ہے
مدینہ نہ دیکھا تو کچھ بھی نہ دیکھا
جدھر دیکھئے بس یہی گفتگو ہے
ادائے نمازِ محبت تو لے
تمنا بڑی دیرسے قبلہ رو ہے
اگر ختم ہو تو مدینے میں جاکر
میری زندگی کو یہی آرزو ہے
یہ دنیا نہ بہزاد کچھ ساتھ دے گی
ارے ہوش کر کن خیالوں میں تو ہے

مقصد دل جگر مدینہ ہےیعنی مد نظر مدینہ ہےیہ قدم جس طرف بھی لے جائیںروح کی رہ گذر مدینہ ہےزندگی کی سحر کہ موت کی صبحمنبع ہ...
27/01/2026

مقصد دل جگر مدینہ ہے
یعنی مد نظر مدینہ ہے
یہ قدم جس طرف بھی لے جائیں
روح کی رہ گذر مدینہ ہے
زندگی کی سحر کہ موت کی صبح
منبع ہر سحر مدینہ ہے
دیکھ کے کیا کرے وہ جنت کو
جس کے پیشِ نظر مدینہ ہے
قافلے والوں پوچھتے کیا ہو
لے چلو تم جدھر مدینہ ہے
چشم مشتاق کی ضرورت ہے
ہر جگہ جلوہ گر مدینہ ہے
کعبہ والوں نے کہہ دیا بہزاد
کعبے والوں کا گھر مدینہ ہے

خبر بھی ہےکیا اے نظر ڈھونڈتا ہوں  مدینے کے دیوار و در ڈھونڈتا ہوں تمنا ہے جلدی سے پہنچوں مدینہ دعاؤں میں اپنی اثر ڈھونڈت...
22/01/2026

خبر بھی ہےکیا اے نظر ڈھونڈتا ہوں
مدینے کے دیوار و در ڈھونڈتا ہوں
تمنا ہے جلدی سے پہنچوں مدینہ
دعاؤں میں اپنی اثر ڈھونڈتا ہوں
جو کہنا ہے کہہ دوں کا خود ان سے رو کر
پیامی نہ میں نامہ بر ڈھونڈتا ہوں
میرے دل میں ہے بس غمِ در د یثرب
پئے چارہ اک چارہ گر ڈھونڈتا ہوں
وہ برکت کے دن اور وہ رحمت کی راتیں
مدینے کے شام و سحر ڈھونڈتا ہوں
مرا درد پنہاں ہے ظاہر نہیں ہے
جو پہچان لے وہ نظر ڈھونڈتا ہوں
جہاں جھک کے سرزندگی بھر نہ اٹھے
میں بہزاد وہ سنگ درد ڈھونڈتا ہوں






الہٰی میرامدینہ مقام ہو جائےوہیں پہ زیست کا قصہ تمام ہو جائےکچھ اس ادا سے کروں شکر کے ادا سجدے میری جبیں کا زمانے میں نا...
20/01/2026

الہٰی میرامدینہ مقام ہو جائے
وہیں پہ زیست کا قصہ تمام ہو جائے
کچھ اس ادا سے کروں شکر کے ادا سجدے
میری جبیں کا زمانے میں نام ہو جائے
کسی کے سامنے پہنچوں بصد نیاز وفا
کسی حضور میں میر اسلام ہو جائے
ملے کچھ اتنا کہ محرومیاں بھی حیراں ہوں
مرادیاب دل تشنہ کام ہو جائے
در حبیب خدا کے ہوں روز نظارے
کہ جو سحر بھی ہو ہم رنگِ شام ہو جائے
الہٰی تو ہی سہارا ہے غم نصیبوں کا
تیراکرم ہو تو قسمت کا نام ہو جائے
الہٰی تولبِ بہزاد کی د عا سن لے
دعایہ ہےاسے طیبہ میں شام ہوجائے






مدینہ جاؤ تو اتنا پیام کہہ دینا کہ ہند میں ہے تپاں اک غلام کہہ دینا تڑپ تڑث کے گزرتے ہیں رات دن اس کے عجیب طرح کے ہیں صب...
19/01/2026

مدینہ جاؤ تو اتنا پیام کہہ دینا
کہ ہند میں ہے تپاں اک غلام کہہ دینا
تڑپ تڑث کے گزرتے ہیں رات دن اس کے
عجیب طرح کے ہیں صبح و شام کہہ دینا
مسلسل آنکھ سے گرتے ہیں اشک خونِ جگر
غموں کا اس پہ ہے اک اژدہام کہہ دینا
ضرور کہناکہ بے بس ہے اور ہے مجبور
سحر کے بھیس میں آتی ہےشام کہہ دینا
چھپا کہ رکھنا نہ کچھ بھی حضور اقدس سے
جو تم نے دیکھا ہے سب لا کلام کہہ دینا
یہ کہنا کہ بھول گیا میں پیش گنبد سبز
ادب کے ساتھ تو پہلے سلام کہہ دینا
جو تجھ سے پوچھیں کہ وہ کون شخص ہے بتلا
تو ان سے چپکے سے بہزاد کا نام کہہ دینا




روح روان گلستان صل علیٰ محمؐد یعنی بہار دو جہاں صل علیٰ محمؐدراہ نمائے عارفان مقصد علم سالکاں  صادق و جان صادقان صل علیٰ...
18/01/2026

روح روان گلستان صل علیٰ محمؐد
یعنی بہار دو جہاں صل علیٰ محمؐد
راہ نمائے عارفان مقصد علم سالکاں
صادق و جان صادقان صل علیٰ محمؐد
باعث خلق دوسرا خاتم و ختم انبیا
وجہ زمین و آسمان صل علیٰ محمؐد
آپ کو جس نی پالیا اس نے خدا کو پالیا
منزل راه اِنس و جان صل علیٰ محمؐد
آپ ہی کی ضیاء سےہے کون ومکان میں روشنی
صبح مراد عا شقان صل علیٰ محمؐد
بندہ نواز و مہرباں پشت پناہ عاصیاں
مالک لطف بیکراں صل علیٰ محمؐد
ٹلتی ہےاسکی ہر بلا ہوتا ہے اس سے خوش خدا
پڑھتا ہی جو کہ ہر زماں صل علیٰ محمؐد






یہ ہے عرض اے رحمت خاص و عامعلیہ الصلوٰۃ و علیہ السلاممجھے مقصد زندگی دیجیئےبلا لیجیے پیش باب السلامبہت دن سے ہے قلب اندو...
17/01/2026

یہ ہے عرض اے رحمت خاص و عام
علیہ الصلوٰۃ و علیہ السلام
مجھے مقصد زندگی دیجیئے
بلا لیجیے پیش باب السلام
بہت دن سے ہے قلب اندوہِ گیں
بہت دن سے نظریں نہیں شاد کام
نہیں زندگی میں کوئی کیف بھی
الم لے کے آتی ہر صبح و شام
خدا جانے کب تک رہوں صر فِ جور
خدا جانے کب تک ہو قصہ تمام
یہی بس ہے حسرت یہی آرزو
مدینہ کی گلیاں ہوں اور صبح وشام
بہ جُز آپکے اور کس سے کہے
کہ بہزاد ہے آپ ہی کا غلام







جائے نہ کبھی دل سے تمنائے مدینہ یا رب رہے  ہونٹوں پہ یونہی ہائے مدینہ سودائی ہے وہ جسکو ہو اس دہر کا سودا  ہشیار ہے وہ ج...
16/01/2026

جائے نہ کبھی دل سے تمنائے مدینہ
یا رب رہے ہونٹوں پہ یونہی ہائے مدینہ
سودائی ہے وہ جسکو ہو اس دہر کا سودا
ہشیار ہے وہ جسکو ہو سودائے مدینہ
یہ دیکھنے والوں کی نظر تم سے کہے گی
جنت سے کہیں بڑھ کے ہے دنیائے مدینہ
تیری ہی ضیاؤں سے منور ہے دو عالم
صدقے تیرے اے شمعِ تجلائے مدینہ
خورشید جہاں تاب کے کرنوں کی قسم ہے
دنیا کا ہر اک زرہ ہے شیدائے مدینہ
اس دل کو تو تا حشر سکوں مل نہیں سکتا
جس دل میں نہیں حب وتو لا ئے مدینہ
بہزاد میں سمجھوں مجھے معراج ملی ہے
آئے جو نظر گنبد والا ئے مدینہ

Address

Phase 8, Bahria Town
Rawalpindi

Telephone

+923135124904

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aramish-e-Dil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share