Ziarat e Muqadisa

Ziarat e Muqadisa Writer | Polyglot | Sufi Literature Compiler. i

24/08/2026

Holy Grand Mosque of Qurtaba in Qurtaba City Andalus Spain

22/08/2026

🌹9 ربیع الاول شریف 🌹
🌹 وُلِدَ الْهُدَىٰ فَالْكَآئِنَاتُ ضِيَاءٌ 🌹
🏵️ ماہِ ربیعُ النور مبارک مبارک مبارک 🏵️
🌻محمدِ مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت، انسانیت کے لیے رحمت و نور کا آغاز ہے۔🌻
🍁 خادم درود و سلام و دلائل الخیرات 🍁

22/08/2026
20/08/2026

Holy Shrine of Hazrat Data Ganj Bux in Lahore, Punjab, Pakistan.

14/08/2026

🌹 وُلِدَ الۡهُدٰى فَالۡكَائِنَاتُ ضِيَاءٌ 🌹
​❁ مَاہِ رَبِیعُ النُّورِ مُبارَک مُبارَک مُبارَک ❁
​مَاہِ رَبِیعُ النُّورِ، محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ با سعادت کی خوشیوں کا ماہ ہے۔
​🍁 خادِمِ دُرُود و سَلام و دَلائِلُ الۡخَیرَات 🍁
​خادمِ درود و سلام

13/08/2026

Manqabat Hazrat Imam Jazuli 🌻💐🌹💐🌻🍁
🌹 منقبتِ امام جزولی رضی اللہ تعالیٰ عنہ 🌹 الحمدللہ! 9 اگست بروز اتوار، جناح گارڈن، فیز ون، اسلام آباد میں حلقۂ دلائلُ الخیرات کی محفل اور حضرت امام جزولی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پہلے سالانہ عرس کی بابرکت تقریب نہایت روح پرور اور پُرنور ماحول میں منعقد ہوئی۔🌹
🌻اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حضرت امام جزولی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نسبت و فیض سے محفل میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی🌟
🌹 مکھڈ شریف کے سجادہ نشین کی تشریف آوری بھی ہمارے لیے باعثِ سعادت رہی۔
وقت کی کمی کے باعث حضرت امام جزولی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حیات و خدمات پر گفتگو کے بعد یہ منقبت، جو خصوصاً پہلے سالانہ عرس کی مناسبت سے ترتیب دی گئی تھی، محفل میں پیش نہ کی جا سکی۔🌻
💐اسی محبت و عقیدت کے ساتھ اب یہ منقبت خوبصورت تحریری انداز میں آپ احباب کی خدمت میں پیش ہے۔💐
اللہ تعالیٰ اسے شرفِ قبول عطا فرمائے اور حلقۂ دلائلُ الخیرات کو ہمیشہ درود و سلام، محبتِ رسول ﷺ اور ذکرِ خیر کی محافل سجانے کی توفیق عطا فرمائے.🌹
🌹صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلَّم ﷺ🌹
🌹 خادمِ درود و سلام و دلائلُ الخیرات 🌹

10/08/2026

Ziarat e Fez City Morocco - Ziarat e Muqadisa 🌹
ملک موروکو کے شہر فاس میں سرخیل
سلسلہ تیجانیہ کے شیخ سیدی احمد التیجانی کے مزار پر انوار کا خوبصورت و پرکیف منظر 💐🌹🌻

06/08/2026

Dalail ul Khairat 🌟🌹 خوشخبری و 📣 اعلان 🌹
🏵️ اسلام آباد میں حلقۂ دلائل الخیرات شریف کے ایک اور مبارک حلقے کا قیام 🏵️
🌟الحمد للہ رب العالمین، والشکر للہ سبحانہٗ وتعالیٰ 🌟
🍁اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، حضور نبی کریم ﷺ کی نگاہِ کرم اور حضرت سیدی محمد بن سلیمان الجزولی الشاذلی رضی اللہ عنہ کی روحانی توجہات سے اسلام آباد میں حلقۂ دلائل الخیرات شریف کے ایک اور مبارک حلقے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔🍁
🌻بانیِ حلقۂ دلائل الخیرات گارڈن ٹاؤن اسلام آباد ( چوہدری طارق محمود صاحب)کی تحریک پر جامع مسجد ممتاز حسین قادری، غوری ٹاؤن وی آئی پی فیز، اسلام آباد میں محترم جناب قاری عبدالرزاق تبسم قادری نقشبندی صاحب کے زیرِ اہتمام بروز جمعرات 6 اگست 2026ء سے اس نورانی حلقے کا باقاعدہ آغاز عمل میں آ گیا یے۔🌻
🌹یہ مبارک حلقہ روزانہ بعد از طلوعِ آفتاب منعقد ہوا کرے گا، جہاں عاشقانِ رسول ﷺ اجتماعی طور پر دلائل الخیرات شریف کی تلاوت اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا کریں گے۔🌹
🌻 کتاب دلائل الخیرات شریف عظیم ولیِ کامل امام ابو عبد اللہ سیدی محمد بن سلیمان الجزولی رضی اللہ عنہ کی وہ شہرۂ آفاق تالیف ہے جس نے صدیوں سے دنیا بھر کے عاشقانِ رسول ﷺ کے دلوں کو محبتِ مصطفیٰ ﷺ سے منور کر رکھا ہے۔ اس کی مداومت دلوں کو نورِ ایمان، روح کو سکون، اور زندگی کو محبتِ رسول ﷺ کی خوشبو سے معطر کر دیتی ہے۔🌻
💚 اس مبارک آغاز پر تمام منتظمین، قاریانِ کرام اور معاونینِ حلقہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس حلقے کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اسے مزید وسعت، خیر و برکت عطا فرمائے، اور تمام شرکاء کو اخلاص، استقامت، مداومت اور خدمتِ دین کی توفیقِ دائمہ نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔💚
🌹پوسٹ میں شامل تصاویر جامع مسجد ممتاز حسین قادری، غوری ٹاؤن وی آئی پی فیز اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اس پہلے مبارک اجتماع کی ہیں، جن میں اساتذۂ کرام، معزز احباب اور طلبۂ کرام ادب و خشوع کے ساتھ حلقۂ دلائل الخیرات شریف میں شریک ہو کر اجتماعی تلاوت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس نورانی سلسلے کو روز افزوں ترقی عطا فرمائے اور اس کے فیوض و برکات کو عام فرمائے۔ آمین۔🌹
🌟آئیے! ہم بھی اپنے شہر، اپنے محلے اور اپنی مسجد میں حلقۂ دلائل الخیرات شریف کے قیام کی کوشش کریں، تاکہ درود و سلام کی یہ مبارک خوشبو ہر گھر، ہر مسجد اور ہر دل تک پہنچے، اور محبتِ رسولِ اکرم ﷺ کا یہ نور نسلوں تک منتقل ہوتا رہے۔🌟
🍀اس بندہء ناچیز کی اہالیان غوری ٹاؤن سے بھی خصوصی درخواست ہو گی کہ وہ بھی اپنی آسانی کے مطابق اس بابرکت حلقہ ء درود و سلام میں ضرور شامل ہوا کریں تاکہ اپنے نبی صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و سلم سے ایک تعلق اور رابطہ جڑا رہے ۔ 🍀
🌹🌹 نعرۂ محبتِ امام جزولی رضی اللہ عنہ 🌹🌹
🌻عاشقِ مصطفیٰ ﷺ، سیدِ اولیا!
امامِ جزولی، امامِ جزولی!🌻
💚صاحبِ برکات، ناظمِ دلائل الخیرات!
امامِ جزولی، امامِ جزولی!💚
🌹جن کے مزارِ مبارک سے آئے خوشبوئے مشک و عنبر!
امامِ جزولی، امامِ جزولی!🌹
🌹تحریر ، ترتیب و پیشکش 🌻
✍️ افتخار احمد حافظ قادری
🌹خادمِ درود و سلام و دلائل الخیرات شریف🌹

05/08/2026

🌹أَنَا الْفَقِيرُ إِلَيْكُمُ وَالْغَنِيُّ بِكُمُ
فَلَيْسَ لِي بَعْدَكُمْ حِرْصٌ عَلَى أَحَدِ🌹
🍀"میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف محتاج ہوں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذریعے ہی غنی ہوں۔ لہٰذا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد، مجھے کسی دوسرے کی (محبت یا تعلق کی) حرص نہیں ہے۔"🌻
اس شعر میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارک کے ساتھ انتہائی عقیدت اور مکمل وابستگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ شاعر یہ بیان کر رہا ہے کہ وہ خود کچھ بھی نہیں، بلکہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا محتاج ہے، اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تعلق کی وجہ سے ہی اسے سکون اور عزت (غنی) حاصل ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سچی محبت کے بعد، اسے کسی دوسرے انسان یا دنیاوی چیز کی محبت کی طلب یا لالچ نہیں رہتی۔ یہ ایک عاشق رسول کی قلبی کیفیت کی ترجمانی ہے۔🌻
ترتیب و تقدیم
خادم درود و سلام و دلائل الخیرات
#مدینہ #اسلام

04/08/2026

🌹قُلُوبُ الْعَاشِقِينَ مَسَاكِنٌ
فِيهَا رَسُولُ اللهِ سَاكِنٌ🌹
​🌻 "عاشقوں (محبت کرنے والوں) کے دل وہ مکان یا ٹھکانے ہیں، جن میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سکن پذیر (مقیم) ہیں۔"🌻
​🍀 اس خوبصورت شعر کا مفہوم یہ ہے کہ جو لوگ اللہ کے رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے سچی اور والہانہ محبت کرتے ہیں، ان کا دل محض گوشت کا لوتھڑا نہیں رہتا، بلکہ وہ یادِ مصطفیٰ ﷺ، ان کی سنتوں اور ان کی محبت کا مسکن (گھر) بن جاتا ہے۔ ایک سچے عاشقِ رسول کا دل ہر وقت حضور ﷺ کی یاد سے ہی آباد رہتا ہے۔🍀
​ #مدینہ

Address

Afshan Colony
Rawalpindi
46000

Telephone

+923445009536

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ziarat e Muqadisa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Ziarat e Muqadisa:

Shortcuts

Share