02/09/2024
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمدلله الذی جعلنا من المتمسکین بولایته علي ابن ابي طالب و اولاده المعصومين صلواۃ الله عليهم اجمعين
اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُم
*دوستی کے اصول*
*امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا :*
_لاتَطَّلِع صَديقَكَ مِن سِرِّكَ إلاّ عَلى ما لَوِ اطَّلَعَ عَلَيهِ عَدُوُّكَ لَم يَضُرُّكَ؛_
دوست کو اپنے رازوں سے آگاہ مت کرو سوائے ان رازوں کے کہ اگر دشمن کو بھی پتہ چل جائے تو تجھے نقصان نہیں پہنچا سکے گا
_يَا بنَ النُّعمانِ! إن أردتَ أن يَصفُو لَكَ وُدُّ أخيكَ فَلا تُمازِحَنَّهُ ولاتُمارِيَنَّهُ ولاتباهِيَنَّهُ ولاتُشارَّنَّهُ؛_
اے نعمان کے بیٹے ! اگر چاہتے ہو تیرا دوست اپنی دوستی اور محبت کو تیرے لیے خالص بنائے تو پھر (ان باتوں پر عمل کرو ) اس سے (بیہودہ ) مذاق مت کرو ؛ اس سے بحث و مباحثہ میں مت الجھو ؛ اس کے سامنے (اپنی کسی چیز پر) فخرومباہات نا کرو اور اس سے جھگڑو نہیں
حوالہ کتاب:
گزیدہ تحف العقول/51
محتاج دعا:
*مزمل عباس جعفری*