Khadim e Darood O Salam & Dalail ul Khairat

Khadim e Darood O Salam & Dalail ul Khairat درود و سلام، دلائل الخیرات اور محبتِ رسول ﷺ کا پیغام۔ Durood o Salam, Dalaail ul Khairat, and Ishq-e-Mustafa ﷺ.

Spreading sacred love through pure devotion & soulful recitations.

26/08/2026

🌹 عیدِ میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں ایک اور مبارک آغاز 🌹

حلقہ دلائل الخیرات شریف، گاؤں رنگلی، تحصیل جنڈ، ضلع اٹک

الحمدللہ! ہمارے حلقہ حیاتِ دلائل الخیرات شریف کے لیے یہ انتہائی خوشی اور سعادت کی بات ہے کہ گاؤں رنگلی، تحصیل جنڈ، ضلع اٹک کے حلقۂ دلائل الخیرات شریف کے بانی محترم ناصر علیم صاحب نے آج دلائل الخیرات شریف کی کتابت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے ایک ڈائری میں اپنے دستِ مبارک سے پہلے صفحے پر بسم اللہ الرحمن الرحیم اور اپنا نام تحریر فرمایا، اور اس کے بعد دلائل الخیرات شریف کے درود و سلام کی کتابت شروع فرمائی۔

یہ صرف کتابت نہیں، بلکہ محبتِ رسول ﷺ کی ایک عملی صورت ہے۔
زبان سے درود و سلام پڑھنا سعادت ہے، دلائل الخیرات شریف پڑھنا سعادت ہے، اور اپنے ہاتھ سے اس مبارک کتاب کی کتابت کرنا بھی ایک عظیم سعادت ہے۔

خصوصاً عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک ایام میں ہمارے تمام حلقہ ہائے دلائل الخیرات شریف کے لیے یہ ایک خوبصورت ترغیب ہے کہ ہم درود و سلام کے ساتھ ساتھ دلائل الخیرات شریف کی کتابت کا بھی اہتمام کریں۔

اللہ تعالیٰ محترم ناصر علیم صاحب کی اس مبارک کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے قلم میں برکت عطا فرمائے، ان کی لکھی ہوئی ہر سطر کو محبتِ رسول ﷺ کا ذریعہ بنائے اور انہیں دنیا و آخرت کی بے شمار برکتوں سے نوازے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ۔

🌹 اللہ تعالیٰ تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو پڑھنے، پڑھانے، لکھنے اور پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🌹

خادمِ درود و سلام و دلائل الخیرات شریف

26/08/2026

اللہم صل وسلم وبارک علی سیدنا و مولانا محمد النبی الامی وعلی آلہ وصحبہ اجمعین 🌹🌹

26/08/2026

Darood O Salam 💐🌻 🌹
🌹وُلِدَ الْحَبِيْبُ وَخَدُّهُ مُتَوَرِّدُ
وَالنُّوْرُ مِنْ وَجَنَاتِهِ يَتَوَقَّدُ
قَالَتْ مَلَائِكَةُ السَّمَاءِ بُشْرَىٰ لَنَا
وُلِدَ الْحَبِيْبُ وَمِثْلُهُ لَا يُوْلَدُ🌹
🌻​حبیب (حضرت محمد ﷺ) کی ولادت با سعادت ہوئی اور آپ کے رخسار گلاب کی طرح سرخ و شاداب ہیں، اور آپ کے رخساروں مبارک سے نور جگمگا رہا ہے۔ آسمان کے فرشتوں نے کہا: ہمارے لیے خوشخبری ہے، وہ حبیب پیدا ہوئے ہیں جن کی مثل (کوئی دوسرا) پیدا ہی نہیں ہو سکتا۔🌻
💐​ان اشعار میں سرورِ کائنات، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ با سعادت کا حسین و جمیل نقشہ کھینچا گیا ہے۔ شاعر آپ ﷺ کے مبارک چہرے کے حسن، سرخی اور اس سے نکلنے والے نور کی تعریف کر رہا ہے۔ ساتھ ہی فرشتوں کی اس خوشی کو بیان کیا گیا ہے جو آپ ﷺ کی دنیا میں آمد پر ہوئی، اور اس حقیقت کا اقرار ہے کہ کائنات میں آپ ﷺ جیسی باکمال اور بے مثال ہستی نہ پہلے کبھی تھی اور نہ آئندہ ہوگی۔💐

26/08/2026

🌹12 ربیع الاول شریف 🌹
🌹 وُلِدَ الْهُدَىٰ فَالْكَآئِنَاتُ ضِيَاءٌ 🌹
🏵️ ماہِ ربیعُ النور مبارک مبارک مبارک 🏵️
🌻محمدِ مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا تذکرہ، دلوں کو محبت سے منور کرتا ہے۔🌻
🍁 خادم درود و سلام و دلائل الخیرات 🍁

25/08/2026

آمد مصطفی مرحبا مرحبا 🌹اللہم صل وسلم وبارک علی سیدنا و مولانا محمد النبی الامی وعلی آلہ وصحبہ اجمعین 🌹🌹💐

25/08/2026

🌹وہ صبحِ میلاد آنے کو ہے، جس سے زمانہ جگمگا اٹھا،🌹 مرحبا اے رحمتِ عالم ﷺ، مرحبا یا مصطفیٰ 🌹 صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و صحبہ و بارک وسلم 💐🌹

25/08/2026

🌹رَبِیعُ النُّورِ دَاعِینَا
بِحُبِّ نَحْوَ بَارِینَا
عَجِیبٌ مَنْ بِهِ قَلْبٌ
وَلَا یَفْرَحُ بِهَادِینَا.🀊​"ربیع النور (بہار کا نور) ہمیں پکار رہا ہے۔
ہمارے پیدا کرنے والے (باری تعالیٰ) کی طرف محبت کے ساتھ۔
عجیب ہے وہ شخص جس کے پاس دل ہو (یعنی سمجھ بوجھ رکھتا ہو)۔
اور وہ ہمارے ہادی (رہنما صلی اللہ علیہ وسلم) کی تشریف آوری پر خوشی نہ منائے۔"
🌻🌻🌹​یہ خوبصورت کلام ماہِ ربیع الاول، جسے ربیع النور بھی کہا جاتا ہے، کی فضیلت اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ با سعادت کی خوشی کو بیان کرتا ہے۔ اس کا مفہوم کچھ یوں ہے:
​ربیع النور کی پکار: پہلا شعر اس مہینے کو "بہار کا نور" قرار دے کر اسے ایک پکارنے والا کہتا ہے۔ یہ مہینہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف راغب ہونے اور اس کی بارگاہ میں سر بسجود ہونے کی دعوت دے رہا ہے، لیکن اس دعوت کی بنیاد "محبت" ہے۔ یعنی ہم اللہ تعالیٰ کی طرف محبت اور شوق سے بڑھیں۔
​ہادیِ برحق کی تشریف آوری پر خوشی: دوسرا شعر ایک اہم نکتہ بیان کرتا ہے۔ اس میں تعجب کا اظہار کیا گیا ہے ان لوگوں پر جو عقل اور دل رکھنے کے باوجود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی نہیں مناتے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم وہ عظیم ہستی ہیں جو ہمیں اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لے آئے، جنہوں نے ہمیں سیدھا راستہ دکھایا۔ ایسی ہادیِ برحق کی تشریف آوری پر خوشی منانا ایمان کا تقاضا ہے۔ اگر کوئی شخص دل رکھتا ہے اور اسے یہ سمجھ نہیں آتی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی کتنی بڑی نعمت ہیں، تو وہ واقعی عجیب ہے۔🌹🌻

25/08/2026

🌹11ربیع الاول شریف 🌹
🌹 وُلِدَ الْهُدَىٰ فَالْكَآئِنَاتُ ضِيَاءٌ 🌹
🏵️ ماہِ ربیعُ النور مبارک مبارک مبارک 🏵️
🌻ربیعُ النور کا پیغام یہی ہے کہ محمدِ مصطفیٰ ﷺ پر درود و سلام کثرت سے پڑھیں۔🌻
🍁 خادم درود و سلام و دلائل الخیرات 🍁

24/08/2026

اللہم صل وسلم وبارک علی سیدنا و مولانا محمد النبی الامی وعلی آلہ وصحبہ اجمعین 🌹💐

Address

Afshan Colony Rawalpindi Cantt
Rawalpindi Cantt
46000

Telephone

+923445009536

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khadim e Darood O Salam & Dalail ul Khairat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Khadim e Darood O Salam & Dalail ul Khairat:

Shortcuts

Share