Raiwind Azadari Network

Raiwind Azadari Network We strive to follow the teachings of our Imams and to live our lives in accordance with the Quran.

10 نصیحتیںآیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی رمضان سے بہترین استفادے کے لئے اہم نصیحتیں
06/03/2025

10 نصیحتیں
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی رمضان سے بہترین استفادے کے لئے اہم نصیحتیں

05/03/2025

روزے کے احکام

روزے کی نیت کے شرعی احکام

جوشخص ماہ رمضان المبارک کے روزوں اوراسی طرح واجب روزوں میں جن کے دن معین ہیں روزے کی نیت کئے بغیراذان صبح سے پہلے سوجائے اگر وہ ظہر سے پہلے بیدار ہوجائے اور روزے کی نیت کرے تواس کا روزہ صحیح ہے اور اگروہ ظہر کے بعد بیدارہو تواحتیاط کی بنا پر بقیہ روزہ کو قربت مطلقہ کی نیت سے ضروری ہے کہ امساک کرے اوراس دن کے روزے کی قضا بھی بجا لائے۔ اگر کوئی شخص جانتا ہوکہ رمضان کا مہینہ ہے اورجان بوجھ کر ماہ رمضان کے روزے کے علاوہ کسی دوسرے روزے کی نیت کرے تووہ روزہ جس کی اس نے نیت کی ہے وہ روزہ شمارنہیں ہوگا اور اسی طرح ماہ رمضان کا روزہ بھی شمار نہیں ہوگا اگر وہ نیت قصدقربت کے منافی ہے بلکہ اگر منافی نہ ہو تب بھی( احتیاط کی بناپر) وہ روزہ ماہ رمضان کاروزہ شمارنہیں ہوگا۔

دفتر آیت اللہ سیستانی نجف اشرف (شعبہ اردو)

مسئلہ (۱۵۵۱) آٹھ چیزیں روزے کو باطل کردیتی ہیں :

۱:) کھانا اور پینا۔

۲:) ج**ع کرنا۔

۳:) استمناء۔ یعنی انسان اپنے ساتھ یاکسی دوسرے کے ساتھ ج**ع کے علاوہ کوئی ایسا فعل کرے جس کے نتیجے میں منی خارج ہو اور عورت کےسلسلہ میں اس مسئلہ کا پیش آنا اس طرح ہے جو مسئلہ (۳۴۵ )میں بیان کیا گیا ہے۔

۴:)اللہ تعالیٰ ، پیغمبراکرم ﷺ اور ائمہ طاہرین علیہم السلام سے احتیاط واجب کی بناء پر کوئی جھوٹی چیز منسوب کرنا۔

۵:)احتیاط واجب کی بناء پر غلیظ غبار حلق تک پہنچانا۔(جیسے آٹا)

۶:) اذان صبح تک جنابت، حیض اورنفاس کی حالت میں رہنا۔

۷:) کسی سیال چیزسے حقنہ(انیما) کرنا۔

۸:) عمداً قے کرنا۔

آیت اللہ العظمی سید السیستانی مدظلہ العالی

02/06/2024

*‏سؤر 🐖 کیوں حرام ہے؟*

بچپن میں ہم نے بڑوں سے سن رکھا تھا کہ سؤر 🐷 حرام ہے لیکن جب بھی پوچھتے تو کبھی وہ وضاحت نہ کر پائے کیونکہ انکے پاس تحقیق نہیں تھی، صرف ایمان تھا کہ بس اللہ نے منع فرمادیا سور کے پالنے، اسے کھانے اور اسکی جسم سے بنی کسی بھی چیز کے استعمال سے۔
خیر البتہ آج میں خاصی وضاحت سے بتاوں گی سور کیوں حرام ہے؟؟

قرآن میں کم بیش سور کے گوشت کھانے کی ممانعت 4 مقامات پر آئی ہے۔ سورت بقرہ، سورت مائده، سورت انعام اور سورت نحل کی آیات میں۔ جبکہ اسکا گوشت کھانے سے بائبل کے عہد نامہ عتیق کی کتاب LEVITICUS اور اسثناء اور ISAIAH میں آیا ہے۔

👈سور دنیا کا گندا ترین جانور ہے جو کہ گوبر، فضلہ اور گندگی میں پرورش پاتا ہے اور غلاظت کھاتا ہے۔ غیر ترقی یافتہ اور غیر اسلامی ممالک میں اکثر دیہات میں لیٹرین نہیں ہوتی اور کھلی جگہوں میں لوگ رفع حاجت کرتے ہیں تو اسی غلاظت ختم کرنے کیلئے اسی کو پالتے ہیں۔

👈۔ بعض ترقی یافتہ ممالک اسے ستھرائی اور صاف شفاف جگہ پالنے کیلئے کوشش کرتے ہیں مگر اسکی فطرت ہے گند کھانا۔ یہ اپنا اور اپنے دوسرے ساتھی جانوروں کا بھی گوبر کھاتا ہے۔

👈۔ یہ دنیا کا سب سے بے شرم ترین جانور ہے جو اپنے دوسرے ساتھی سوروں کو بھی اپنی ساتھی سؤرنی کے ساتھ جنسی افعال کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ اکثر آپ نے مغربی ممالک کے وہ افراد دیکھے ہونگے جو کے سور کا گوشت کھاتے ہیں اور اکثر ڈانس پارٹیز کے دوران اپنی بیوی کا تبادلہ اپنے ساتھیوں سے کرتے ہیں۔

👈۔ 🐖 سور کے گوشت میں کم از کم 70 بیماریاں ہیں۔

👈۔ اسکو کھانے والے کے معدے اور آنتوں میں کئی قسم کے کیڑے پیدا ہوتے ہیں مثلا روئنڈ ورم، پن ورم اور ہک ورم۔ ان میں سب سے زیادہ خطرناک TAENIA SOLIUMہے جسے عام طور پر کدو دانہ کہا جاتا ہے۔

👈۔ اسکا گوشت ہارٹ اٹیک، نابینا پن، جگر کا نقصان، اور جسم کے بہت سے حصوں پے اثر کرتا ہے۔

👈۔ بعض مغربی ممالک میں لوگ بلڈ پریشر، فالج اور ہارٹ اٹیک کا سبب اسی گوشت کیوجہ سے بنتے ہیں۔اسکی چربی کی زیادتی کیوجہ سے ہارٹ ٹیک کا خطرہ لازم ہے۔
اسکے گوشت کو اگر بہت اچھا کر کہ بھی پکایا جائے تب بھی اسکے گوشت میں شامل TRICHURA-TICHURASIS ضرر رساں کیڑے کے انڈے تلف ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سبحان اللہ کیا پیارا دین اسلام ہے جس میں انسانیت کو نقصان
پہنچانے والی ہر مضر چیز حرام کی گئی ہے۔

21/06/2023
01/04/2023
23/03/2023

پسر کی لاش کے ٹکڑوں سے ماں یہ کہتی تھی
ادب کو کیوں نہیں اٹھتے حسین ع آئے ہیں
🥹🥀💔

21/03/2023

Shia Ka Namaz Main Sajdah Ke liye Tikiya use karna?
Engineer Mohammed Ali Mirza and Maulana Syed Shahenshah Hussain Naqvi

19/03/2023

Kya Ya Ali Madad Kehna Jaiz Hai ? | Reply to Engineer Muhammad Ali Mirza| Moulana Syed Arif Hussain Kazmi

18/03/2023

Insan Ka Irada hi uski Ki kiimat hai | Moulana Syed Nusrat Abbas Bukhari

📸 جناب زہراؑ کو زہراؑ کیوں کہتے ہیں؟عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ قُلْتُ لَهُ لِمَ سُمِّيَتْ فَاطِمَةُ ...
14/01/2023

📸 جناب زہراؑ کو زہراؑ کیوں کہتے ہیں؟

عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ قُلْتُ لَهُ لِمَ سُمِّيَتْ فَاطِمَةُ الزَّهْرَاءُ زَهْرَاءَ فَقَالَ لِأَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ خَلَقَهَا مِنْ نُورِ عَظَمَتِهِ فَلَمَّا أَشْرَقَتْ أَضَاءَتِ السَّمَاوَاتُ وَ الْأَرْضُ بِنُورِهَا وَ غَشِيَتْ أَبْصَارُ الْمَلَائِكَةِ وَ خَرَّتِ الْمَلَائِكَةُ لِلَّهِ سَاجِدِين‏

جابر کہتے ہیں کہ میں نے امام جعفر صادقؑ سے پوچھا کہ حضرت فاطمۃُ الزہراؑ کو زہراؑ کیوں کہتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا کہ کیونکہ اللہ عزّوجل نے ان کو اپنی عظمت کے نور سے پیدا کیا۔ پس جب یہ (نورِ فاطمہؑ) چمکا، تو سارے (ساتوں) آسمان و زمین اُن کے نور سے مُنَوَّر ہو گئے ، (تو شدّتِ نور سے) سب فرشتوں کی آنکھیں (چُندھیا کر) بند ہو گئیں اور سارےفرشتے اللہ کے لیے سجدے میں گر گئے۔

علل الشرائع، ج‏1، ص: 180

Address

Aleem Street
Raiwind

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raiwind Azadari Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Raiwind Azadari Network:

Share