جامعہ غوثیہ فیض العلوم انوار باھو کلی زرین آباد کوہٹہ

  • Home
  • Pakistan
  • Quetta
  • جامعہ غوثیہ فیض العلوم انوار باھو کلی زرین آباد کوہٹہ

جامعہ غوثیہ فیض العلوم انوار باھو کلی زرین آباد کوہٹہ بزم شہداے اہلسنت کلی زرین آباد کوہٹہ

استقبالیہ ریلی ماہ ربیع الاول و عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم تمام احباب سے شرکت کی اپیل۔
21/08/2026

استقبالیہ ریلی ماہ ربیع الاول و عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم
تمام احباب سے شرکت کی اپیل۔

انتظامیہ کمیٹی بزم شُہدائے اہلسنت اہم مشاورتی اجلاس: عاشقانِ رسول، سادات و عوام اہلسنت، اور عمائدینِ علاقہمقامِ دعوت: می...
08/08/2026

انتظامیہ کمیٹی بزم شُہدائے اہلسنت اہم مشاورتی اجلاس
: عاشقانِ رسول، سادات و عوام اہلسنت، اور عمائدینِ علاقہ
مقامِ دعوت: میاں غنڈی کوئٹہ و دشت (بلوچستان)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اہلِ محبت کے لیے خوشخبری! آقا و مولیٰ، رحمتِ عالم، سرکارِ دوعالم محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی "جشنِ عید میلادالنبی ﷺ" اور "بزمِ شہدائے اہل سنت بلوچستان" کے عظیم الشان انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک پُروقار مشاورتی اجلاس بلایا گیا ہے۔
آپ تمام عاشقانِ رسول سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ اس بابرکت محفل اور مشاورتی نشست میں شرکت فرما کر اپنی محبت و عقیدت کا عملی ثبوت دیں۔ اس میٹنگ میں مل جل کر جشنِ میلاد شریف کے شیڈول اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
اہم تفصیلات:
* بروز: پیر
* بتاریخ: 10 اگست 2026ء
* وقت: بعد نمازِ عصر
* مقام: جامعہ غوثیہ فیض العلوم انوار باہو، کلی زرین آباد (نزد میاں غنڈی کوئٹہ ۔
آپ کی شرکت لازمی اور باعثِ برکت ہے۔ آئیے مل کر جشنِ ولادت منائیں اور اپنے عشقِ رسول ﷺ کا عملی ثبوت دیں۔
منجانب:
میلاد کمیٹی بزمِ شہدائے اہل سنت بلوچستان
فون نمبر: 03323622424۔،03055191742

*جامعہ غوثیہ فیض العلوم انوار باھو کلی زرین آباد میں ہفتہ وار دُرود شریف کا حلقہ*جس میں سید محمد انور شاہ فریدی صاحب،دیگ...
09/07/2026

*جامعہ غوثیہ فیض العلوم انوار باھو کلی زرین آباد میں ہفتہ وار دُرود شریف کا حلقہ*
جس میں سید محمد انور شاہ فریدی صاحب،دیگر علماء کرام،عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و جامعہ ہذا کے اساتذہ کرام و طلباء کرام موجود تھے الحمدللہ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
**"مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحُطَّتْ عَنْهُ عَشْرُ خَطِيئَاتٍ، وَرُفِعَتْ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ"**
(سنن نسائی: 1297)
**ترجمہ:** جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، اس کے دس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں، اور اس کے دس درجات بلند کر دیے جاتے ہیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
**"إِنَّ لِلَّهِ مَلَائِكَةً سَيَّاحِينَ فِي الْأَرْضِ يُبَلِّغُونِي مِنْ أُمَّتِي السَّلَامَ"**
(سنن نسائی: 1282)
**ترجمہ:** بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے زمین میں سفر کرتے رہتے ہیں جو مجھے میری امت کا سلام پہنچاتے ہیں۔
۔09,07,2026

اللہ کے فضل و کرم سے جامعہ غوثیہ فیض العلوم انوارِ باھو میں سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت نہایت تزک و احتشام سے منایا گیا۔ تق...
01/07/2026

اللہ کے فضل و کرم سے جامعہ غوثیہ فیض العلوم انوارِ باھو میں سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت نہایت تزک و احتشام سے منایا گیا۔ تقریب میں پیر طریقت رہبر شریعت پیر بولان ومہراں الحاج پیر خالد سلطان القادری السروری صاحب نے خصوصی شرکت کی اور اپنے بصیرت افروز خطاب سے حاضرین کے قلوب کو منور کیا۔ اس پروقار موقع پر کثیر علماء و مشائخ کی موجودگی نے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی ,اللہ تعالیٰ جامعہ کی ان علمی و دینی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین
30,06,2026

تمام احباب سے شرکت کی اپیل سالانہ عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت 2026
27/06/2026

تمام احباب سے شرکت کی اپیل
سالانہ عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت
2026

🌹 الحمد للہ رب العالمین 🌹جامعہ فیض العلوم انوارِ باہو کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفلِ ختمِ قرآن کریم نہایت عقیدت و احترا...
20/06/2026

🌹 الحمد للہ رب العالمین 🌹

جامعہ فیض العلوم انوارِ باہو کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفلِ ختمِ قرآن کریم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔

محفل میں خصوصی خطاب پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت علامہ پیر سید محمد اقبال حسین شاہ بخاری صاحب نے فرمایا۔ آپ نے قرآنِ کریم کی عظمت، دینی تعلیم کی اہمیت اور اصلاحِ معاشرہ کے حوالے سے نہایت ایمان افروز اور بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔

اس بابرکت محفل میں خصوصی شرکت و آمد حضرت سید ثناء اللہ شاہ صاحب، ساٸیں قاسم شاہ۔ حضرت علامہ سعد اللہ باروزٸی صاحب، حضرت علامہ سردار احمد صاحب، حضرت علامہ لیاقت علی صاحب، حضرت علامہ عبدالحٸ چشتی صاحب حافظ نیازاللہ ساتکزٸی غلام مصطفی ملک زرین خان محمد حسنی نے فرماٸی

اللہ تعالیٰ تمام مہمانانِ گرامی، علماء کرام، معاونین اور شرکاءِ محفل کو جزائے خیر عطا فرمائے اور جامعہ فیض العلوم انوارِ باہو کو مزید ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین 🤲
19,6,2026

ختم حفظ القرآن تمام احباب سے شرکت کی اپیل @
18/06/2026

ختم حفظ القرآن
تمام احباب سے شرکت کی اپیل @

Address

Killi Zarain
Quetta
87550

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ غوثیہ فیض العلوم انوار باھو کلی زرین آباد کوہٹہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share