21/08/2026
شہادتِ امام حسن عسکریؑ 🏴
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ الْعَسْكَرِيَّؑ
فرزندِ رسولؐ، حضرت امام حسن عسکریؑ کی مظلومانہ شہادت پر امامِ زمانہؑ و تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
امام حسن عسکریؑ نے اپنی مختصر مگر پُربرکت حیاتِ مبارکہ میں سخت عباسی نگرانی اور پابندیوں کے باوجود معارفِ اہلِ بیتؑ کی ترویج، دینِ خدا کی حاکمیت و تعلیم اور اپنے پیروکاروں کی رہنمائی کا فریضہ ادا فرمایا۔
آپؑ کی سیرتِ طیبہ ایمان، تقویٰ، صبر، علم اور استقامت کا روشن نمونہ ہے۔ آپؑ کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے عظیم غم اور اہلِ بیتؑ سے محبت رکھنے والوں کے لیے تجدیدِ عہد کا موقع ہے۔
خداوندِ متعال بحقِ امام حسن عسکریؑ ہمیں سیرتِ اہلِ بیتؑ پر عمل کرنے اور حضرت ولیِ عصر امام مہدیؑ کی حقیقی معرفت و اطاعت نصیب فرمائے۔
🏴 اَعْظَمَ اللّٰهُ اُجُورَنَا وَاُجُورَكُمْ
منجانب: انجمن و ہیئتِ امام بارگاہِ ولی عصرؑ، بلاک 1 ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ