Jamat e Ahl e Sunnat Pakistan Tehsil Kamalia

Jamat e Ahl e Sunnat Pakistan Tehsil Kamalia Official page of
Jamaat Ahl-e-Sunnat Pakistan
Tehsil Kamalia
دعوتِ قرآن و سنت | اصلاحِ معاشرہ | خدمتِ دین

13/05/2026
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم یونین کونسل 77 کی نئی تنظیمی باڈی کا باقاعدہ افتتاح و تعارفی اجلاس الحمدللہ رب العالمین!بروز اتو...
13/05/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

یونین کونسل 77 کی نئی تنظیمی باڈی کا باقاعدہ افتتاح و تعارفی اجلاس

الحمدللہ رب العالمین!
بروز اتوار 10 مئی 2026ء، نور الحرم اسلامک انسٹیٹیوٹ کمالیہ میں منعقد ہونے والی عظیم الشان محفلِ پاک کے فوراً بعد جماعت اہل سنت پاکستان کے زیرِ انتظام یونین کونسل 77 کی نئی تنظیمی باڈی کا باضابطہ افتتاح اور تعارفی مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اس اہم اجلاس میں نو منتخب ذمہ داران کی باقاعدہ شمولیت، تعارف اور تنظیمی ذمہ داریوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی، جبکہ جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل و سٹی کمالیہ کی مرکزی و ضلعی قیادت نے خصوصی شرکت فرمائی۔

اس اجلاس کی نمایاں شخصیات میں شامل تھے:

نائب ضلعی امیر
علامہ قمر عباس سیالوی صاحب

امیر جماعت اہل سنت تحصیل کمالیہ
علامہ حامد حسن چشتی صاحب

ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت کمالیہ
علامہ مفتی محمد رمضان قصوری صاحب

اور ان کے علاوہ دیگر تحصیل و سٹی سطح کے ذمہ داران، علماء کرام اور تنظیمی عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت فرمائی۔

اس کے علاوہ دیگر عہدیداران اور تنظیمی ذمہ داران بھی اجلاس میں شریک رہے اور جماعتی نظم و ضبط، دعوت و تبلیغ، دینی خدمات اور عوامی اصلاح کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔

الحمدللہ!
یہ اجلاس اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ جماعت اہل سنت پاکستان اپنی تنظیمی سطح کو یونین کونسل تک فعال کر کے دینِ اسلام کی خدمت، اتحادِ امت اور اصلاحِ معاشرہ کے مشن کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔

تمام نو منتخب ذمہ داران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ان سب کو اخلاص، استقامت، اتحاد اور دینِ اسلام کی بہترین خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور جماعت اہل سنت پاکستان کو مزید ترقی و استحکام عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

جاری کردہ:دفتر ناظم نشر و اشاعت
جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل و سٹی کمالیہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اہم ہدایات برائے علماء کرام و انتظامیہ مساجد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہبمطابق اجلاس میونسپل...
12/05/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اہم ہدایات برائے علماء کرام و انتظامیہ مساجد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بمطابق اجلاس میونسپل کمیٹی کمالیہ، زیرِ صدارت سی او علی رضا صاحب، تحصیل مساجد کور کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں درج ذیل امور پر خصوصی لائحہ عمل جاری کیا گیا:
عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام علماء کرام سے گزارش ہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے بیانات کے سا تھ ساتھ ان امور پر بھی گفتگو لازمی فرمائیں اور ان امور پر عمل پیرا بھی ہوں۔
عوام الناس کو صفائی ستھرائی کی اہمیت سے قرآن و سنت کی روشنی میں آگاہ کیا جائے اور عید قربان کے ایام میں بالخصوص صفائی کے متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔
تمام مساجد اپنی سطح پر رضاکار مقرر کریں جو عید کے اجتماعات اور نماز کے دوران انتظامی امور میں معاونت کریں۔
پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ بعض مقامات پر سکیورٹی و نظم و ضبط کے لیے رضاکاروں کی ضرورت پیش آئے گی۔
مساجد کے داخلی راستوں پر ذمہ دار اور بااخلاق رضاکار موجود ہوں تاکہ نظم و ضبط اور حفاظت کے امور بہتر انداز میں انجام دیے جا سکیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دینِ اسلام کی خدمت، اتحادِ امت اور امن و سلامتی کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اظہار غم
11/05/2026

اظہار غم

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم عظیم الشان محفلِ پاک و اصلاحی اجتماع الحمدللہ رب العالمین!بروز اتوار 10 مئی 2026ء نور الحرم اسلا...
11/05/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
عظیم الشان محفلِ پاک و اصلاحی اجتماع
الحمدللہ رب العالمین!
بروز اتوار 10 مئی 2026ء نور الحرم اسلامک انسٹیٹیوٹ کمالیہ میں جماعت اہل سنت پاکستان کے زیرِ انتظام ایک عظیم الشان، روح پرور اور ایمان افروز محفلِ پاک و اصلاحی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ، علماء کرام، تنظیمی ذمہ داران اور عوامِ اہل سنت کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت فرمائی۔

اس بابرکت محفل میں اصلاحِ معاشرہ، دینی تربیت، محبتِ رسول ﷺ، اتحادِ اہل سنت اور نوجوان نسل کی اخلاقی و روحانی رہنمائی کے موضوعات پر نہایت فکر انگیز، مدلل اور ایمان افروز بیانات کیے گئے، جنہوں نے حاضرین کے دلوں کو گرما دیا اور عملِ صالح کی نئی روح بیدار کی۔

محفلِ پاک میں جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل و سٹی کمالیہ کی مرکزی باڈی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے خصوصی شرکت فرمائی، جس سے یہ پیغام ملا کہ الحمدللہ جماعت اہل سنت پاکستان دینِ مصطفیٰ ﷺ کی خدمت، اصلاحِ امت اور تحفظِ عقائدِ اہل سنت کے لیے مسلسل میدانِ عمل میں سرگرمِ عمل ہے۔

اس روحانی و اصلاحی نشست سے
جماعت اہل سنت پاکستان ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نائب امیر
علامہ قمر عباس سیالوی صاحب

امیر جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل کمالیہ
علامہ حامد حسن چشتی صاحب

ناظمِ اعلیٰ جماعت اہل سنت کمالیہ
علامہ مفتی محمد رمضان قصوری صاحب نے بیان فرمایا

الحمدللہ!
یہ محفلِ پاک نہ صرف ایک روحانی اجتماع ثابت ہوئی بلکہ اس نے حاضرین کے دلوں میں دینِ اسلام کی محبت، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ اہل سنت کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔

دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس محفلِ پاک کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام مقررین، منتظمین اور شرکائے محفل کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں ہمیشہ دینِ حق اور مسلکِ اہل سنت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

جاری کردہ:
دفتر ناظم نشر و اشاعت
جماعت اہل سنت پاکستان
تحصیل و سٹی کمالیہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اہم مشاورتی اجلاس ۔ جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل و سٹی کمالیہ الحمدللہ رب العالمین!جماعت اہل سنت ...
08/05/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اہم مشاورتی اجلاس ۔ جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل و سٹی کمالیہ
الحمدللہ رب العالمین!
جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل و سٹی کمالیہ کے زیرِ اہتمام بروز اتوار 3 مئی 2026ء بعد نمازِ ظہردارالعلوم غوثیہ حنفیہ محملہ پگھلانوالا میں ایک اہم، بابرکت اور فکری مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی تنظیمی باڈی کے تمام ذمہ داران و ممبران نے بھرپور شرکت فرمائی۔

اس اہم اجلاس میں جماعت اہل سنت پاکستان کے تنظیمی استحکام، دینی خدمات، دعوت و تبلیغ کے فروغ، عوامی رابطہ مہم اور موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اہل سنت کے مثبت و مؤثر کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ جماعت اہل سنت پاکستان ہمیشہ وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، اتحادِ امت اور نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کے لیے عملی میدان میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی علماء کرام، مشائخ عظام اور کارکنانِ اہل سنت باہمی اتحاد، اخلاص اور تنظیمی نظم و ضبط کے ساتھ دینِ اسلام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

مزید یہ کہ اجلاس میں نوجوان نسل کی دینی تربیت، مساجد و مدارس کے نظام کو مضبوط بنانے، عوام الناس میں محبتِ رسول ﷺ کو عام کرنے اور معاشرتی اصلاح کے لیے مختلف تجاویز اور مشاورت بھی پیش کی گئی، جنہیں شرکائے اجلاس نے نہایت سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ سراہا۔

اسی اجلاس میں جماعت اہل سنت پاکستان ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نائب امیر محترم
علامہ قمر عباس سیالوی صاحب
کے چچا سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

الحمدللہ!
یہ اجلاس اس بات کی روشن علامت ہے کہ جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل و سٹی کمالیہ اپنی دینی، تنظیمی اور ملی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور خدمتِ دین، تحفظِ عقائدِ اہل سنت اور استحکامِ پاکستان کے لیے مسلسل متحرک و فعال ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ جماعت اہل سنت پاکستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور تمام ذمہ داران کو اخلاص و استقامت کے ساتھ خدمتِ دین کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

جاری کردہ:دفتر ناظم نشر و اشاعت جماعت اہل سنت پاکستان
تحصیل و سٹی کمالیہ 03332393786

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹 تشکیلِ نئی باڈی یونین کونسل 80 ۔ ایک خوش آئند پیش رفت 🌹الحمدللہ رب العالمین!جماعت اہل سنت پاکست...
07/05/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
🌹 تشکیلِ نئی باڈی یونین کونسل 80 ۔ ایک خوش آئند پیش رفت 🌹
الحمدللہ رب العالمین!
جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل و سٹی کمالیہ کے زیرِ اہتمام بروز ہفتہ 2 مئی 2026ء بعد نمازِ ظہر بمقام جامعہ نظامِ مصطفیٰ ﷺ، محلہ فرید آباد، کامرس کالج روڈ کمالیہ ایک اہم، بابرکت اور کامیاب تنظیمی و مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونین کونسل 80 کی نئی تنظیمی باڈی تشکیل دی گئی۔ اس اجلاس نائب ضلعی امیر علامہ قمر عباس صاحب ، امیر تحصیل علامہ حامد حسن صاحب ، ناظم اعلیٰ تحصیل مفتی محمد رمضان فرید قصور ی اور دیگر مکزی باڈی کے ذما داران تشریف فرما ہوئے ۔
الحمدللہ اس اجلاس میں جماعت اہل سنت پاکستان کی مضبوطی، دینی خدمات کے فروغ، تنظیمی استحکام اور مشنِ اہل سنت کو مزید فعال بنانے کے لیے نہایت مثبت اور حوصلہ افزا ماحول دیکھنے میں آیا۔ اجلاس میں باہمی مشاورت، اخلاص اور دینی جذبے کے ساتھ درج ذیل ذمہ داران کا انتخاب عمل میں لایا گیا:
✨ امیر:
علامہ عمران الحسن صاحب
✨ نائب امیر:
جناب قاری کاشف حسین صاحب
✨ ناظم و ناظم نشر و اشاعت:
علامہ اویس چشتی صاحب
✨ ناظم خدمتِ خلق:
حافظ عثمان علی صاحب
✨ ناظم تعلیم و تبلیغ:
مولانا حسن رضا عطاری صاحب
✨ ناظم مالیات:
جناب حافظ حسین احمد صاحب
الحمدللہ!
جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل و سٹی کمالیہ دن بدن جس منظم انداز میں یونین کونسل سطح تک اپنی تنظیمی سرگرمیوں کو فعال کر رہی ہے، یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عاشقانِ رسول ﷺ دینِ مصطفیٰ ﷺ کی خدمت، مسلکِ اہل سنت کے فروغ اور اتحادِ امت کے لیے بھرپور انداز میں میدانِ عمل میں موجود ہیں۔
نو منتخب ذمہ داران کو جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل و سٹی کمالیہ کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ان تمام احباب کو اخلاص، استقامت، اتحاد، بہترین کردار اور خدمتِ دین کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جماعت اہل سنت پاکستان کو مزید ترقی، استحکام اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
جاری کردہ:
دفتر ناظم نشر و اشاعت
جماعت اہل سنت پاکستان
تحصیل و سٹی کمالیہ03332393786

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۲ مئی یومِ وصال کے موقع پر مولانا عبدالستار خان نیازی جیسی عظیم، نڈر اور باوقار دینی و ملی شخصیت...
02/05/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
۲ مئی یومِ وصال کے موقع پر مولانا عبدالستار خان نیازی جیسی عظیم، نڈر اور باوقار دینی و ملی شخصیت کو جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل کمالیہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ زبردست خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ مرحوم وہ مردِ مجاہد تھے جنہوں نے ہر دور میں ناموسِ رسالت ﷺ، عقیدۂ ختمِ نبوت اور مسلکِ اہل سنت کے تحفظ کے لیے جرأت، استقامت اور بے مثال دلیری کے ساتھ آواز بلند کی اور کسی مصلحت یا دباؤ کو خاطر میں نہ لایا۔
ان کی پوری حیاتِ مبارکہ حق و صداقت کی سربلندی، باطل کے خلاف بے خوف قیام اور دینی غیرت و حمیت کی درخشاں مثال ہے۔ وہ ایک ایسے عظیم قائد تھے جن کے افکار، کردار اور جدوجہد آج بھی اہل سنت کے لیے چراغِ راہ اور حوصلے کا سرچشمہ ہیں۔
جماعت اہل سنت پاکستان اس موقع پر ان کی بے مثال دینی، ملی اور قومی خدمات کو انتہائی عقیدت کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ ان کے مشن—تحفظِ عقیدہ و ناموسِ رسالت ﷺ—کو پوری قوت، بصیرت اور استقامت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند ترین درجات عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر ثابت قدمی کے ساتھ چلنے کی
توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

مرحوم مولانا عبد الستار خان نیازی کی ھمارے مدرسہ دارالعلوم چشتیہ رضویہ پہاڑپور کے دورے کے موقع پر لی گئی یادگار تصویر

Address

Kamalia
Punjab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamat e Ahl e Sunnat Pakistan Tehsil Kamalia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share