05/06/2023
حضرت پير ظفر علی شاہ رح چکوڑی شريف
ولادت و باسعادت:
آپ رح چکوڑی شريف ميں حضرت پير محمد چراغ شاہ رح کے ہاں پيدا ہوئے- آپ رح کی چار برس عمر تھی کہ آپ کے والد انتقال فرما گئيں- ابھی عمر کم تھی آپ کی والدہ بھی انتقال فرما گئيں
تعليم و تربيت:
حضورٌ کی سيرت مبارکہ کے مطابق آپ رح کی پرورش آپ رح کے عظيم المرتبت دادا پير محمد عالم شاہ رح نے فرمائی ہے - آپ رح نے تمام کتب متداولہ اپنے دادا پير محمد عالم شاہ رح کے مدرسہ ميں ہی پڑھيں- سولہ سترہ سال کی عمر ميں عربی اور فارسی پر نماياں دسترس حاصل کر لی -آپ رح نے کسی کتاب کا ايک مرتبہ مطالعہ کرنے کے بعد آپ رح نے کبھی دوبارہ مطالعہ نہيں کيا- اپنے تمام اسباق دادہ محترم رح کو تسلی بخش طريقے سے سنا ديتے-آپ رح کو مسئلہ وحدت الوجود پر مکمل دسترس حاصل تھی-
دورہِ سجادگی:
آپ رح اپنے بردار مکرم حضرت صاحبزادہ پير غلام سرور شاہ رح کے وصال کے بعد سن 1952 ميں مسند ارشاد پر جلوہ فرما ہوئے- آپ رح کے حلقہ ارادت ميں تمام امير ،غريب،روسا واُمر،اديب،شاعر،محقق،علما صوفيا ہر ذوق و مزاق کے لوگ تھے-آپ رح کی مجلس ميں تين چيزوں کا تزکرہ کثرت سے سنا گيا۔ ( توحيد، تعليم واخلاق اور صحبت بزرگان دين)- آپ رح فرماتے:
“ميری مجلس ميں بيٹھنے والا آدمی بھی وحدت الوجود بيان کر سکتا ہے”
دورہِ زندگی کا مختصر واقعہ:
درج ذيل ہے:
آپ رح گولڑہ شريف حضرت پير سيدنا غلام محی الدين المعروف بابو جی رح کی ملاقات اور زيارت کا شرف حاصل کرنے کاکو پہنچے- پتہ چلا کہ آپ رح روالپنڈی تشريف فرما ہيں ۔ تو وہاں حاضر ہوئے تو آپ رح کو ديکھتے ہی بابو جی رح نے فرمايا صاحبزادہ صاحب! آج واحدت الوجود بيان کريں-
آپ رح نے ارشاد تعميل کی اور وحدت الوجود پر پُر اثر مدلل بيان فرمايا کہ حاضرين ششدر رہ گئے-
وفات :
آپ رح مورخہ ۳ جمادی الاول ۱۳۹۳ھ بمطابق 6جون 1973 واصل بحق ہوئے-
آپ رح کا مزار پُر انوار چکوڑی شريف ميں واقعہ ہے-
تصانيف:
آپ رح کی تصانيف ميں شامل نظموں کا مجموع ہے آپ رح کا نظموں پر مشتميل کلام “لمعاتِ چراغ “ کے نئے ايڈيشن ميں شامل کر ديا گيا ہے-