جاگیرِعلی اکبرؑ اجووال

جاگیرِعلی اکبرؑ اجووال New Imam bargah is under-construction in Village Ajjowal district mandi bahauddin
Please donate to complete this project . Stay blessed all momineen .

امام بارگاہ جاگیر علی اکبرؑ کا تعمیراتی کام الحمدللہ تیزی اور تسلسل کے ساتھ جاری ہے، اور اللہ کے فضل سے اب تک نمایاں پیش...
09/02/2026

امام بارگاہ جاگیر علی اکبرؑ کا تعمیراتی کام الحمدللہ تیزی اور تسلسل کے ساتھ جاری ہے، اور اللہ کے فضل سے اب تک نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے۔ اس وقت ہال کے اندرونی حصے میں فرش کو مضبوط کرنے کے لیے کنکریٹ ڈالنے کا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔

ہم تمام مومنینِ کرام سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مرحلے میں بھی اپنا تعاون جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ اسی محرم الحرام میں مجالسِ عزاء کا آغاز اسی امام بارگاہ میں ہوگا۔

آخر میں ہم تمام ساداتِ آف اجووال اور بالخصوص جناب آغا جاوید حیدری صاحب کی محنت، توجہ اور خلوصِ دل سے کی جانے والی کوششوں پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جو بڑی محبت اور دل لگن سے اس کارِ خیر کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے اور اپنی خاص دعاؤں میں شامل رکھے، آمین۔

مولا علیؑ کے سنہری فرامین
08/02/2026

مولا علیؑ کے سنہری فرامین

الحمدللہ 🤲امام بارگاہ کا کام تقریباً 60٪ مکمل ہو چکا ہے۔یہ پیش رفت آپ سب کی مدد، تعاون اور دعاؤں کے بغیر ممکن نہیں تھی۔د...
05/02/2026

الحمدللہ 🤲

امام بارگاہ کا کام تقریباً 60٪ مکمل ہو چکا ہے۔
یہ پیش رفت آپ سب کی مدد، تعاون اور دعاؤں کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

دل کی گہرائیوں سے تمام احباب کا شکریہ:
• جنہوں نے اپنا وقت دیا
• جنہوں نے مالی تعاون کیا
• اور جنہوں نے خلوصِ دل سے دعائیں کیں

ان شاء اللہ باقی کام بھی اسی اتحاد، اخلاص اور جذبۂ خدمت کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچے گا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی کوششوں کو قبول فرمائے اور اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین

ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

23/01/2026

ولادتِ امام حسین ابنِ علی علیہ السلام تمام عالمِ اسلام کےمومنین کو مبارک ہو

22/01/2026

مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں

صبر ایسی سواری ہے جو انسان کو منزل تک ضرور پہنچا دیتی ہے

الحمدللہ آپ سب کی دعاؤں اور تعاون سے امام بارگاہ جاگیرِ علی اکبرؑ، اجووال کی عمارت مکمل ہو چکی ہے۔ اندر سے پلسٹر کا کام ...
20/01/2026

الحمدللہ آپ سب کی دعاؤں اور تعاون سے امام بارگاہ جاگیرِ علی اکبرؑ، اجووال کی عمارت مکمل ہو چکی ہے۔ اندر سے پلسٹر کا کام مکمل ہو گیا ہے اور اب بہت جلد پینٹ کا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔

اللہ کے فضل اور آپ کی سپورٹ سے امام بارگاہ نہایت خوبصورتی سے تیار ہو رہا ہے۔ ان شاء اللہ جلد یہاں عزاداریِ امام حسینؑ باقاعدگی سے انجام دی جائے گی۔

ہم آپ سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مقدس کام میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔ اگر آپ مالی یا کسی بھی اور طریقے سے تعاون کرنا چاہتے ہیں تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

جزاک اللہ خیر
والسلام

ارشادِ باری تعالیٰ“جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں، ان کی مثال اس دانے کی طرح ہے جس سے سات بالیاں نکلتی ہیں...
25/08/2025

ارشادِ باری تعالیٰ

“جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں، ان کی مثال اس دانے کی طرح ہے جس سے سات بالیاں نکلتی ہیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوتے ہیں۔”
(سورۃ البقرہ: 261)

الحمدللہ! 🙏
امام بارگاہ جاگیرِ علی اکبرؑ اجوال کی عمارت تقریباً مکمل ہو چکی ہے، اور ان شاء اللہ بہت جلد پلاسٹر کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔
ہم دل کی گہرائیوں سے تمام بھائیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں اپنا کردار ادا کیا۔ 🌹
مولا پاک سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے اور ان کی توفیقات میں مزید اضافہ کرے۔ 🤲

الحمدللہ، اللہ اور اہلِ بیتؑ کے فضل و کرم سے ہماری امام بارگاہ زیرِ تعمیر ہے۔ یہ گھرِ اہلِ بیتؑ، دینِ محمدی ﷺ اور عزادار...
11/08/2025

الحمدللہ، اللہ اور اہلِ بیتؑ کے فضل و کرم سے ہماری امام بارگاہ زیرِ تعمیر ہے۔ یہ گھرِ اہلِ بیتؑ، دینِ محمدی ﷺ اور عزاداریِ امام حسینؑ کی ترویج کا مرکز ہوگا۔

تمام مومنین و مومنات سے مخلصانہ درخواست ہے کہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
یاد رکھیں! اہلِ بیتؑ کے گھر کی تعمیر میں دیا گیا ہر حصہ صدقۂ جاریہ ہے جو دنیا و آخرت میں باعثِ نجات ہوگا

04/06/2025

سب سے زیادہ سخی وہ ہے جو بغیر مانگے دے،

اور سب سے زیادہ باحیا وہ ہے جو غصہ کے وقت معاف کر دے۔

19/05/2025

خاموشی عقل کی علامت ہے۔

مولا علی علیہ اسلام ۔

Address

Ajjowal Teh. Malakwal Dist. M. B. Din Punjab
Punjab

Telephone

+61452365572

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جاگیرِعلی اکبرؑ اجووال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to جاگیرِعلی اکبرؑ اجووال:

Share