سوہنڑا میانوالی

سوہنڑا میانوالی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from سوہنڑا میانوالی, Religious organisation, p. o khas Musa wali teshil piplan district main wali, Piplan.

آپ سب کو 11 ربیع الاول (25 اگست 2026) بروز منگل بعد نمازِ عشاء، ملک شہزاد ہاؤس پانی خیل میں منعقدہ "سالانہ محفلِ میلادِ ...
15/08/2026

آپ سب کو 11 ربیع الاول (25 اگست 2026) بروز منگل بعد نمازِ عشاء، ملک شہزاد ہاؤس پانی خیل میں منعقدہ "سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ" میں شرکت کی پُرخلوص دعوت ہے! $

نمازِ جمعہ کی بابرکت جھلکیاں 🕌✨قبلہ پیر محمد احسن عثمان مظہری دامت برکاتہم اللہ تعالیٰ قبلہ صاحب کی خدمات کو قبول فرمائے...
14/08/2026

نمازِ جمعہ کی بابرکت جھلکیاں 🕌✨

قبلہ پیر محمد احسن عثمان مظہری دامت برکاتہم

اللہ تعالیٰ قبلہ صاحب کی خدمات کو قبول فرمائے اور ہمیں صحبتِ صالحین نصیب کرے۔ آمین 🤲❣️

الحمدللہ✨ قبلہ بابا جی مظہر قیوم رحمۃ اللہ علیہ کے فیض یافتہ ادارے سے ایک اور حافظِ قرآن تیار ہوا ہے۔اس بچے کی دستارِ فض...
12/08/2026

الحمدللہ✨
قبلہ بابا جی مظہر قیوم رحمۃ اللہ علیہ کے فیض یافتہ ادارے سے ایک اور حافظِ قرآن تیار ہوا ہے۔
اس بچے کی دستارِ فضیلت پیر محمد احسن عثمان صاحب،سجادہ نشین آستانہ عالیہ پپلاں شریف نے اپنے مبارک ہاتھوں سے باندھی۔

دعا ہے کہ اللہ اس کے سینے کو نورِ قرآن سے منور رکھے، اسے قرآن کا امین بنائے، اور اس ادارے کو قیامت تک قرآن کا گہوارہ رکھے۔
آمین بجاہِ سیدالمرسلین ﷺ 🤍

اللّٰهُ أَكْبَر 😭💔اللّٰه ایسا غم کسی کو نہ دے… یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کلورکوٹ کا بتایا جا رہا ہے، جہاں معصوم بہن بھا...
11/08/2026

اللّٰهُ أَكْبَر 😭💔

اللّٰه ایسا غم کسی کو نہ دے… یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کلورکوٹ کا بتایا جا رہا ہے، جہاں معصوم بہن بھائی اللّٰه کو پیارے ہو گئے۔ 😥

گھر میں چاول پکائے گئے تھے، جن میں مبینہ طور پر چھپکلی چلی گئی۔ کھانا کھانے کے بعد گھر کے کئی افراد کی طبیعت بگڑ گئی، مگر یہ معصوم پھول ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے رخصت ہو کر اپنے رب کے حضور پہنچ گئے۔ 💔😭

یا اللّٰه! ان معصوم بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما، ان کے والدین اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرما، اور باقی متاثرہ افراد کو کامل صحت عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲🏼

بے شک تقدیر کو کوئی نہیں ٹال سکتا، موت کا وقت مقرر ہے، لیکن احتیاط کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں کھانے پینے کی چیزوں کو ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیں، کھانے سے پہلے اچھی طرح دیکھ لیں اور گھر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

کبھی کبھی ایک چھوٹی سی غفلت بہت بڑا صدمہ بن جاتی ہے…
اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہر گھر کو ایسے دکھ سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏼💔

"جس جگہ پر میرا جنازہ پڑھایا جائے گا اس جگہ جو فصل خراب ہو گی اسکی رقم ان لوگوں کو ادا کرنی ہے"آج پیر سید حسین الدین شاہ...
10/08/2026

"جس جگہ پر میرا جنازہ پڑھایا جائے گا اس جگہ جو فصل خراب ہو گی اسکی رقم ان لوگوں کو ادا کرنی ہے"
آج پیر سید حسین الدین شاہ صاحب کے جنازے پر ، عوام کا ایک سمندر تھا ، پاکستان کے جید علماء کرام، نعت خوان ،حفاظ کرام اور سب سے بڑھ کر پیران عظام کی ایک طویل فہرست تھی ، مختلف لوگوں کے بیانات سننے کو ملے ہیں جہاں کوکب نورانی صاحب مفتی منیب الرحمان صاحب سب نے پیر سید حسین الدین شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا وہاں رضا ثاقب مصطفائی صاحب کا ایک سے دو منٹ کا خطاب بھی کیا کمال کا تھا لیکن سب سے بڑھ کر جب انکے صاحبزادہ حبیب الحق شاہ صاحب نے انکی ایک آخری وصیت عوام کے سامنے رکھی کہ
"جس جگہ پر میرا جنازہ پڑھایا جائے گا اس جگہ جو فصل خراب ہو گی اسکی رقم ان لوگوں کو ادا کرنی ہے"
تو لوگوں پر سکتہ طاری ہو گیا اب ایسی ہستی کہاں سے آہے گی جس نے ساری زندگی عجز و انکساری کے ساتھ گزاری اور جب آخری وقت ایا تو تب بھی خوف خدا کا یہ عالم تھا کہ وصیت کر کے گئے ہیں میرے جنازہ کی وجہ سے وہاں جو فصلوں کا نقصان ہو وہ بھی پورا کرنا ہے۔
اللّٰہ پاک اہلسنت کو ایسے پیر ایسے عالم عطا فرمائے آمین ...❤️‍🩹

ہزاروں علم و حکمت کے درخشاں ستاروں  کو فیض یاب کرنے والے محدث پاکستان کے دیرینہ شاگرد گولڑہ شریف سے نسبت رکھنے والے استا...
09/08/2026

ہزاروں علم و حکمت کے درخشاں ستاروں کو فیض یاب کرنے والے محدث پاکستان کے دیرینہ شاگرد گولڑہ شریف سے نسبت رکھنے والے استاذالعلماء والفضلا مخدوم اہلسنت مصلح امت علامہ پیر سید حسین الدین شاہ کاظمی سلطان پوری کی جنازہ میں جید علمائے کرام ومشائخ عظام ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک۔یہ خلا برسوں پر نہ ہو سکے گا اللہ تعالٰی جملہ خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھے گئے لوگ دھاڑیں مار مار کر رو رھے تھے جنازے پر ابابیل کثیر تعداد میں پروازیں کرتے رھے شدید حبس اور گرمی کے موسم میں جنازہ سے ایک گھنٹے قبل ٹھنڈی ھوائیں اور بادل آگئے جس سے یک دم موسم ٹھنڈا ھوگیا اور قبلہ بابو جی علیہ رحمۃ کے جنازہ کی یاد تازہ ھوئی جنازہ میں جب یہ اعلان ھوا کہ جس کا جو بھی نقصان ھو فصل کا یا جیب کٹ جائے یا کسی بھی قسم کا بڑے صاحبزادے سید انعام الحق شاہ صاحب سے وصول کر سکتے ہیں لوگ یہ اعلان سن کر لوگ حیران رہ گئے۔ لوگ مٹی سے سونا تلاش کرتے ہیں ھم نے سونے کو مٹی کے سپرد کر دیا۔ اللہ تعالیٰ تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ض
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے استاد جی کے مشن پر قائم رہنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین
آج ہم عظیم استاد مشفق و مربی سے محروم ھو گئے ھیں۔ آپ کا خلا کبھی بھی پر نہیں ھو گا

حسن ابدال شیخ الحدیث والتفسیر مصلحِ امت سید حسین الدین شاہ صاحب رحمۃ اللہ کے جنازے میں صاحبزادہ پیر محمد احسن عثمان مظہر...
09/08/2026

حسن ابدال
شیخ الحدیث والتفسیر مصلحِ امت سید حسین الدین شاہ صاحب رحمۃ اللہ کے جنازے میں صاحبزادہ پیر محمد احسن عثمان مظہری صاحب اور صاحبزادہ میاں اکرام الحق گیلانی صاحب کی شرکت

Address

P. O Khas Musa Wali Teshil Piplan District Main Wali
Piplan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سوہنڑا میانوالی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share