01/03/2026
انا للہ و انا الیہ راجعون
اپنے قول کا سچا، استقامت کا پیکر سید علی خامنائی اپنے اہلِ خانہ سمیت حق و صداقت کی راہ میں عظیم قربانی پیش کرتے ہوئے شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
یہ وہی راستہ ہے جو امام حسین نے اختیار کیا تھا باطل کے سامنے سر نہ جھکانے کا راستہ، ظلم کے آگے ڈٹ جانے کا راستہ، اور حق کی خاطر ہر قربانی دے دینے کا راستہ۔
دورِ حاضر میں اگر کردارِ حسینی کی جھلک دیکھنی ہو تو وہ ایسی ہی شخصیات میں نظر آتی ہے جو دنیا کی بڑی طاقتوں کے سامنے جھکنے کے بجائے راہِ فرار نہیں بلکہ راہِ عزیمت اختیار کرتی ہیں۔ انہوں نے ثابت کیا کہ اصولوں پر قائم رہنا ہی اصل کامیابی ہے، چاہے اس کی قیمت جان ہی کیوں نہ ہو۔
اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول فرمائے، درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنی رضا سے نوازے۔آمین