Muhammad Islam Tarar

Muhammad Islam Tarar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Islam Tarar, Channi Sahanpal , Tehsil Phalia , Distt Mandi Bahauddin, Phalia.

گرمی خطرناک ہے ایک اہم معلومات ۔🌎📢 گرم لو لگنے سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے ۔  معلومات ملاحظہ کریں ہم سب دھوپ میں گھومتے...
25/06/2023

گرمی خطرناک ہے ایک اہم معلومات ۔🌎
📢 گرم لو لگنے سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے ۔ معلومات ملاحظہ کریں

ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟

👈 ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.

👈 پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.

👈 اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)

👈 جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.

👈 جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.

👈 پٹھے کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھے بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.

👈 جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.

👈 انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت واقع ہو جاتی ہے.

👈 گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.

آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات خطے کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے.

براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.

درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.

موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.

(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں.)

براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.

بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..

جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.

ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں. پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.

گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.

سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی
گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اس میں لو لگ جانا بہت نقصان دہ بلکہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے

انسان کے جسم کا اوسط درجہ حرارت 37 درجہ سینٹی گریڈ ہوتا ہے ، اگر انسان کبھی 40 یا 50 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ماحول میں ہو تو جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھنے لگتا ہے جسم اپنا درجہ حرارت اوسط رکھنے کے لیے پسینہ پیدا کرتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہتا ہے ، یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک جسم میں پانی کی کمی نہ ہو ، جیسے پانی کی کمی ہوگی ، پسینہ انا کم ہوجائے گا جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا اور انسان '' لو لگنے '' ہا '' ہیٹ اسٹروک '' کا شکار ہوجائے گا

#وجوہات
------------
# گرم موسم میں مشقت کا کام کرنا
# زیادہ دیر سورج کی روشنی میں رہنا
# کم پانی پینا
# سر ڈھانپے بغیر گرمی میں باہر نکلنا
# گرمی میں غیر ضروری لباس پہننا
# گرمی سے اکر فوراً نہانا اور اے سی کمرے میں بیٹھ جانا

#علامات
------------
# اچانک سر میں شدید درد ہونا
# آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا
# سر چکرانا
# الٹی (قے) آنا
# سانس لینے میں مشکل پیش آنا
# بہت زیادہ پسینہ آنا
# اچانک شدید کمزوری ہونا
# بے ہوشی، دل کی دھڑکن تیز ہوجانا اور بخار ہوجانا۔
# جلد گرم سرخ ہا خشک ہوجانا
# بہت تیز بخار ہونا

#علاج
---------------
# پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
# سحر اور افطار کے وقت نمک چینی کے پانی (نمکول) کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
# گرم مضر صحت اور نشہ ور اشیاء اور کولڈرنک کے استعمال سے اجتناب کریں۔
# براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔
# بحالت مجبوری دھوپ میں جانا ہو تو سرڈھانپ کر جائیں یا چھتری کا استعمال کریں
# دھوپ سے واپسی پر پنکھے یا ائیر کنڈ یشنرکے نیچے جلد نہ آئیں۔
# مشقت کا کام دن کے آغاز اور اختتام پر کریں۔
# اس موسم میں سلاد سبزی اور تربوز وغیرہ استعمال کریں

لو لگ جانے کی صورت میں اقدامات
------
# متاثرہ شخص کو گرم جگہ سے ٹھنڈی سایہ دار جگہ یا اے سی روم میں منتقل کردیں۔
# ٹانگیں جسم سے ذرا اوپر رکھیں
# فوری طور پر ٹھنڈا پانی پلائیں۔
# بٹن زپ وغیرہ کھول دیں
# اٖٖضافی اور موٹے کپڑے فوراً اتار دیں موزے، جوتے، ٹائی، شرٹ وغیرہ اتار کر پنکھے کے نیچے لٹا دیں۔
# بغل، کلائی، ٹخنوں اور رانوں پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں یا برف ملیں ۔
# طبیعت میں بہتری آئے تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر نہلا دیں۔
# اگر طبیعت بہتر نہ ہو تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیں۔
----------------
یاد رکھیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٭٭ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے ، اور یہ صدقہ جاریہ بھی ہے
٭٭ اپنے علاقے کے طلبہ اور نوجوانوں کی مدد سے درخت لگانے کی مہم کی کا آغاز کریں
٭٭٭

اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں. اور مفاد عامہ میں اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں ۔۔۔
شکریہ

یہ پوسٹ میں نے 2020 میں کی تھی ۔ کسی انفرادی اختلاف کی وجہ سے پورے ادارے کو بدنام نہ کریں اختلاف کرتے ہوئے اپنی تباہی کو...
14/05/2023

یہ پوسٹ میں نے 2020 میں کی تھی ۔ کسی انفرادی اختلاف کی وجہ سے پورے ادارے کو بدنام نہ کریں اختلاف کرتے ہوئے اپنی تباہی کو دعوت نہ دیں۔ پاکستان اور دوسرے تباہ شدہ مسلم ممالک کے حال کو ذہن میں رکھتے ہوئے بات کریں۔ لکین اس کے لیے دو طرفہ تالی بجے تو ہی کچھ مثبت ہو گا۔

08/05/2023

خاموش ہو جایا کریں، سہہ جایا کریں۔ جھک جایا کریں ۔ مان لیا کریں۔ یہ عاجزی ہے۔
جو اللہ کو بہت محبوب ہے۔۔
انسان جب بااختیار ہوتے ہوئے خاموش ہوجاتا ہے۔تو اللہ کی نظر میں معتبر ہوجاتا ہے۔

بانو قدسیہ

15/04/2023

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔

ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

سیاسی وابستگیاں ضرور رکھیں یہ ہر کسی کا جمہوری حق ہے لیکن پاکستانیت پر سیاسی وابستگی کو کبھی غالب نہ آنے دیں بلکہ سیاسی ...
17/10/2020

سیاسی وابستگیاں ضرور رکھیں یہ ہر کسی کا جمہوری حق ہے لیکن پاکستانیت پر سیاسی وابستگی کو کبھی غالب نہ آنے دیں بلکہ سیاسی وابستگی پاکستان کے مفاد تک رکھیں. یاد رکھیں پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہونا چاہیے صرف سیاسی وابستگیوں کی خاطر آنکھیں بند کر کے فوج کا وقار مجروح نہ کریں افواج کے شہدا کے خون کی حرمت کو ٹھیس نہ پہنچائیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا ہے یہ اتنا آسان نہیں ہے کسی عالمی سازش کا شکار نہ ہوں اپنی فوج کو برا بھلا کہتے ہوئے لیبیا عراق کا حال مد نظر رکھا کریں. کہیں پاکستان میں اس فوج مخالف پروپیگنڈا کو پروموٹ کر کے عوام اور فوج میں خلیج بنا کر یہاں بھی لیبیا جیسے حالات بنانے کا ارادہ تو نہیں کسی عالمی چوہدری کا؟ ضرور سوچیں اس سے پہلے کے دیر ہو جائے فوج کے خلاف بننے والی اس فضا کو رد کریں یہ فوج بہت بڑی نعمت ہے اللہ تعالی کی طرف سے جو اس مملکت خداداد کے ہر ظاہری و پوشیدہ دشمن کے سامنے صفِ سکندری بنی ہوئی ہے. اگر یہ صف ٹوٹ گئی تو ہمیں بھی لیبیا عراق افغانستان بنتے دیر نہیں لگے گی. مگر ہم کسی قیمت اس صف کو ٹوٹنے نہیں دیں گے انشااللہ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر اس مملکت خداداد کے تحفظ کے لیے کھڑے رہیں گے. پاکستان اگر ابھی تک عالمی سامراجی طاقتوں سے محفوظ ہے اور ہم عزت سے رہ رہے ہیں تو اسی فوج کی بدولت ہے . تزئینِ گلستاں میں اسی فوج کا لہو شامل ہے.
بقلم خود.تارڑ

Address

Channi Sahanpal , Tehsil Phalia , Distt Mandi Bahauddin
Phalia
50430

Telephone

+923009447404

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Islam Tarar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Muhammad Islam Tarar:

Share