30/07/2026
جامعہ مرکز علوم اسلامیہ راحت آباد پشاور میں شعبۂ حفظ کی ایک بابرکت تقریب۔
الحمدللہ! جامعہ مرکز علوم اسلامیہ راحت آباد پشاور کے شعبۂ حفظ میں آج طالب علم زین اللہ چمکنی نے قرآنِ کریم حفظ مکمل کرنے کی عظیم سعادت حاصل کی۔
اس بابرکت موقع پر جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا سید العارفین صاحب دامت فیوضہم نے خصوصی دعا فرمائی اور طلبۂ کرام کو قرآنِ کریم سے تعلق، علمِ دین کے حصول اور عملی زندگی میں دینی تعلیمات کو اپنانے کے حوالے سے قیمتی نصائح بھی فرمائی۔
تقریب میں جامعہ کے ناظمِ تعلیمات حضرت مولانا ایمل صابر شاہ صاحب، جامعہ کے نگران حضرت مولانا سمیع الحق صاحب اور شعبۂ حفظ کے مدرس محترم قاری عبداللہ صدیقی صاحب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حفظ مکمل کرنے والے طالب علم کی حوصلہ افزائی کی گئی، جبکہ دیگر طلبۂ کرام کے لیے بھی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔اللہ تعالیٰ جامعہ مرکز علوم اسلامیہ راحت آباد پشاور کی دینی و تعلیمی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، حفظِ قرآن کی اس عظیم نعمت سے بہرہ مند ہونے والے طالب علم کو قرآن کا سچا داعی اور خادم بنائے اور تمام اساتذۂ کرام کی محنتوں کو قبول فرمائے۔