03/08/2026
جلوسِ چہلمِ امام حسینؑ ، اسلام آباد
عشقِ حسینؑ کا ایک عظیم منظر ♥️
آج اسلام آباد کے چہلمِ امام حسینؑ کے عظیم الشان جلوس میں شرکت کا شرف حاصل ہوا۔
ماشاءاللہ، ہر طرف عزادارانِ امام حسینؑ کی بڑی تعداد، لبوں پر یا حسینؑ کی صدائیں اور دلوں میں ذکرِ شہدائے کربلاؑ کی محبت تھی۔
یہ صرف ایک جلوس نہیں، بلکہ پیغامِ کربلا، وفائے عباسؑ، صبرِ زینبؑ اور استقامتِ حسینؑ کی زندہ تصویر تھا۔
ہر قدم گواہی دے رہا تھا کہ کربلا آج بھی زندہ ہے اور حسینؑ کا غم آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔
سلام ہو امام حسینؑ پر،
سلام ہو شہدائے کربلاؑ پر،
سلام ہو حضرت عباسؑ کی وفا پر،
اور سلام ہو ہر اس عزادار پر جو غمِ حسینؑ کو اپنے دل میں بسائے ہوئے ہے۔
اللّٰهم صلِّ على محمدٍ وآلِ محمد ﷺ
یا حسینؑ ❤️🩹 | یا عباسؑ | لبیک یا حسینؑ
ؑ #عزاداری ؑ یا_حسینؑ یا_عباسؑ کربلا شہدائے_کربلاؑ پیغام_کربلا