DarseQuran Gulbahar, Peshawar

DarseQuran Gulbahar, Peshawar Our motto is to preach QURAN and Sunnah in simple words. Like and Follow @ DarseQuranGulbaharPeshawar Verified
(1)

22/05/2026

Weekly Dara's

21/05/2026
20/05/2026
20/05/2026

19/05/2026
18/05/2026
18/05/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

فِیْ بُیُوْتٍ اَذِنَ اللّٰهُ اَنْ تُرْفَعَ وَ یُذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗۙ-یُسَبِّحُ لَهٗ فِیْهَا بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِۙ (36)
یہ اللہ کی کتاب سے روشنی لینے والے ان گھروں میں ہوتے ہیں، جن کی تعظیم کرنے اوران میں اللہ کا نام ذکر کئے جانے کا اللہ نے حکم دیا ہے، ان میں صبح و شام اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں۔

اس آیت کا تعلق اس سے پہلے والی آیت کے ساتھ ہے اور معنی یہ ہے کہ نورِ الٰہی کی مثال اس طاق کی طرح ہے جوان گھروں میں ہے جنہیں بنانے، اُن کی تعظیم و تطہیر کرنے اوران میں اللہ تعالیٰ کا نام ذکر کئے جانے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔ اُن گھروں سے مسجدیں مرادہیں ۔
نوٹ: آیت میں بیعت سے مراد مسجدیں ہیں۔ لیکن یہاں مسجدوں کی جگہ بیوت کا لفظ لایا گیا ہے۔ کہ اللہ تعالی کو معلوم تھا کہ آخری زمانے میں دو نمبری قسم کے مولوی مسجدوں پر قابض ہونگے جہاں نہ یہ لوگ خود اللہ کی کتاب بیان کریں گے بلکہ دوسرے لوگ جو قران والے ان مسجدوں میں قران بیان کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ مولوی ان کو قران کے بیان سے روکیں گے۔ تو پھر ان لوگوں کو حکم ہے کہ اپنے گھروں سے مسجد والا کام لیں۔ یعنی آپنے گھروں کو مسجد بنائیں۔ جیسے موسی علیہ السلام کو حکم ہوا کہ اپنے قوم کو سے کہو کہ گھروں کو مثل مساجد بناؤ۔ “وَاَوْحَيْنَـآ اِلٰى مُوْسٰى وَاَخِيْهِ اَنْ تَبَوَّاٰ لِقَوْمِكُمَا بِمِصْرَ بُيُوْتًا وَّاجْعَلُوْا بُيُوْتَكُمْ قِبْلَـةً وَّاَقِيْمُوا الصَّلَاةَ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ (87) اور ہم نے موسٰی اور اس کے بھائی کو حکم بھیجا کہ اپنی قوم کے واسطے مصر میں عبادات کیلئے گھر بناؤ اور اپنے گھروں کو مسجدیں جیسے سمجھو اور اس میں نماز قائم کرو، اور ایمان والوں کو خوشخبری دو۔
عُن عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ وَلَا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا رَسْمُهُ مَسَاجِدُهُمْ عَامِرَةٌ وَهِيَ خَرَابٌ مِنَ الْهُدَى عُلَمَاؤُهُمْ شَرُّ مَنْ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ مِنْ عِنْدِهِمْ تَخْرُجُ الْفِتْنَةُ وَفِيهِمْ تَعُودُ» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَان

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”عنقریب لوگوں پر ایک ایسا دور آئے گا کہ اسلام کا صرف نام اور قرآن کا صرف رسم الخط باقی رہ جائے گا، ان کی مساجد عمارت کے حساب سے آباد ہوں گی لیکن وہ ہدایت (قران وسنت) سے خالی ہوں گی، ان مساجد کے علما آسمان تلے بدترین لوگ ہوں گے، ان کے پاس سے شرکیات و بدعات کا ظہور ہوگا اور انہی مولوں میں یہ شرکیات لوٹ جائیں گے۔ “اس حدیث کو بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب العلم/حدیث: 276]

مسجدسے متعلق4احادیث:
آیت کی مناسبت سے یہاں مسجد بنانے کے حکم، مسجد بنانے کے فضائل اور انہیں پاک صاف رکھنے سے متعلق 4احادیث ملاحظہ ہوں ،
(1)… حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا: مسجدیں زمین میں اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں ، یہ آسمان والوں کے لئے ایسے روشن ہوتی ہیں جیسے زمین والوں کے لئے آسمان کے ستارے روشن ہوتے ہیں ۔( معجم الکبیر، ومن مناقب عبد اللہ بن عباس واخبارہ، ۱۰ / ۲۶۲، الحدیث: ۱۰۶۰۸)
(2)…حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت ہے،حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مَحلُّوں میں مسجدیں تعمیر کرنے اور انہیں پاک صاف رکھنے کا حکم دیا ہے۔( ابو داؤد، کتاب الصلاۃ، باب اتخاذ المساجد فی الدور، ۱ / ۱۹۷، الحدیث: ۴۵۵)
(3)…حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جو اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لئے مسجد بنائے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بناتا ہے۔‘‘( ابن ماجہ، کتاب المساجد والجماعات، باب من بنی للّٰہ مسجداً، ۱ / ۴۰۷، الحدیث: ۷۳۵)
(4)… حضرت واثلہ بن اسقع رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اپنی مسجدوں کو بچوں ،پاگلوں ، (مسجد میں ) خرید و فروخت کرنے،شور کرنے، حد جاری کرنے اور تلواریں ننگی کرنے سے محفوظ رکھو۔‘‘( ابن ماجہ، کتاب المساجد والجماعات، باب ما یکرہ فی المساجد، ۱ / ۴۱۵، الحدیث: ۷۵۰)
{یُسَبِّحُ لَهٗ: اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے ہیں ۔} تسبیح سے مراد نمازیں ہیں ،صبح کی تسبیح سے فجر اور شام سے ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں مراد ہیں ۔( مدارک، النور، تحت الآیۃ: ۳۶، ص۷۸۲)
صبح یا شام مسجد میں جانے کی فضیلت:
حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جو صبح یا شام مسجد میں گیا اللہ تعالیٰ جنت میں ا س کے لئے مہمانی کا اہتمام کرے گا جب بھی وہ صبح یا شام کو جائے۔‘‘( بخاری، کتاب الاذان، باب فضل من غدا الی المسجد وراح، ۱ / ۲۳۷، الحدیث: ۶۶۲)

18/05/2026

17/05/2026

Address

Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

03001234567

Website

https://www.facebook.com/DarseQuranGulbaharPeshawar/live_videos/, https://archive.or

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DarseQuran Gulbahar, Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to DarseQuran Gulbahar, Peshawar:

Share