03/12/2023
_📝Sea Of kNoledge_
ایک مصنف لکھتا ہے کہ۔
کچھ دیر قبل بیٹھا ھوا تاریخ اسلام پڑھ رھا تھا کہ پڑھتے پڑھتے ذہن میں اچانک خیال آیا دُنیا کے اندر بڑے بڑے لوگ آئے..
کوئی جرنیل بنا ، کوئی سپاہ سالار بنا تو کوئی حکمران ، فلاسفر ، ڈاکٹر اور سائنسدان بنا اور کوئی حکماگر میں شامل ھوا ، ان سب نے دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ، کسی نے سائنس کے میدان میں ، کسی نے شاعری اور فلاسفی کے میدان میں تو کسی نے ادب و لغت کے میدان میں تاریخ کے ان مٹ نقوش چھوڑے لیکن جب ان کی زندگیوں کو پڑھتا ھوں تو ان سب میں ایک بات یکساں نظر آتی ھے ، وہ بات یہ ھے کہ اگر ھم نے کسی فاتح کی حالات زندگی کا مطالعہ کیا تو آخر میں یہ بات پڑھنے کو ملتی ھے کہ صاحب نے تو اور بھی علاقوں کو فتح کرنا تھا لیکن زندگی نے وفا نہ کی اور یوں مزید علاقوں کو فتح نہ کرسکے..
مختلف شعراء کی زندگیوں کو پڑھا کہ انھوں نے بہترین کلام لکھے مگر زندگی نے وفا نہ کی اور انکی ایک بہترین تصنیف لکھتے ھوئے ادھوری رہ گئی..
کچھ سائنسدانوں کی زندگیاں بھی پڑھی ھیں لیکن آخر میں یہی بات لکھی نظر آئی کہ فلاں بہت اعلیٰ سائنسدان تھے ، آخری وقتوں میں اتنے اچھی اچھی ایجادات کیں بس وفات پا گئے ورنہ مزید بھی اچھی ایجادات کرنے والے تھے..
اسطرح جس بھی مشہور شخصیت کو پڑھا آخر میں یہی بات پڑھنے کو ملی کہ بس زندگی نہ رھی اور وفات پا گئے کیونکہ یہ کہنا کہ وقت نے مہلت نہ دی ، یہ بذات خود اس بات کی دلیل ھے کہ رائیٹرز صاحبان تسلیم کر رھے ھیں کہ وہ فلاں کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا..
گویا کسی کی زندگی میں تکمیل نظر نہ آئی..
لیکن میرے نہایت ھی محترم و مکرم قارئین کرام پوری تاریخِ انسانی میں ایک ایسی ہستی حضرت محمد مصطفٰی سید الانبیاءﷺ نظر آتے ھیں کہ جنہوں نے حجتہ الوداع کے موقع پر ایک لاکھ چوبیس ھزار صحابہ کرام سے پوچھا..
"لوگو ، بتاؤ جو پیغام میں لیکر آیا تھا ، کیا وہ پیغام میں نے تم لوگوں کو پورا پورا پہنچا دیا؟"..
تمام صحابہ نے یک زبان ھو کر کہا کہ..
"جی ھاں ، آپؐ نے اپنا پیغام پورا پورا پہنچا دیا ھے"..
سبحان اللہ..
سبحان اللہ..
سبحان اللہ..
تاریخ میں مجھے بس اپنے محبوب محمدﷺ کی زندگی کامل نظر آئی جس کے آخر پر یہ نہیں لکھا کہ زندگی نے وفا نہ کی ورنہ نبی کریم حضرت محمدﷺ یہ کام بھی کرنے والے تھے..
لہذا محترم قارئین کرام میں ایسی ہستی کو اپنا محبوب اور قائد کیوں نہ مانوں جن کی کامل اور مکمل زندگی ھم سب کے سامنے ھے؟..
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼
❤️ ✍🏻ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ