Furqan Online

Furqan Online Assalam ua laikom. This page is about Islam's basics knowledge. All videos, posts etc. are religious.

26/06/2023

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :-

ایک عمرہ کے بعد دوسرا عمرہ دونوں کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرور کی جزا جنت کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

(صحیح بخاری، ۱۷۷۳)

25/06/2023

‏آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

یوم عرفہ کے روزہ کے بارے میں میں اللہ سے امید کرتا ہوں کہ وہ گزشتہ ایک سال اور آئندہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے گا، اور اللہ سے یہ بھی امید کرتا ہوں کہ یوم عاشورہ ( دس محرم ) کا روزہ گزشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہو گا ۔

(ترمذی،۲۴۲۵)

25/06/2023

‏حضرت ابوھریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے جانی دوست ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تین چیزوں کی وصیت کی ہے کہ موت سے پہلے ان کو نہ چھوڑوں۔ ہر مہینہ میں تین دن روزے۔ چاشت کی نماز اور وتر پڑھ کر سونا۔

(صحیح بخاری،۱۱۷۸)

07/06/2023

فرض مونز نہ پس ذکر۔

03/06/2023

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:

اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ہرنماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا:

اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ

اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما۔

(ابوداؤد،۱۵۲۲)

31/05/2023

Wazifa after fajar sunnah

30/05/2023

‏آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

جس شخص نے اللہ کے لیے اس شان کے ساتھ حج کیا کہ نہ کوئی فحش بات ہوئی اور نہ کوئی گناہ تو وہ اس دن کی طرح واپس ہو گا جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔

(صحیح بخاری،۱۵۲۱)

24/05/2023

‏رسول اللہ ﷺنے فرمایا:

جو شخص اپنے بھائی کے ساتھ اس کی ضرورت پوری ہونے تک اس کے ساتھ چلا تو اللہ تعالیٰ اسے اس دن ثابت قدم رکھیں گے جس دن قدم ڈگمگا رہے ہوں گے (اور یقیناً بد اخلاقی عمل کو خراب کر دیتی ہے جس طرح سرکہ شہد کو خراب کر دیتا ہے)

(السلسلۃ الصحیحۃ ، ۲۰۹)

22/05/2023

‏نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ کون سا عمل بہتر ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔
پوچھا گیا کہ پھر اس کے بعد؟
فرمایا کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔
پھر پوچھا گیا کہ پھر اس کے بعد؟
فرمایا کہ حج مبرور۔

(صحیح بخاری،۱۵۱۹)

21/05/2023

‏قالَ النبی ﷺ:

جو کوئی بندہ الله سے دعا کر کے مانگتا ہے الله اسے یا تو اس کی مانگی ہوئی چیز دے دیتا ہے، یا اس دعا کے نتیجہ میں اُس دعا کے مثل اس پر آئی ہوئی مصیبت دور کر دیتا ہے، جب تک اُس نے کسی گناہ یا قطع رحمی (رشتہ ناتا توڑنے) کی دعا نہ کی ہو.

ترمذی 3381، 3573
(مشکوٰۃ 2236) https://t.co/OuKCVlIpwK‎

20/05/2023

‏قالَ ﷺ:

الله ظالم کو چند روز دنیا میں مہلت دیتا رہتا ہے لیکن جب پکڑتا ہے تو پھر نہیں چھوڑتا.

پھر آپﷺ نے یہ آیت تلاوت کی: "اور تیرے پروردگار کی پکڑ اسی طرح ہے، جب وہ بستی والوں کو پکڑتا ہے، جو ظلم کرتے رہتے ہیں. بیشک اس کی پکڑ بڑی تکلیف دینےوالی اور بڑی ہی سخت ہے."

بخاری 4686 https://t.co/On7OPKzq8y‎

Address

Deans Trade Centre
Peshawar
25000

Telephone

+923119993317

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Furqan Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share