Halqa Fuqara Aale Ghous-e-Azam RA International

Halqa Fuqara Aale Ghous-e-Azam RA International Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Halqa Fuqara Aale Ghous-e-Azam RA International, Religious organisation, Rasheed Town, Gulbahar/Peshawar, Peshawar.

Since 1982 ✨
Dedicated to organizing Mawlid Shareef Mahafil under the guidance of Chief Patron Huzur Agha Jan Pir Syed Majid Ali Shah Gillani — Astana Alia Aale Ghouse Azam, Gulbahar Peshawar.
🎥 Managed by the Official Media Team

جانشین حضور آغہ جان سرکار پیر سید دایان علی شاہ گیلانی قادری چشتی نظامی(نائب سجادہ نشین و نائب سرپرست اعلیٰ حلقہ فقرأ آل...
10/01/2026

جانشین حضور آغہ جان سرکار پیر سید دایان علی شاہ گیلانی قادری چشتی نظامی(نائب سجادہ نشین و نائب سرپرست اعلیٰ حلقہ فقرأ آلِ غوث الاعظم رض)کی حلقہ فقرأ آلِ غوث الاعظم رض کے جنرل سیکریٹری نعمان حیات ڈپٹی جنرل سیکریٹری کاشف صاحب و اراکین کے ہمراہ جشن ولادت مولا علی کرم اللہ وجہہ اور شب معراج النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم*
زیر انتظام:
*میلاد مصطفےٰ کمیٹی دالہ زاک روڈ پشاور
*زیر سرپرستی
جناب سید طالب حسین شاہ صاحب ،
زیر نگرانی
جناب سید قائم علی شاہ صاحب ،محمد شبیر قریشی
میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

حلقہ فقرأ آلِ غوث الاعظم رض 🌙 انشاء اللہ بروز ہفتہ بتاریخ 3 جنوری ملک ناصر علی اعوان صاحب کی رہائش گاہ پر محفل جشن ولادت...
02/01/2026

حلقہ فقرأ آلِ غوث الاعظم رض 🌙
انشاء اللہ
بروز ہفتہ بتاریخ 3 جنوری ملک ناصر علی اعوان صاحب کی رہائش گاہ پر محفل جشن ولادت بمقام اعوان ہاوس محلہ گل بادشاہ جی زیر سرپرستی و صدارت حضور آغہ جان سرکار پیر سید ماجد علی شاہ گیلانی قادری چشتی نظامی انعقاد پذیر ہے ۔
آپ سے شرکت کی استدعا ہے ۔

۱۳ رجب المرجب یومِ ولادت باسعادت جناب حضرت سیدنا ابو طالب علیہ السلام کے لال ،سیدوں کے پیشوا،دامادِ رسولﷺ، امیرالمومنین،...
02/01/2026

۱۳ رجب المرجب یومِ ولادت باسعادت
جناب حضرت سیدنا ابو طالب علیہ السلام کے لال ،سیدوں کے پیشوا،دامادِ رسولﷺ، امیرالمومنین، امام المتقین، ولی المنقین، مولیٰ المومنین، سیّدالصادقین، سیّدالمسلمین، سیّدالعرب، سیّدالمومنین، سیّد فی الدنیاوالآخرہ، مولا مرتضٰی، اسد اللہ الغالب علٰی کل غالب، ید اللہ، عین اللہ، لسان اللہ، حیدرکرار، نفس رسول، ساقی کوثر، وارث و وصی پیغمبر اکرم ﷺ،امیرالمومنین ،فاتح بدر و حنین و خیبر ،فاتح خندق و صفین، شیر خدا ،مولا مشکل کشاء ، ابو الحسنین و ابو تراب
حضرت سیدنا مولا علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم و علیہ السلام
تمام مومنین مسلمانوں کو بہت بہت مبارک ہو ۔
کعبےے دا گوہر کعبے دے اندر
آیا بنا کے دیوار نوں در
تیرہ رجب دا ہے یاد منظر
کعبے وچ ہاں پہلا سجدہ علی ع دا

حلقہ فقرأ آلِ غوث الاعظم رض 🌙 (official update)انشاء اللہ عزوجل اب سے حضور آغہ جان سرکار پیر سید ماجد علی شاہ گیلانی قاد...
05/12/2025

حلقہ فقرأ آلِ غوث الاعظم رض 🌙 (official update)
انشاء اللہ عزوجل اب سے حضور آغہ جان سرکار پیر سید ماجد علی شاہ گیلانی قادری چشتی نظامی کی زیر سرپرستی تمام محافل اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہونگی جو احباب تنظیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا گھروں میں محافل سجانا چاہیں وہ دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں:
رابطہ سیکرٹری سلمان شاہ
+923129392903
جنرل سیکرٹری نعمان حیات
03005873537

🕌 تنظیم کا تعارف:
(قلعہ عقائد اہلسنت کی حفاظت ہماری عین ذمہ داری ہے
“آلِ غوث الاعظم” ایک روحانی، علمی، اور اصلاحی تنظیم ہے جو کہ قبلہ حضور آغہ جان سرکار حضرت سید ماجد علی شاہ گیلانی قادری چشتی نظامی مدظلہ العالی کے والد صاحب نے قیام کی تھی اور اس کا مقصد ارادت مندوں، عقیدت مندوں اور متوسلین کے درمیان رابطے، رہنمائی، اور سلوکِ طریقت میں استقامت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

یہ تنظیم ان تمام احباب کے لیے ہے جو اپنے عقیدہ یعنی ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناموس اہلبیت اطہار علیہم السلام اور ناموس صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نیز تعلیماتِ اولیاء کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے محافظ بننا چاہتے ہیں اور اس خطے اس شہر میں اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں۔
ازیں اسکے علاوہ جو احباب سلسلہ عالیہ قادریہ سے وابستہ ہیں یا وابستگی اختیار کرنا چاہتے ہیں، اور جو حضرت غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے فیضانِ ولایت سے سیراب ہونا چاہتے ہیں انکے لئے بھی دروازے کھلے ہیں۔

🎯 مقاصدِ تنظیم

🔹 علمی و روحانی رہنمائی:
روزمرہ زندگی میں محافل کے اہتمام کے ذریعے شریعت و طریقت کی رہنمائی، سوالات کے جوابات، اور مستند علم کا تبادلہ۔

🔹 تعلق باالسلسلہ:
مرشدی حضرت قبلہ سید ماجد علی شاہ گیلانی قادری کے ارشادات، مجالس، زیارات، اور دینی خدمات میں شانہ بہ شانہ چلنا۔

🔹 تصوف و سلوک:
راہِ تصوف، ذکر و فکر، تربیتِ نفس اور باطنی اصلاح کے لیے مستند مواد کی فراہمی۔

🔹 تحفظِ عقائدِ اہلِ سنت:
عقائدِ اہلِ سنت والجماعت کا دفاع، ان پر علمی گفتگو، اور نئی نسل تک صحیح عقیدہ پہنچانے کی کوشش۔

روحانی تربیت:
ذکرِ قلب، وظائف، اور روحانی مراقبات پر رہنمائی اور معرفتِ الٰہی تک رسائی۔

نوٹ: اگر آپ بھی سلسلہ قادریہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں، یا حضرت قبلہ سید ماجد علی شاہ صاحب گیلانی کی بیعت و رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے رابطے نمبر پر رابطہ کریں۔

حلقۂ فقراء آلِ غوث الاعظم کے عہدیداران کا عہد
بسم اللہ الرحمن الرحیم

1. ہم صوفیاء کرام کی تعلیمات — عشق، اخلاص، عاجزی، اخلاق اور خدمتِ خلق — کو ہمیشہ اپنانے اور پھیلانے کی پوری کوشش کریں گے۔

2. ہم آستانۂ عالیہ قادریہ چشتیہ آلِ غوث الاعظم کی نسبت، ادب، اصول اور وقار کی مکمل پابندی کرتے ہوئے اپنے عقائد حنفی حسنی حسینی سنی کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت کھڑے رہیں گے۔

3. ہم تنظیم کے مشن، نظم و ضبط، اور اجتماعی فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری کے ساتھ ادا کریں گے۔

4. ہم کسی بھی ایسی بات، رویے یا عمل سے اجتناب کریں گے جو تنظیم کی ساکھ، اتحاد یا مقصد کو نقصان پہنچائے۔

5. ہمارا مقصد محبت، امن، بھائی چارے اور روحانی خدمت کے پیغام کو آگے بڑھانا ہے، اور حلقۂ فقراء کے ہر رکن کا احترام کرنا ہی نہیں بلکہ ہر عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احترام واجب سمجھتے ہیں۔

6. ہم اس بات کے بھی پابند رہیں گے کہ اپنی حیثیت، کردار اور عمل سے مشنِ فقراء کی صحیح نمائندگی کریں اور اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکت کی اطاعت اور فرمانبرداری کی تبلیغ کرتے رہیں۔

اللہ کریم اس بابرکت گروہ کو حضور غوثِ اعظمؓ، اہلِ بیتؑ اور اولیاءِ کاملین کی محبت، اتباع اور فیض کا ذریعہ بنائے۔
آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ
To join whatsapp Group:

https://chat.whatsapp.com/HNtNud6L9bWJrzRRSkFJxt?mode=hqrt3

To join Facebook Group:
https://www.facebook.com/share/g/1QSUwgLs8C/

To join page:
https://www.facebook.com/share/17QDjxPKfN/

حلقہ فقرأ آلِ غوث الاعظم  رض🌙 الحمدللہ تعالیٰ پہلی  کامیاب محفل 2 دسمبر بروز منگل محفل بسلسلہ میلاد و گیارھویں شریف بمقا...
04/12/2025

حلقہ فقرأ آلِ غوث الاعظم رض🌙
الحمدللہ تعالیٰ پہلی کامیاب محفل 2 دسمبر بروز منگل محفل بسلسلہ میلاد و گیارھویں شریف بمقام رہائش گاہ بلال انجم صاحب بلال سٹریٹ متصل بلال مسجد پیر غیب بابا زیارت فقیر آباد پشاور

زیر سرپرستی و صدارت:
حضور آغہ جان سرکار
پیر سید ماجد علی شاہ گیلانی قادری چشتی نظامی
(سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سید حامد شاہ گیلانی قادری چشتی نظامی رح متصل شاہ مسافر غازی رح
سرپرست اعلیٰ حلقہ فقرأ آلِ غوث الاعظم شریف)

جانشین حضور آغہ جان سرکار:
پیر آغہ سید دایان علی شاہ گیلانی قادری چشتی نظامی
(نائب سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ آلِ غوث الاعظم شریف گلبہار)
نائب سرپرست اعلیٰ حلقہ فقرأ آلِ غوث الاعظم )

زیر اہتمام:
صدر جنرل سیکرٹری و اراکین حلقہ فقرأ آلِ غوث الاعظم

زیر انتظام:
بلال انجم صاحب و اہل خانہ

Address

Rasheed Town, Gulbahar/Peshawar
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Halqa Fuqara Aale Ghous-e-Azam RA International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share