29/08/2025
ماشاءاللہ، الحمدللہ 🏆
مرکزی میلاد کمیٹی رجسٹرڈ پاکپتن 💜❤ کا انتظامی اجلاس، جنرل سیکرٹری راؤ عظمت اللّٰہ خان کی رہائش گاہ گلشنِ نور، کارخانہ روڈ پر حافظ غلام قطب الدین چشتی صابری پانی پتی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی جلوس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اجلاس میں ڈاکٹر علامہ سرفراز فریدی، پیر سید فیض الحسن کاظمی، علامہ ڈاکٹر بختیار احمد وٹو، پروفیسر ملک طارق محمود، صاحبزادہ ڈاکٹر حماد حسین، چوہدری حافظ خالد بشیر، رانا منظور علی، حافظ ڈاکٹر عبدالمصطفیٰ، محمد مجاہد نقشبندی، ڈاکٹر مبشر خان، وسیم اشرف خان، بی اے وٹو، قاسم علی شاد ٹیچر، سلطان منیر بھٹی، صاحبزادہ حسن محمود، حاجی میاں محمد علی، رانا سعد نورانی، شبیر بابر (اسپیشل پرسن)، نعمان اعجاز، راؤ خلیل اللّٰہ، راؤ زاہد حیات، ملک محمد شہباز اعوان، محمد تیمور خان، حافظ محمد حسین، محمد طاہر نقشبندی، سید خضر عباس، حافظ محمد احمد وٹو سمیت دیگر معزز احباب نے بھرپور شرکت کی۔
تمام شرکاء نے عہد کیا کہ وہ آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے 1500 سالہ جشنِ میلاد کی خوشیاں منانے کے لیے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں بھرپور کوشش کریں گے۔
اجلاس کے اختتام پر ملک میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی حفاظت اور بہبود کے لیے گڑگڑا کر دعائیں مانگی گئیں۔